ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا عبید ابن سلیم بن ضبع رضی اللہ عنہ

   بن عامربن مجدعہ بن جشم بن حارثہ انصاری حارثی ہیں اوس کے خاندان سے تھے غزوۂ احد میں شریک تھے یہ عبیدالسہام کے نام سے مشہورتھے واقدی نے کہاہے کہ ابن ابی حبیبہ سے لوگوں نے دریافت کیاکہ ان کانام عبیدالسہام کیوں ہوا انھوں نے کہاکہ مجھ کو داؤد بن حصین نے خبردی کہ خیبرکے حصوں میں  سے انھوں نے اٹھارہ حصے مول لیےتھے(اسی وجہ سے) ان کا نام عبیدالسہام پڑگیا۔بعض لوگوں نےکہاہے کہ نہیں بلکہ ان کا نام عبیدالسہام (پڑجانے کی یہ وجہ تھی) کہ یہ عب...

سیّدنا عبید ابن سلیم رضی اللہ عنہ

   بن حضاراشعری ہیں ابوموسیٰ کے چچاتھے ان کی کنیت ابوعامرتھی۔یہ اپنی کنیت ہی سے مشہورتھے۔ہم نے ان کا نسب ابوموسیٰ یعنی عبداللہ بن قیس کے نام میں ذکرکیاہے ہم ان کا حال ان کی کنیت میں یہاں سے زیادہ بیان کریں گے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید رضی اللہ عنہ

  بعض لوگوں نے ان کوابن سعدبیان کیاہے۔عبدالوہاب بن عطانے اس شخص سے جس نے ابراہیم بن میسرہ سےانھوں نے عبیدبن سعدسے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سےروایت کرکے نقل کیاہے کہ آپ نے فرمایا جو شخص میرے دین کودوست رکھے اس چاہیے کہ میری سنت کی پیروی کرے اورمنجملہ میری سنتوں کے نکاح بھی ہے۔ان کا تذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید ابن زید رضی اللہ عنہ

  زرقی ہیں ان کی کنیت ابوعیاش تھی محمد بن اسحاق نے ان کا نام اسی طرح بیان کیاہے ابن مندہ نے اپنی سند کے ساتھ منصوربن معتمرسے انھوں نے محامد بن ہبرسے انھوں نے ابوعباس زرقی سے روایت کی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کے ساتھ نمازخوف پڑھی ہے۔اس کے بعد پوری حدیث بیان کی ہے۔ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر 6-7)...

سیّدنا عبید ابن زید رضی اللہ عنہ

   بن عامربن عجلان بن عمروبن عامربن زریق انصاری زرقی ہیں یہ غزوۂ بدراوراحدمیں شریک تھے اس کو ابوعمرنے بیان کیاہے اورابونعیم نے کہاہے کہ یہ عبیداللہ بن زید بن عامربن عجلان انصاری اوسی ہیں عجلان کی اولادسے تھےاورعجلان بن عمروبن عامر بن زریق ہیں اورانھوں نے اپنی سند کے ساتھ موسیٰ بن عقبہ سے انھوں نے ابن شہاب سے ان انصارکے نام میں جوخاندان اوس سے غزوۂ بدر میں شریک تھےعبیدبن زیدکانام بھی روایت کیاہےنیزابونعیم نے اپنی سندکے ساتھ ابن اسحاق س...

سیّدنا عبید ابن رفاعہ رضی اللہ عنہ

   بن رافع زرقی۔ان کا نسب ان کے والد کے تذکرے میں بیان ہوچکاہے۔یہ مدینہ میں رہتے تھے بعض لوگوں نے کہاہے کہ انھوں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاہے ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے ہم کوابواحمدیعنی عبدالواحد ابن علی نے اپنی سند کے ساتھ ابوداؤد سجستانی سے نقل کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے مالک بن اسمعیل نے بیان کیاوہ کہتے تھے ہم سے عبدالسلام بن حرب نے یزیدبن عبدالرحمن سے انھوں نے یحییٰ بن ...

سیّدنا عبید رضی اللہ عنہ

  یہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے۔ان سے سلیمان تیمی نے روایت کی ہے۔ہم کو ابومنصوریعنی مسلم بن علی ابن محمد معدل نے خبردی وہ کہتے تھے کہ ہم کو محمد بن محمدجہنی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابونصر یعنی احمد بن عبدالباقی طوق نے خبردی وہ کہتے تھے ہم کوابوالقاسم بن مرجی نے خبردی وہ کہتے تھے ہمیں ابویعلی موصلی نے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے عبدالاعلیٰ نرسی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے حماد بن سلمہ نے سلیمان تیمی سے انھوں نے رسول خدا صلی اللہ ...

سیّدنا عبید ابن وحی رضی اللہ عنہ

   جہضمی بصری ہیں ان کے صحابی ہونے میں اختلاف ہے اوران کی سند حدیث میں بھی اختلاف ہے یحییٰ بن اسحاق سلجینی نے سعید بن زید سے انھوں نے ابوعینیہ کے غلام واصل سے روایت کی ہے اوراس کو عمروبن عاصم نے حماد بن سعیدبن زید سے انھوں نے واصل سے انھوں نے یحییٰ بن عبیدسے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے ان کا تذکرہ تینوں نے لکھاہے۔لیکن ابوعمرنے ان کوابن وحی جہضمی لکھاہےاورابن مندہ اورابونعیم نے ابن وحی جہنی کہاہے مگرابونعیم نے ...

سیّدنا عبید بن حسحاس رضی اللہ عنہ

  ا عنبری ہیں مالک اورقیس کے بھائی تھےان کاشماربصرہ کے بدووں میں ہے معاذ بن مثنیٰ بن معاذ نے اپنے والد سے انھوں نے حسن بن حسین سے انھوں نے اپنے دادانصربن حسان سے انھوں نے حصین بن ابی حرسے انھوں نے اپنے والد مالک اوراپنے چچاقیس اور عبیدسے روایت کی ہے کہ وہ لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضرہوئے اور آپ سے بنی فہم کے ایک شخص کی شکایت کی آپ نے (ان کی شکایت سن کر)اس شخص کے پاس ایک خط( اس طرح سے )لکھاکہ۱؎ ہذا کتاب من محمد رسول اللہ لمالک وعب...

سیّدنا عبید بن خالد محاربی رضی اللہ عنہ

   اسودبن خالد کے بھائی تھے ان کا شمار اہل کوفہ میں ہے۔ان کا نسب سلیمان بن قرم نے اشعث بن ابی شعشاء سے انھوں نے رہم بنت اسودسے انھوں نے اپنے چچاعبیدبن خالدسے روایت کرکےبیان کیاہے ان سے ان کی بھتیجی رہم بنت اسودبن خالد نے روایت کی ہے اورسعید بن عامرنے سعیہ سے انھوں نے اشعث بن شعشاء سے انھوں نے سلیم سے انھوں نے اپنی پھوپھی سے انھوں نے اپنے چچاسےروایت کی ہے کہ وہ کہتے تھے میں ایک روزاتفاقاً مدینہ کی گلیوں میں سے ایک گلی میں جارہاتھاکہ یکای...