شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ثابت بن وقش الانصاری
شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عمرو بن ثابت بن وقش الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ بن وقش بن زعبہ بن زعوراء بن عبدالاشہل انصاری اوسی اشہلی ۔سلمہ بن ثابت کے بھائی اورعباد بن بشرکے چچاکے بیٹے تھے۔عمروکالقب اسیرم بنی عبدالاشہل زیادہ مشہورہے۔یہ حذیفہ بن یمان کی بہن کے بیٹے تھے۔احد کے دن شہید ہوئے انھیں کی بابت کہاگیاہے کہ یہ ایسے جنتی ہیں جنھوں نے ایک وقت کی بھی نماز نہیں پڑھی یہ طبری کاقول ہے ہمیں ابوجعفر یعنی احمد نے اپنی سند کے ساتھ یونس بن بکی...