ضیائے صحابہ کرام  

حضرت عبداللہ بن رسول اللہ

یہ بعثت کے بعد مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ طیّب اور طاہر انہیں کا لقب تھا۔ طفولیّت میں رحلت گرائے عالمِ بقا ہوئے۔عاص بن وائل سہمی نے انہیں کی وفات پر کہا تھا کہ محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا بیٹا مر گیا۔ وہ ابتر یعنی بے نشان ہوجائے گا۔اُسی وقت یہ سورۂ کوثر شریف نازل ہوئی جس میں یہ آیت کریمہ آئی انّ شانئک ھو الابتر یعنی اے میرے رسول جو تمہارا دشمن ہے وہی ابتر و بے نام و نشان ہوجائے گااور تمہارا نام قیامت تک بلکہ ہمیشہ تک قائم رہے گا۔ (شریف التواریخ...

غسیل الملائکہ شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حنظلہ بن ابی عامر

غسیل الملائکہ شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حنظلہ بن ابی عامر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:           حنظلہ بن ابی عامر الراہب عمرو بن صیفی بن زید بن امیہ بن  ضیعہ۔           جب کہ بعض اہل علم نے آپ  کا نام و نسب یوں بیان کیا ہے: حنظلہ رضی اللہ عنہ بن عمرو ابی عامر الراہب بن صیفی بن نعمان بن مالک بن امیہ بن ضبیعہ بن زید بن مالک بن عوف بن عمرو بن عوف ب...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباد بن سہل

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عباد بن سہل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔  عباد رضی اللہ عنہ بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عبد الشہل۔           انصار کے قبیلے بنو عبد الشہل کے فرد ہیں۔ صفوان بن امیہ جمحی کے ہاتھوں غزوۂ احد مین قتل ہر کو مرتبہ شہادت پر فائز ہوئے۔ رضی اللہ عنہ و ارضاہ، آمین۔ (شہدائے بدر و احد)  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حسیل بن جابر

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حُسیل بن جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔        حِسل رضی اللہ عنہ(حُسَیل)بن جابر بن ربیعہ بن فروہ بن حارث بن مازن بن قطیعہ بن عبس ، المعروف یمان عبسی ، آپ حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کے والد ہیں۔           آپ کے آباء و اجداد میں ایک یمان بن حارث بن قطیعہ بن عبس بن بغیض ہیں۔ اس لیے آپ ‘‘یمان’’اور ‘‘قطیعہ&rsquo...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا انیس بن قتادہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا اُنیس بن قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب  انیس رضی اللہ عنہ بن قتادہ بن ربیعہ بن خالد بن حارث بن عبید بن زید بن مالک بن عوف عمرو بن مالک بن اوس۔ آپ خنساء بنت خدام اسدیہ رضی اللہ عنہا کے شوہر نامدار ہیں۔ بدری صحابی ہیں۔ غزوہ احد میں اخنس بن شریق کے ہاتھوں زخمی ہو کر جامِ شہادت نوش فرمایا ۔ بعض اہل علم نے آپ کا نام ’’انس ‘‘ بھی ذکر کیا ہے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو حیہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ابو حیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب واقدی کے بیان کے مطابق آپ کا نام و نسب یوں ہے: مالک بن عمرو بن ثابت بن کلفہ بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف۔ بعض اہلِ علم نے آپ کا نام ’’ عامر ‘‘ اور آپ کی کنیت ’’ ابو حنہ‘‘ لکھی ہے۔ آپ سعد بن خیثمہ کے مادری بھائی ہیں ۔ بدری صحابی ہیں ۔ آپ بھی غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر فائز المرام ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن نمیلہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا مالک بن نمیلہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے والد کا نام ثابت اور نمیلہ آپ کی والدہ کا نام ہے۔ آپ کا تعلق بنو مزینہ سے تھا اس لیے آپ  کو "مزنی" لکھا جاتا ہے۔ آپ بنو معاویہ بن عوف بن عمرو بن عوف بن مالک بن اوس کے حلیف تھے۔ اس لیے آپ کا شمار انصار ہی میں ہوتا ہے۔ بدری صحابی ہیں۔ آپ نے بھی غزوۂ احد میں جامِ شہادت نوش فرمایا۔ (شہدائے بدر و احد)  ...