سیّدنا عبید ابن خالد رضی اللہ عنہ
سلمی ہیں پھربہزی ہیں۔بعض لوگ ان کا نام عبدہ بن خالد اور بعض عبیدہ بن خالد کہتے ہیں مگرعبید بہت صحیح ہےابوعبداللہ ان کی کنیت تھی یہ مہاجری تھے ان سے کوفیوں کے ایک گروہ نے روایت کی ہے ۔یہ کوفہ میں رہتےتھے۔جن لوگوں نے ان سے روایت کی ہے ان میں سعد بن عبیدہ اورتمیم بن سلمہ بھی ہیں یہ جنگ صفین میں حضرت علی کے ساتھ شریک تھے ہم کوعبداللہ بن احمد خطیب نے اپنی سندکے ساتھ ابوداؤدطیالسی سے روایت کرکے خبردی وہ کہتے تھے ہم سے سعید نے عمروبن مرو سے...