ضیائے صحابہ کرام  

ابوعبدالعزیزانصاری رضی اللہ عنہ

ابوعبدالعزیزانصاری،ابوموسیٰ نے اذناً حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ اورعبدالرحمٰن بن محمدسے(جیساکہ میرا ظن غالب ہے)انہوں نے عبداللہ بن محمد(قباب)سےانہوں نے ابوبکر بن ابوعاصم سے،انہوں نے کثیر بن عبیدسے،انہوں نے بقیہ سے،انہوں نے عبدالغفورانصاری سے،انہوں نے عبدالعزیز سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے حضورِاکرم سے روایت کی کہ جس شخص نے کوئی اچھاکام کیا،اورپھراس پر اترایا،اس کی جزاکم ہوگئی اوراس کا عمل ضائع ہوگیا...

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الجہنی رضی اللہ عنہ،مصری تھے،انہیں صحبت میسرآئی،ان سے مرثد بن عبداللہ ہزنی نے دو حدیثیں روایت کیں،ابن مندہ کہتے ہیں،ابوسعید بن یونس کو میں نے کہتے سنا،کہ ابوعبدالرحمٰن جہنی جنہیں قینی بھی کہاجاتا ہے،مصری تھے،یحییٰ بن ابوالرجاء نے اجازۃً باسنادہ،ابن ابوعاصم سے،انہوں نے ابوبکرسے،انہوں نے محمد بن عبیدسے،انہوں نے محمد بن اسحاق سے، انہوں نے یزید بن ابوحبیب سے،انہوں نے ابوالخیر مرثد بن عبداللہ ہزنی سے،انہوں ...

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن الخطمی رضی اللہ عنہ طبرانی انہیں صحابی لکھاہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً،ابوغالب کو شیدی سے،انہوں نے ابن زیدہ سے،(ح) ابوموسیٰ نے حسن بن احمد سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے، انہوں نے سلیمان بن احمدسے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابوشیبہ سے،انہوں نے متحیاب بن حارث اورسعیدبن عمروالاشعثی سے،انہوں نے حاتم بن اسماعیل سے،انہوں نے جنید بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے موسیٰ بن عبدالرحمٰن الخطمی سے،انہوں نے محمد بن کعب القرظی سے ...

ابوعبدالرحمٰن القینی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن القینی ،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوغالب سے ، انہوں نے ابوبکر سے(ح) ابوموسیٰ لکھتے ہیں کہ حسن بن احمد نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان سے،انہوں نے ابوبکربن سہل سے،انہوں نے عبداللہ بن یوسف سے،انہوں نے ابن لہیعہ سے،انہوں نے بکر بن سوادہ سے،انہوں نے عبدالرحمٰن جیل سے،انہوں نے عبدالمومن تینی سے روایت کی،کہ سرق نامی ایک آدمی نے ایک دوسرے آدمی سے جس سے اس نے سورۂ بقرہ پڑ...

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن اشعری یا اشجعی رضی اللہ عنہ،انہوں نے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی،کہ طہارت ایمان کی شرط ہے،یحییٰ بن میمون عبدی نے ،یحییٰ بن ابوکثیرسے،انہوں نے ابوسلام اسود سے،انہوں نے ابوعبدالرحمٰن اشعری سے روایت کی،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے، بقول ابومندہ ان کی کنیت ابومالک ہے،اسے ابان بن یزید نے یحییٰ بن ابوکثیر سے اوربقول ان کے انہوں نے ابومالک الاشعری سے روایت کیا۔ ...

بوعبدالرحمٰن مخزومی رضی اللہ عنہ

ابوعبدالرحمٰن مخزومی،طبرانی نے بھی انہیں صحابہ میں شمارکیا ہے،ابوموسیٰ نے اذناً ابوغالب سے،انہوں نے ابوبکرسے(ح)ابوموسیٰ لکھتے ہیں،حسن بن احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے سلیمان بن محمد بن عبدوس بن کامل السراج سے،انہوں نے ابوکریب سے،انہوں نے زیدبن حباب سے، انہوں نے عثمان بن عبدالرحمٰن مخزومی سے،انہوں نے اپنے والد سے ،انہوں نے داداسے روایت کی، کہ سعد نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وصیّت کے بارے میں دریافت کیا،آپ نے چوت...

ابوفاطمہ الضمری یاازدی رضی اللہ عنہ

ابوفاطمہ الضمری یاازدی،مصری شمارہوتے ہیں،ان سے کثیربن مرہ اورعبدالرحمٰن جیلی نے بقول ابونعیم روایت کی،ابن مندہ نے انہیں ضمری لکھاہےاوران سے حضورِاکرم کی مندرجہ بالاحدیث روایت کی ہے،لیکن ابونعیم نے حدیث الصحہ کو ترجمۂ اول کے تحت بیان کیا ہے اورحدیث السجود کو اس ترجمے کے تحت۔ یحییٰ بن محمود بن سعد نے اجازۃً باسنادہ تا ابن ابوعاصم،محمدبن مظفرسے،انہوں نے محمد بن مبارک سے،انہوں نے ولید بن مسلم سے انہوں نے ابن...