ضیائے صحابہ کرام  

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن اوس

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا ایاس بن اوس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام ونسب ایاس بن اوس بن عتیک بن عمرو بن عبد الاعلیٰ(بقول بعض عبد الاعلم) بن عامر بن زرعواء بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو بن مالک بن اوس۔ یاد رہے کہ زرعواء بن جشم ، عبد الاشہل کا بھائی ہے۔ آپ کو انصاری اور اشہلی بھی لکھا  جاتا ہے۔ آپ غزوہ احد میں مرتبہ شہادت پر فائز ہو کر اللہ تعالی کے حضور پہنچے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سبیع بن حاطب بن حارث

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا سبیع بن حاطب بن حارث رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب سبیع بن حاطب بن قیس بن ہیثم بن حارث بن امیہ بن معاویہ بن مالک بن عوف بن عمرو  بن عوف بن مالک بن اوس انصاری۔ غزوہ احد میں جامِ شہادت نوش فرما کر مرتبہ شہادت پر متمکن ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن سلمہ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبد اللہ بن سلمہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبد اللہ ﷜ بن سلمہ بن مالک بن حارث بن عدی بن جد بن عجلان بن ضبہ بن انصاری ہیں۔ بلی خاندان کے فرد ہیں ۔ بنو عمرو بن عوف  کے حلیف تھے ، بدری ہیں ، غزوہ احد میں عبد اللہ بن زبعری کے ہاتھوں قتل ہو کر جامِ شہادت نوش کیا۔ آپ کو اور مجزر بن زیاد ﷜ کو ایک ہی چادر میں اور ایک ہی اونٹ پر لادا گیا، ان دونوں کی اس کیفیت  پر لوگ از حد تعجب کرنے لگے تو رسول اللہﷺ نے فرمایا ان دون...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبداللہ بن جبیر بن نعمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب عبد اللہ ﷜ بن جبیر بن نعمان  بن امیہ بن امرئ القیس (البرک) بن ثعلبہ بن عمرو بن عوف انصاری، بیعت عقبہ میں شامل تھے بدری صحابی ہیں، غزوہ احد میں جبل الرماۃ یا جبل العین پر تعینات کئے گئے پچاس تیراندازوں پر پر امیر مقرر کئے گئے تھے۔ اور اسی دن عکرمہ بن ابو جہل کے ہاتھوں قتل ہوئے اور جام ِ شہادت نوش فرما کر شہادت کے مرتبہ  علیا پر  فائز ہوئے۔ خوات بن جبیر ب...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن تیہان

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا عبید بن تیہان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام  و نسب:۔           عبید رضی اللہ عنہ بن تیہان بن مالک بن عمر و بن جشم بن حارث بن خزرج بن عمرو(النبیت)بن مالک بن اوس ، انصاری۔ابو الہیثم بن تیہان انصاری کے بھائی ہیں۔           آپ ان بلند مرتبہ اور خوش نصیب ستر انصار میں سے ہیں جنہون نے عقبہ ثانیہ کے موقع پر رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم &nbs...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حبیب بن یزید بن تیم

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حبیب بن یزید بن تیم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب             حبیب رضی اللہ عنہ بن زید بن تمیم  بن اُسید بن خفاف، انصاری۔ انصار کے قبیلے بنو بیاضہ میں سے ہیں۔             غزوۂ احد میں خلعتِ  شہادت سے فیض یاب ہوئے۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ، آمین۔  ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا حارث بن اوس بن معاذ رضی اللہ تعالیٰ عنہ حارث رضی اللہ عنہ بن اوس بن معاذ بن نعمان بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ، آپ کی کنیت ‘‘ابو أوس ’’ہے۔           آ پ کی والدہ کا نام و نسب ہند بنت کماک بن امریٔ القیس بن زید بن عبد الاشہل ہے۔وہ اسید بن حضیر بن سماک کی پھوپھی تھیں۔ انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کرنے کی سعادت اور شرف حاصل ہے۔ حارث ب...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا صیفی بن قیظی الانصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت سیدنا صیفی بن قینطی رضی اللہ عنہ نام و نسب:۔           صیفی بن قینطی بن عمرو بن سہل بن محزمہ بن قلع بن حریش بن عد الشہل انصار کے قبیلے بنی عبد الاشہل کے فرد ہیں۔ اس لیے انہیں انصاری ، اشہلی لکھا جاتا ہے۔ آپ ابو الہیثم رضی اللہ عنہ بن تیہان کے ہمشہیر زادے ہیں۔ آپ کی والدہ کا نام صعبہ بنت تیہان بن مالک ہے۔ غزوۂ احد میں ضرار بن خطاب ...

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو

شہید غزوہ احد حضرت سیدنا رفاعۃ بن عمرو رضی اللہ تعالیٰ عنہ نام و نسب:۔           رفاعہ رضی اللہ عنہ بن عمرو بن زید بن عمر و بن ثعلبہ بن مالک بن سالم بن غنم بن عوف بن خزرج ، انصار کے قبیلے بنو سالم میں سے ہیں۔           آپ بیعت عقبہ اور غزوۂ بدر میں شریک تھے۔غزوۂ احدمیں شہادت سے ہمکنار ہوئے۔ آپ کی کنیت ابو الولید ہے۔ آپ کے دادا زید بن عمرو کی کنیت بھی ابو ا...