ضیائے صحابہ کرام  

ابوعریض رضی اللہ عنہ

ابوعریض ابوحاتم رازی نے محمد بن دینارالخراسانی سے،انہوں نے عبداللہ بن مطلب سے،انہوں نے محمد بن جابر الحنفی سے،انہوں نے ابومالک اشجعی سے،انہوں نے ابوعریض سےجواہلِ خیبر میں حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے راہنماتھے،ان سے مروی ہے کہ آپ نے انہیں ایک سو اونٹ عطا کئے تھے،انہوں نے ایک حدیث منکر بیان کی،ابوعمرنے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوعسیم رضی اللہ عنہ

ابوعسیم،بعض نے انہیں ابوعیب شمارکیا ہے،اوربعض نے ان کے علاوہ،حاکم ابواحمد وغیرہ نے دونوں میں امتیاز کیاہےابن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے بہز اورابوکامل سے،انہوں نے حماد بن سلمہ سے،انہوں نے ابوعمران الجونی سے،انہوں نے ابوعیب یا ابوعسیم سے روایت کی،کہ بہزحضورصلی اللہ علیہ وسلم کے جنازے میں موجودتھے،لوگوں نے پوچھا،ہم حضورِاکرم کی نمازجنازہ کیسے پڑھیں،انہوں نے کہا،حجرے میں داخل ہو...

ابوحزامہ از بنوسعدبن بکر رضی اللہ عنہ

ابوحزامہ از بنوسعد بن بکر،ان کے نام اور اسناد کے بارے میں اختلاف ہے،ابونعیم نے انہیں کنیتوں کے تحت اور حرفِ خاءکے تحت بیان کیا ہے،اور ابن مندہ نے بھی ایسا ہی لکھاہےاور یہی اصح ہے،ابو موسیٰ نے انہیں کنیت کے تحت بیان کیا ہے۔ ...

ابواسبرہ جعفی رضی اللہ عنہ

ابوسبرہ جعفی،ان کانام یزید بن مالک بن عبداللہ بن ذؤیب بن سلمہ بن عمروبن ذہل بن مران بن جعفی بن سعدالعشیرہ ہے یہ والد تھے سبرہ بن ابوسبرہ اور عبدالرحمٰن بن ابوسبرہ کے،انہوں صحبت میسرآئی،اورانہوں نے کوفہ میں سکونت اختیارکرلی تھی۔ حسن بن محمد بن ہبتہ اللہ دمشقی نے ابوالعشائر محمد بن خلیل بن فارس سے،انہوں نے ابوالقاسم علی بن محمدبن علی سے،انہوں نے ابومحمدعبدالرحمٰن بن عثمان بن ابونصرسے،انہوں نے ابوا...

ابوعتاب اشجعی رضی اللہ عنہ

ابوعتاب اشجعی،ان سے ان کے بیٹے عتاب نے سورہ قل یاایھاالکفرون کےبارے میں حدیث بیان کی ابومالک اشجعی نے عبدالرحمٰن بن نوفل سے،اس نے اپنے والدسے،انہوں نے عتاب اشجعی سے،اسے نے اپنے والدسے روایت کی،اسے ابن مندہ اورابونعیم نے بیان کیا،ابونعیم لکھتے ہیں کہ اسے متاخر(ابن مندہ) نے بیان کیاہے اوراس پر کچھ اضافہ نہیں کیا،لیکن صحیح روایت وہ ہے،جو ابن اسحاق نے فروہ بن نوفل اشجعی سے،اس نے اپنے والدسے روایت کی کہ انہو...

ابوہذیل رضی اللہ عنہ

ابوہذیل،ابوبکربن ابوعلی نے باسنادہ عبداللہ بن خراش سے،انہوں نے اوسط سے،انہوں نے ابوہذیل سے روایت کی،آپ نے فرمایا،قربانی کرنے والے کوخود بھی اپنی قربانی کا گوشت کھانا چاہئیے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابوہذیل رضی اللہ عنہ

ابوہذیل،ابوبکربن ابوعلی نے باسنادہ عبداللہ بن خراش سے،انہوں نے اوسط سے،انہوں نے ابوہذیل سے روایت کی،آپ نے فرمایا،قربانی کرنے والے کوخود بھی اپنی قربانی کا گوشت کھانا چاہئیے،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

ابوعتیق رضی اللہ عنہ

ابوعتیق،محمدبن عبدالرحمٰن بن ابوبکرالصدیق بن ابوقحافہ قرشی تیمی،یہ صاحب خودان کے والد،ان کے دادااوران کے پرداداابوقحافہ دولت اسلام سے مشرف ہوئے،اس خاندان کے علاوہ اور کسی خاندان کو یہ شرف حاصل نہیں،یہ عبداللہ بن ابوعتیق کے والد تھے،جواپنی خوش طبعی کی وجہ سے مشہورتھے،کئی راویوں نے ابوعلی حدادسے،انہوں نے ابونعیم حافظ سے،انہوں نے ابوبکر جعابی سے،انہوں نے حضرت ابوبکرسے روایت کی،کہ ان کے پوتے،محمد بن عبدالرحمٰن،حجتہ الودا...

ابوایاس یا ابن ایاس رضی اللہ عنہ

ابوایاس یا ابن ایاس،جعفر نے اسی طرح ان کا ذکرکیا ہے،ان سے سعید بن مسیب نے روایت کی کہ وہ ایک بار سواری پر حضورِ اکرم کے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے،آپ نے فرمایا پڑھو،انہوں نے عرض کیا، یارسول اللہ! کیا پڑھوں،آپ نے سورۂ قل ہو اللہ احد کی آیات یکے بعد دیگرے پڑھیں،پھرسورۂ فلق اور آخر میں سورۂ الناس جناب ابوایاس کو پڑھائی،پھر فرمایا،اے ابوایاس!لوگوں نے اس طرح کی آیات نہیں پڑھیں،ابن ابی عاصم نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

ابوایوب یمامی رضی اللہ عنہ

ابوایوب،ابوموسیٰ نے ان کاذکر کیا ہے،ابوبکر بن ابوعلی نے بھی ان کاذکر کیاہے،اورلکھاہےکہ ان کے ظن کے مطابق وہ انصاری ہیں،اور علی بن مسہر نے افریقی سے،انہوں نے اپنے والد سے، انہوں نے ابوایوب سے روایت کی،حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،ہر مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حق ہیں،اگر ان میں سے کسی ایک کو بھی چھوڑدے گا،تو وہ جواب دہ ہوگا، اس لئے جب وہ اس سے طالب ِامداد ہو،وہ اسے لبیک کہے،ابوموسیٰ نے اسے مختصراً بیان کیا...