ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن قیس بن خارجہ از قبیلۂ تمیم الداری: حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر ایمان لائے طبری کہتے ہیں، کہ یزید بن قیس بن خارجہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوکر اسلام لائے، تو حسبِ روایت از ابو جعفر باسنادہ از یونس، ازا بن اسحاق، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے (تمیم و نعیم اور یزید بن قیس اور بعض اور لوگوں کے لیے) خیبر کے خراج سے سو وسق کھجوریں مرحمت فرمائیں۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن قیس بن خطیم بن عدی بن عمرو بن سوید بن ظفر انصای، ظفری: ان کے والد کی کنیت ابو یزید تھی اور قیس مشہور شاعر تھا۔ یہ صحابی احد کی لڑائی کے علاوہ باقی تمام غزوات میں شریک رہے اور احد میں انہیں بارہ زخم آئے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام شجاع رکھ دیا تھا یہ صحابی حضرت ابو عبیدہ کی کمان میں جسر کے معرکے میں شہید ہوئے تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن قیس بروایت ابو نعیم و ابو موسیٰ لیکن ابن مندہ نے یزید بن وقش لکھا ہے۔ یہ قریش اور بنو عبد شمس کے حلیف تھے۔ ابو جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے، انہوں نے ابن اسحاق سے بہ سلسلۂ شہدائے جنگ یمامہ داز بنو عبد شمس وغیرہ یزید بن وقش کا نام لیا ہے۔ ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے ان کے میں لکھا ہے، کہ ابو زکریا نے یزید بن وقش لکھا ہے۔ اور وقش ان کے دادے کا نام ہے۔ ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن کعب البہزی: ان سے عمیر بن سلمہ ضمری نے روجاء میں زخمی وحشی گدھے کے متعلق حدیث روایت کی جو یحییٰ بن سعید نے محمد بن ابراہیم سے، انہوں نے عیسیٰ بن طلحہ سے، انہوں نے عمر بن سلمہ سے اسی طرح روایت کی۔ ابو جعفر عقیلی کہتے ہیں۔ کہ بہزی مذکورکا نام یزید بن کعب تھا۔ ابن مندہ کہتے ہیں، کہ داؤد بن رشید نے باسنادہ یزید بن کعب سے روایت کی کہ عمیر بن سلمہ ضمری نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جنگلی گدھا پیش کیا، جودہم ہے۔ تینوں نے ا...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن مالک بن عبد اللہ بن سلمہ بن عمرو الجعفی: یہ صحابی اپنی کنیت ابو سبرہ سے مشہور ہیں۔ ابو موسیٰ نے ان کا ذکر یوں کیا ہے۔ یزید بن مالک بن عبد اللہ بن ذؤیب بن سلمہ بن عمرو بن ذہل بن مران بن جعفی یہ ابو سبرہ جعفی کا نام ہے۔ ابو عمر اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں، کہ ابو عمر نے یزید بن مالک کے دو ترجمے لکھے ہیں، ایک یہ ہے، اور دوسرا جو اس سے پہلے گزر چکا ہے۔ حالانکہ دونوں ایک ہیں۔ واللہ اعلم ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن محجل: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی قوم کے وفد کے ساتھ حاضر ہوئے یہ بنو حارث بن کعب سے تھے۔ عبید اللہ بن احمد البغدادی نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد بن ولید کو بنو حارث بن کعب کے طرف روانہ فرمایا، کہ انہیں لڑنے سے پہلے، اسلام کی دعوت دیں۔ جب خالد وہاں پہنچے، تو لوگوں نے اسلام قبول کرلیا۔ اور یہ لوگ جناب خالد کے ساتھ حاضر خدمت ہوئے۔ اور انہوں نے کلمۂ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن مربع یا زید بن مربع انصاری: ان سے یزید بن شیبان نے روایت کی اسماعیل، ابراہیم وغیرہ نے باسنادہ ہم تا محمد بن عیسیٰ، قتیبہ سے، انہوں نے سفیان بن عینیہ سے انہوں نے عمرو بن دینار سے، انہوں نے عمرو بن عبد اللہ بن صفوان سے، انہوں نے یزید بن شیبان سے روایت کی، کہ ہم ایک مکان کے پاس جو عمرو سے ذرا دور تھا۔ کھڑے تھے، کہ مربع ہمارے پاس آیا اور کہنے لگا۔ میں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ تم اپنے مشاعر کی حفاظت کرو، کہ تم حضرت ابر...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن معبد الحنفی یا دؤلی: یہ ابو نعیم کی روایت ہے۔ ابو عمر نے قیسی ربعی لکھا ہے یہ صحابی اور ان کے بھائی قیس، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تھے۔ ان سے ان کے بیٹے معبد نے روایت کی، کہ میرے والد حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا، کہ اہل یمامہ کا تعلق کس قبیلے سے ہے؟ میرے دل میں آیا، کہ میں بنو عبد اللہ بن دؤل کا نام لے دوں لیکن حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جھوٹ بو...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن ابو معنی الجرحی یا سلمی: یہ صحابی مع اپنے بھائی اور والد کے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے فیض یاب ہوئے۔کوفی ہیں۔ ان سے ان کے بیٹے معن نے روایت کی، کہ انہوں نے اسرائیل سے انہوں نے ابو الجویریہ سے انہوں نے معن بن یزید سے روایت کی، کہ میں نے میرے والد اور میرے دادا نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی نیز حضور نے میری منگنی کرائی اور نکاح پڑھا ابن مندہ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابو نعیم نے ان کا نام یزید بن اخ...

سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ

بن منذر بن سَرج بن خُنَاس بن سنان بن عبید بن عدی بن غنم بن کعب بن سلمہ انصاری خزرحی سلمی: یہ صحابی عقبہ، غزوہ بدر اور احد میں موجود تھے۔ عبید اللہ بن احمد نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے، بہ سلسلۂ اسمائے شرکائے بدر از بنو خناس بن سنان بن عبید بن غنم بن کعب بن سلمہ، یزید بن منذر بن سرح ابن خناس کا ذکر کیا ہے۔ تینوں نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...