ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبید بن قشیر رضی اللہ عنہ

  امصری ہیں۔ان کی یہ روایت کردہ حدیث مرفوع ہے کہ تم لوگ اس لشکر سے بچتے رہو جو (لشکراعداکوتو)دیکھ کربھاگے اورجب مال غنیمت دیکھے تولوٹ پڑے ان سے لبعہ بن عقبہ نے روایت کی ہے ان کا تذکرہ ابوعمرنے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید قاری رضی اللہ عنہ

   ہیں یہ انصار کے خاندان بنی حظمہ میں سے ایک شخص ہیں انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ہے اوران سے زید بن اسحاق نے روایت کی ہے ۔ان کاتذکرہ ابوعمرنے مختصرلکھاہے نیز  ابوعمرنے ان کوعمیرکے نام میں ذکرکیاہے۔وہ عمیرکے تذکرے میں بیان ہوگااور وہی صحیح ہے بعض لوگوں نے کہاہے کہ ان کا نام عبیدبیان کیاگیاہے پس اگر(ابوعمر)اس طرف اشارہ کردیتے تو بہت اچھاہوتا۔اورابواحمدعسکری نے ان کو دوعنوان میں ساتھ ہی بیان کیاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمب...

سیّدنا عبید ابن عمیر رضی اللہ عنہ

  بن قتادہ بن سعدبن عامربن جندع بن لیث بن بکربن عبدمناہ بن کنانہ لیثی جندعی ہیں ان کی کنیت ابوعاصم تھی ۔یہ اہل مکہ کے قصہ بیان کرنے والوں میں سے تھے۔ان کوبخاری نے ذکرکیا ہے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہےاورمسلم نے ذکرکیاہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانےمیں پیداہوئے تھےاورکبارتابعین میں ان کاشمارہے۔انھوں نے حضرت عمراور ان کے علاوہ اورصحابہ سے روایت کی ہے۔ان کاتذکرہ ابوعمروابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید بن عمروکلابی رضی اللہ عنہ

  اہیں۔بعض لوگوں نے ان کوعبیدہ بیان کیاہے اوریہی صحیح ہے۔یہ کلاب بن ربیعہ بن عامر بن صعصعہ کی اولادسے تھے۔ہم کوعبدالوہاب بن ابی حبہ نے اپنی سند کوعبداللہ بن احمد تک پہنچاکرخبردی وہ کہتے تھے مجھ سے اسمعیل ابن ابراہیم بن معمریعنی ابومعمرہذنی  نےسعدبن خثیم سے انھوں نے ربعیہ بنت عیاض سے نقل کرکے بیان کیاوہ کہتی تھیں میں نے اپنے داداعبیدبن عمروکو کہتے ہوئےسناتھاکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھا آپ نے وضوکیااورطہارت کوپورا کیاجب ...

سیّدنا عبید ابن ابی عبیدانصاری رضی اللہ عنہ

   اوسی امیہ بن زیدبن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک  بن اوس کی اولاد سے ہیں غزوۂ بدر میں شریک تھے اس کو موسیٰ بن عقبہ نے ابن شہاب سے روایت کرکے بیان کیا ہےاوران کے قول کو محمدبن اسحاق نے بیان کیاہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ابوعمر نے کہا ہےکہ یہ عبیدغزوۂ بدر اوراحداورخندق میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک تھے۔ ان کاتذکرہ ابوموسی نے ابن مندہ کے علاوہ لکھاہے۔باوجودیکہ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ لکھاہے۔ بس  ابومو...

سیّدنا عبید ابن عبد رضی اللہ عنہ

  ۔ان کو مستغفری نے بیان کیاہے کہ ان سے عتبہ بن عبدنے روایت کی ہے یہ صحابی تھے۔ اسی طرح(عتبہ بن عبید نے)یہ بھی کہاہے کہ میں نے عبیدبن عبدکو(یہ بیان کرتے)سناکہ میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم  کوفرماتے ہوئے سنا ہے کہ گھوڑوں کی پیشانی کے بال اور ان کے یالوں ۱؎ اور دموں کے بالوں کونہ کتراکرو کیوں کہ دمیں ان کے لیے پنکھے ہیں (جس سے وہ اپنے اوپر بیٹھے ہوئے چھوٹے جانوروں کو ہٹادیتے ہیں)اور یالین ان کے لیے سردی دورکرنے کے لیے پوشش ہیں اوران...

سیّدنا عبید رضی اللہ عنہ

  یہ عبدالرحمن کے والد تھے۔انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حدیث روایت کی ہے منہال بن بحر نے حمادبن سائمہ سے انھوں نےابوسنان یعنی عیسیٰ بن سنان سے انھوں نے مغیرہ بن عبدالرحمن بن عبیدسے اورعبیدصحابی تھے انھوں نے اپنے والدسے انھوں نے اپنےداداسے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے ایمان کی تین سو تینتیس (۳۳۳)شاخیں ہیں جس نے ایک شاخ کوبھی پوراکیاوہ جنت میں داخل ہوا۔لیکن ابوعمرنے ان کی نسبت بیان کیاہے کہ عبید صحابہ میں سے ہی جو ای...

سیّدنا عبید ابن عازب انصاری رضی اللہ عنہ

   ہیں براء بن عازب کے بھائی تھے۔ان کا نسب ان کے بھائی(براء) کے تذکرے میں پہلے گزرچکاہے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔قیس بن ربیع نے ابن ابی لیلیٰ سے انھوں نے حفصہ  بنت براءبن عازب سے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن عازب سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہے کہ میرانام اورمیری کنیت کوجمع نہ کرویعنی کسی شخص کانام رکھا جائے اوروہ نام میراہی نام ہواورمیری کنیت کے موافق اس کی کنیت بھی تویہ اس کو نہیں لازم ہے کیوں ک...

سیّدنا عبید بن صخر رضی اللہ عنہ

  ا بن لوذان انصاری ہیں ۔رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت معاذ کے ساتھ جن لوگوں کویمن بھیجاتھاان میں یہ بھی تھے۔سیف بن عمرتیمی نے سہل بن یوسف بن سہل انصاری سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے عبیدبن صخر بن لوذان انصاری سے روایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن کے تمام عاملوں کوحکم دیا کہ تم لوگ قرآن کادورباہم کرتے رہو اور نیک نصیحت کی پیروی کرو کیوں کہ نیک نصیحت لوگوں کو نیک کام کرنے کی رغبت دلاتی ہے اور تم اللہ کی راہ می...

سیّدنا عبید ابن شربہ رضی اللہ عنہ

   بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عمیربن شبرمہ ہیں ہشام بن محمد کلبی نے اپنے والد سے روایت کرکے بیان کیاہے کہ یہ عبیدبن شربہ جرہمی دوسوچالیس برس زندہ رہے بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ تین سوبرس تک زندہ رہے انھوں نے اسلام کازمانہ پایاتھااوراسلام لائے تھے(ایک مرتبہ)یہ عبید حضرت معاویہ بن ابی سفیان کے پاس ان کے خلافت کے زمانے میں گئے حضرت معاویہ نے ان سے کہا(کہ تم نے اپنی عمرمیں)جوچیزسب سے زیادہ تعجب خیز دیکھی ہومجھ سے بیان کروانھوں نے کہا کہ میں ایک مرت...