ضیائے صحابہ کرام  

ابواسیرہ بن حارث بن علقمہ رضی اللہ عنہ

ابواسیرہ بن حارث بن علقمہ،واقدی نے ان کا ذکر شہدائے احد میں کیا ہے،واقدی نے ان کا نام ابوہبیرہ لکھاہے،جب کہ باقی انہیں ابواسیرہ کہتے ہیں،اور ابوہبیرہ ان کے بھا ئی ہیں،واللہ اعلم،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے،ابوہبیرہ کے ترجمے میں ہم ذرا تفصیل سے بیان کریں گے۔ ...

ابوبصیر رضی اللہ عنہ

ابوبصیر،ان کا نام عتبہ بن اسید بن جاریہ بن اسید بن عبداللہ بن ابوسلمہ بن عبداللہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف ہے،یہ ابومسعود کا قول ہے،بقول ابن اسحاق ان کا سلسلۂ نسب عتبہ بن اسید بن جاریہ ہے اور ایک روایت میں عبید بن اسید بن جاریہ مذکورہے،وہ بنوزہرہ کے حلیف تھے،علامہ طبری لکھتے ہیں،کہ ابوبصیر کی ماں کانام سالمہ تھا،جوعبد بن یزید بن ہاشم بن مطلب کی بیٹی تھی،اور ابوبصیر وہی آدمی ہیں،جوصلح حدیبیہ کے بعد حضورِ اکرم صلی اللہ...

ابوضمیمہ رضی اللہ عنہ

ابوضمیمہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت سے مستفید ہوئے،ان سے حسن بصری نے روایت کی کہ انہوں نے حضورِاکرم سے قِسط کا مفہوم دریافت کیا،آپ نے فرمایا،تولوگوں کے ساتھ انصاف کراوراہلِ عالم پرامن وسلام کو تقسیم کر،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کاذکرکیاہے۔ ...