ضیائے صحابہ کرام  

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ

ابوفحشی الطائی رضی اللہ عنہ:مہاجرین سے ہیں،اورمعرکہ بدر میں موجودتھےاوراپنی کنیت سے مشہورہیں،ان کا نام سویدبن فحشی تھا،ان سے کوئی روایت کروی نہیں،ابنِ اسحاق نے لکھاہے،کہ وہ بنواُمیہ کے حلیف تھےاورغزوۂ بدرمیں شامل تھے،ابوعمراورابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوہدبہ انصاری رضی اللہ عنہ

ابوہدبہ انصاری،ان سے ان کے بیٹے محمدبن ابوہدبہ نے اپنے بھتیجے زہری کی حدیث جو انہوں نے اپنے چچاسے سنی روایت کی،جعفر المستغفری کے مطابق انہوں نے برذعی سےاورانہوں نے ابوحاتم الرازی سے روایت کی،ابوموسیٰ نے ان کا ذکرکیاہے۔ ...

ابوحفص بن مغیرہ رضی اللہ عنہ

ابوحفص بن مغیرہ،ایک روایت کے مطابق ان کا سلسلہ یوں ہے،ابوعمر بن حفص بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم القرشی مخزومی،فاطمہ بنت قیس کے شوہر تھے،ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ترجمہ کیا ہے،اور ان کا ترجمہ ناموں کے تحت لکھا ہے۔ ...

ابوحمیضہ رضی اللہ عنہ

ابوحمیضہ،معبد بن عباد انصاری سالمی،ازبنوسالم بن عوف بن تشعر بن مقدم بن سالم بن غنم،غزوۂ بدر میں شریک تھے،ابراہیم بن سعد اور یحییٰ بن سعید اموی نے ان کا یہی نام لکھاہے،مگر یونس نے ابنِ اسحاق سے خمیصہ روایت کیاہے،یہی قول واقدی کا ہے،ہم اس پر آگے چل کر لکھیں گے،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...