علمائے اسلام  

حضرت مولانا شاہ محمد سلامت اللہ کشفی بد ایونی قدس سرہٗ

مولانا شاہ سلامت اللہ کشفی بد ایونی،بد ایوں کے مشہور صدیقی متولی خاندان کے فرد تھے، آپ کے والد شیخ برکت اللہ قادری صدیقی بد ایوں کے روسا میں تھے۔ ابتدائی تعلیم مدرسۂ عالیہ قادریہ میں پائی،مولانا ابو المعانی ابن مولانا عبد الغنی بد ایونی سے تحصیل علم کے بعد بریلی میں مولانا مجد والدین عرف مدن شاہ جہاں پوری اور حضرت شاہ عبد العزیز دہلوی سے حدیث و فقہ کا درس لیا، مثنوی مولانا رومی حضرت مولانا،خطیب محمد عمران سے پڑھی، حضرت شاہ عین الحق عبد المجید بد ...

فخر المحدث مولانا سید محمد عارف رضوی نانپاروی

شیخ الحدیث مرکز اہلسنت منظر اسلام بریلی شریف نانپارہ ضلع بہرائچ شریف کا ایک مشہور قصبہ ہے جو نیپال کی تائی سے متصل ایک چھوٹی سی اسٹیٹ کی شکل میں جاناپہچانا جاتا ہے۔ اسٹیٹ کے زمانے میں یہ قصبہ ارباب علم ودانش کی آماجگاہ اور مسکن بنارہا ہے۔ آج بھی بحمدہٖ تعالیٰ اس قصبہ اور اس کے مضافات علماء وحفاظ، قراء اور شعراء سے آباد ہے۔ نانپارہ ایک زمانے میں نوابوں کا دارالسلطنت رہ چکا ہے۔ نانپارہ کے نواب کی فرمائش پر امام احمد رضا قادری بری...

حضرت مولانا محمد سلیمان بھاگل پوری رحمۃ اللہ

حضرت مولانا شاہ محمد اشرفی کچھوچھوی قدس سرہٗ سے جامعہ اشرفیہ کچھوچھہ شریف ضلع فیض آباد میں ابتدائی عربی درس نظامی کی کتابیں پڑھیں بعدہٗ جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے،اجمیر شریف دار العلوم معینیہ عثمانیہ میں حضرت صدر الشریعۃ مولانا شاہ محمد امجد علی اعظمی قدس سرہٗ اور دیگر اساتذہ سے کتب متداولہ پڑھیں،فارغ التحصیل ہوئے،جامعہ نعیمیہ مراد آ﷜باد،و،دار العلوم اشرفیہ مبارک پور اعظم گڈھ،بحر العلوم کٹیہار،جامعہ حمیدیہ بنارس میں درس دیا،۔۔۔۔۔اب اپنے...

حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی گونڈوی

حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی گونڈوی ولادت فاضل گرامی حضرت مولانا عبدالمصطفیٰ رونق رضوی ۴؍جنوری ۱۹۴۴ء کو ننہال کے موضع جوڑیکوئیاں ضلع گونڈہ میں پیدا ہوئے جو قصبہ بچڑوا سے قریب ہے۔ ابتدائی پرورش والدین کے زیر سایہ ہوئی لیکن جب مولانا عبدالمصطفیٰ رونق کی عمر سات سال کی ہوئی تو والد ماجد کے سایہ عاطفت سےمحروم ہوگئے اور ان کی پرورش نانا نانی کے زیر سایہ ہونے لگی۔ خاندانی حالات والدین کریمین بڑے زمیندار تھے۔ مولانا رونق کا سلسلہ نسب حضرت صدیق ...

