ضیائے صحابہ کرام  

سیّدنا ہانی رضی اللہ عنہ

بن فراس الاشجعی: بیعت رضوان میں موجود تھے کوفے میں سکونت اختیار کی تو بیمار ہوگئے چنانچہ دونوں گھٹنوں کے نیچے تکیے استعمال کرتے تھے تینوں نے ان کا مختصر سا تذکرہ کیا ہے مگر بعض نے انہیں اسلمی تحریر کیا ہے۔ واللہ اعلم۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

اسلمی: ان کی بیٹی ام ہلال نے ان سے روایت کی ابو فمرہ انس بن عیاض نے محمد بن ابی یحییٰ اسلمی سے، انہوں نے اپنی والدہ سے سنا، کہ انہیں امِ ہلال دختر ہلال نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بھیڑ کا بچہ قربانی کے لیے جائز ہے تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔...

سیّدنا ہلال رضی اللہ عنہ

بن حارث ابو الحمل: ہم ان کا ذکر کنیتوں کے عنوان کے تحت تفصیل سے بیان کریں گے۔ کیونکہ یہ اپنی کنیت کی وجہ سے مشہور تھے وہ شامی تھے ابو عمر نے مختصراً اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے۔ لیکن یہ ابو عمر کا وہم ہے۔ کیونکہ ان کی کنیت ابو الحمراء تھی۔ ابو الحمل کے ترجمے میں ہم اسے بیان کریں گے۔...

سیّدنا ہیثم رضی اللہ عنہ

بن دہر منذر بن جہم نے ان سے روایت کی کہ انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے نچلے ہونٹ اور ٹھوڑی کے درمیان(بچہ، ریش) اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشانی پر چند سفید بال دیکھے، جو بہ مشکل تیس ہوں گے۔ ابو موسیٰ اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔...

معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ

معاویہ بن قرہ،ایک انصاری سے،عبدالوہاب بن عطانے سعیدبن ابوعروبہ سے،ایسے محرم(احرام باندھنے والے آدمی)کےبارے میں دریافت کیا،جس نے شُتر مُرغ کے انڈے پھوڑ دیئے تھے، انہوں نے مطرالوراق سے،انہوں نے معاویہ بن قرہ سے،انہوں نے ایک انصاری سے،ایک ایسے آدمی کے بارے میں دریافت کیا،جواحرام باندھے ہوئے تھا،اونٹنی پرسوارتھا،اوریوں اس نے شتر مرغ کے انڈے جوریت میں دفن تھے،اونٹنی کے پاؤں کے نیچے روندڈالے،وہ آدمی حضرت علی کے پاس گیا...

سیّدنا ہانی رضی اللہ عنہ

ابو مالک الکندی خالد بن یزید بن مالک کے دادا تھے اس میں شبہ ہے کہ آیا انہیں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی تھی۔ یہ امام بخاری کا قول ہے انہیں شامیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ یحییٰ بن محمود نے اجازۃً با سنادہ ابن ابی عاصم سے انہوں نے محمد بن ادریس سے انہوں نے سلیمان بن عبد الرحمٰن سے انہوں نے خالد بن یزیدین ابی مالک سے انہوں نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے داد ہائی سے سنا کہ وہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں یمن سے حاضر ہوئے آپ...