ابوزہیربن معاذ بن رباح الثقفی رضی اللہ عنہ
ابوزہیر بن معاذ بن رباح الثقفی رضی اللہ عنہ،ابوعمر کے مطابق یاک جماعت انہیں صحابی شمارکرتی ہےاور وہ جماعت انہیں اول الذکر سے جو ابوبکر کے والد تھے،مختلف آدمی شمار کرتی ہے،امام بخاری نے عبدالعظیم سے روایت کی کہ انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے اپنی پھوپھی سارہ دختر مقسم سے،انہوں نے میمونہ دخترکروم سے جو ابوزہیر بن معاذ کی بیوی تھی،اور ابوزہیر اور طلحہ بن عبیداللہ میں عورتوں کی طرف سے رشتہ داری تھی۔ ابوعمرکہت...