عمدۃ المدرسین مولانا عبدالرشید رضوی بہاری

مدرس شمس العلوم گھوسی ضلع مئو ولادت حضرت مولانا عبدالشید رضوی بن حکیم محمد نذیر اشرفی بن حکیم محمد بشر بن کرمات میاں ۱۵؍جولائی ۱۹۲۶ء کو موضع بٹھگائیں تھانہ تریاں ضلع چپھرا صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات مولانا عبدالرشید رضوی کےوالد ماجد اپنے وقت کے نامور حکیم تھے۔ طب یونانی میں مہارت رکھتے تھے۔ اپنے گاؤں ہی میں مطب کرتے تھے۔ اسی وجہ سےمولانا عبدالرشید کا خاندان اپنے گاؤں اور قرب وجوار میں عزت و قعت کی...

فاضل گرامی مولانا عبدالغنی قادری رضوی

نیوٹن شریف ضلع جھنڈ واڑہ ایم۔ پی ولادت حضرت مولانا عبدالغنی قادری رضوی ۱۶؍جون ۱۹۲۷ء کو بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام موبکھیڑا جھنڈ واڑہ صوبہ ایم۔ پی میں پیدا ہوئے۔ اس خاندان میں پہلی ولادت پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا عبدالغنی کے والد ہندی اسکول میں ماسٹر تھے اس لیے تبدیلی آئے دن ہوتی رہتی تھی۔ تعلیم وتربیت مولانا عبدالغنی رضوی کے والد ماجد نے نیوٹن چکلی سے بارہ میل دور جامی جنا دیو کے ایک مکتب میں آپ کا داخلہ کرادیا۔ آپ...

مولانا الحاج صوفی محمد عبدالعزیز آفریدی رضوی

چترا درگاہ کرناٹک ولادت ہونالی ریاست کرناٹک ایک قدیم تاریخی گاؤں ہے جو شی مو گا شہر سے شمالی جانب چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے تنگا سمجھدار کے کنارے پر واقع ہے۔ اس گاؤں میں متعدد ومشائخ عظام سادات کرام کی خانقاہ ہیں، درگاہ جو ہمہ وقت فیض رساں ہیں۔ اسی گاؤں میں مولانا صوفی عبدالعزیز آفریدی رضوی ۲۲؍مئی ۱۹۲۲ء کو پیدا ہوئے اور یہیں پر رہ کر والدین کے زیر سر پرستی پرورش ہوئی۔ صوفی عبدالعزیز کے جد کریم ن ے پورا نام...

حضرت مولانا صوفی عبدالرحمٰن وجودی رحمۃ اللہ علیہ

والد ماجد کا نام سید محمد حسن، وطن کوٹ مخدوم عبد الحکیم تعلقہ مبارک پور شکار پور سندھ، ۱۱۶۲؁ھ میں آپ کی ولادت ہوئی، ۱۹؍سال کی عمر تک والد سے تحصیل علوم کی، قصبہ مہاروی چند دنوں مولانا اسداللہ سے پڑھنے کے بعد دہلی پہونچے اور وہاںسےرامپور آئے، رام پور سے۱۱۹۸؁ھ میں لکھنؤ پہونچ کر حضرت بحر العلوم مولانا عبد العلی فرنگی محلی قدس سرہٗ کی خدمت میں رہ کر ۱۱۹۹؁ھ میں درسیات کی تکمیل کی، ۱۲۰۵؁ھ میں فریضۂ حج ادا کیا، لکھنؤ میں مسجد پنڈاری میں ق...

حضرت مولانا قاضی عبد الرزاق کان پوری علیہ الرحمۃ

نگینہ ضلع بجنور وطن، حضرت مولانا شاہ احمد حسن استاد زمن سےتحصیل وتکمیل علوم کی اور علوم و فنون میں ممتاز ومشہور ہوئے، حضرت حاجی امداد اللہ مکی کےمرید تھے، ساری زندگی خدمت تدریس میں بسر کردی، پڑھانےکا انداز خوب پایا تھا، مدرسہ امداد العلوم بانس منڈی کان پور میں درس دیتے تھے، حضرت مولانا مشتاق احمد اُستاد زادہ مولانا شاہ حبیب الرحمٰن ابن مولانا شاہ محمد عادل، مولانا محمد ظفر الدین قادری رضوی صاحب صحیح البہاری مشہور آفاق عالم، مدرس، مصن...