ضیائے صحابہ کرام  

ابومعن رضی اللہ عنہ

ابومعن،بقول ابوموسیٰ ،جعفر مستغفری نے ان کا ذکرکیاہے،اورکہاہےکہ بایں ہمہ میں اس اسناد کی ذمہ داری سے خودکوبری الذمہ قراردیتاہوں،انہوں نے باسناد ہ طالوت بن عباد سے،انہوں نے عباس بن طلحہ سے،انہوں نے ابومعن صاحب اسکندریہ سے روایت کی،کہ حضورِاکرم نے فرمایا،بندوں سے ہر نعمت کے بارے میں پوچھ گچھ ہوگی،سوائے اس نعمت کے جو اللہ کی راہ میں صرف کردی جائے۔ اوراسی اسناد سے انہوں نے روایت کی کہ رسولِ اکرم نے فر...

ابومعن رضی اللہ عنہ

ابومعن ،حضرمی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،ابوموسیٰ نے اذناًابوعلی سے،انہوں نے احمد بن عبداللہ سے،انہوں نے محمدبن محمدسے،انہوں نے محمد بن عبداللہ بن سلیمان سے،انہوں نے محمد بن عبدالعزیزبن ابورزمہ سے،انہوں نے علی بن حسن سے،انہوں نے ابوحمزہ سے،انہوں نے عاصم بن کلیب سے،انہوں نے سہیل بن ذراع سے روایت کی،کہ انہوں نے معن بن یزید سے سُنا، کہ انہوں نے معن کی زبانی سُنا،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،تم لوگ مسجد می...

ابومعبدبن حزن بن ابووہب مخزومی رضی اللہ عنہ

ابومعبدبن حزن بن ابووہب مخزومی رضی اللہ عنہ،ابومعبد ان کے بھائی سائب اورعبدالرحمٰن اوران کی والدہ ام الحارث دختر شعبہ بن ابوقیس بن عبدود بن نصر بن مالک بن حسلی بن عامربن لوئی اورابومعبد،سعیدبن مسیب کوحضوراکرم کی زیارت نصیب ہوئی،،لیکن ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابن دباغ اورزبیر نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابومعبد جہنی عبداللہ بن حکیم رضی اللہ عنہ

ابومعبد جہنی،ان کا نام عبداللہ بن حکیم تھا،طبرانی نے انہیں صحابہ میں شمارکیاہے،اس کی سندابوموسیٰ ہیں،جوان سے متقدم ہیں،انہوں نے ابویحییٰ عبدالرحمٰن بن محمد بن مسلم رازی سے،انہوں نے حسن بن زبرقان کوفی سے،انہوں نے مطلب بن زیاد سے،انہوں نے ابن لیلیٰ سے،انہوں نے عیسیٰ سے روایت کی،کہ ہم ابومعبدسے ملنے گئے تاکہ ان کی عیادت کریں،ہم نے دریافت کیا،آیا آپ کوکچھ چاہیئے،انہوں نے کہا،اب تومیں لب مرگ ہوں،میں نے حضور اکرم کو فرما...

ابوموسیٰ الحکمی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ الحکمی،حجاج بن قرافصہ نے عمروبن ابوسفیان سے روایت کی کہ ہم مروان بن حکم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ابوموسیٰ حکمی وہاں آگئے،مروان نے ان سے دریافت کیا،کیاکبھی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تقدیرپرگفتگوہوئی،انہوں نے جواب دیا،آپ نے فرمایاتھا،جب تک یہ امت تقدیر کی تکذیب نہ کرے گی جوکچھ اس کے پاس اس وقت ہے،اس پرقابض رہے گی، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوموسیٰ الحکمی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ الحکمی،حجاج بن قرافصہ نے عمروبن ابوسفیان سے روایت کی کہ ہم مروان بن حکم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے،کہ ابوموسیٰ حکمی وہاں آگئے،مروان نے ان سے دریافت کیا،کیاکبھی حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں تقدیرپرگفتگوہوئی،انہوں نے جواب دیا،آپ نے فرمایاتھا،جب تک یہ امت تقدیر کی تکذیب نہ کرے گی جوکچھ اس کے پاس اس وقت ہے،اس پرقابض رہے گی، ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوموسیٰ غافقی رضی اللہ عنہ

ابوموسیٰ غافقی،ان کا نام مالک بن عبادہ یامالک بن عبداللہ یا عبداللہ بن مالک تھا،مصری شمارہوئے، عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے قتیبہ سے (اورقتیبہ نے انہیں لکھا)انہوں نے لیث بن سعد سے،انہوں نے عمروبن حارث سے،انہوں نے یحییٰ بن میمون حضرمی سےروایت کی،کہ ابوموسیٰ غافقی نے عقبہ بن عامر الجہنی کو منبرپر بیٹھے دیکھا کہ حضورِاکرم سے احادیث بیان کررہے تھے انہوں نے کہا کہ یات...

ابومعبدخزاعی رضی اللہ عنہ

ابومعبدخزاعی جوام معبد کے خاوندتھے،ان کے نام میں اختلاف ہے،محمدبن اسماعیل کے مطابق ان کا نام جیش تھا،اورانہوں نے ام معبدسے حضورِاکرم کے حلیہ مبارک معلوم کیاتھا،اوران کے شوہر ابومعبداوران کے بھائی جیش بن خالد نے ام معبدسے ایک ہی مفہوم کی حدیث سنی ہے،ابومعبدکی وفات حضورکے عہد میں ہوئی،ابومعبدنے قدید میں سکونت رکھی ہوئی تھی۔ عبدالملک بن وہب المذحجی نے حربن صیاع نخعی سےانہوں نے ابومعبد الخزاعی سے روایت کی کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہجرت کے لئ...

ابومعقل انصاری رضی اللہ عنہ

ابومعقل انصاری،ابوموسیٰ کتابتہً حسن بن احمدسے،انہوں نے فضل بن محمدبن سعیدابونصرالمعدل سے،انہوں نے عبداللہ بن محمدابوالشیخ سے،انہوں نے اپنے ماموں ابومحمدعبدالرحمٰن بن محمود بن فرج سے،انہوں نے ابوسعیدعمارہ بن صفوان سے،انہوں نے محمد بن عبداللہ الراقی سے،انہوں نے یحییٰ بن زیادسے،انہوں نے موسیٰ بن وردان سے،انہوں نے الکلبی سے،انہوں نے ابوصالح سے، انہوں نے انس بن مالک سے روایت کی کہ ایک شخص جن کی کنیت ابومعقل انصاری تھی،سفر...

ابومعقل انصاری بوبکربن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام رضی اللہ عنہ

ابومعقل انصاری،ان سےابوبکربن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام نے روایت کی،اعمش نےعمارہ بن عمیراورجامع بن شدادسے،انہوں نےابوبکربن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ابومعقل سے روایت کی،کہ میں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوکرگزارش کی،یارسول اللہ ،ام معقل نے آپ کے ساتھ حج کرنے کی منت مانی تھی،مگروہ ادانہ کرسکی،اب وہ کیا کرے،فرمایارمضان میں عمرہ اداکرے۔ نیزانہوں نے گزارش کی،میرے پاس ایک اُونٹ ہے،جس...