ابوامامہ انصاری رضی اللہ عنہ
ابوامامہ انصاری،جریری نے ابونضرہ سے،انہوں نے ابوسعید خدری سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے،تو وہاں انصار کا ایک آدمی ابوامامہ موجود تھا، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...
ابوامامہ انصاری،جریری نے ابونضرہ سے،انہوں نے ابوسعید خدری سے روایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد نبوی میں تشریف لائے،تو وہاں انصار کا ایک آدمی ابوامامہ موجود تھا، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...
ابواسحاق بیعی،بنوجہنیہ کےایک آدمی سے،بقولِ ابونعیم،ابوالاحوص نےابواسحاق سے،انہوں نے بنوجہنیہ کے ایک آدمی سےروایت کی،کہ حضورِاکرم نےفرمایا،بہترین چیزجوایک شخص دوسرے کودے سکتاہے،وہ حُسن خلق ہے،اوربدترین چیز،اچھی شکل کے اندربُرادل ہے،ابونعیم نے ذکرکیا ہے۔ ...
ابوجاریہ انصاری،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم سے یہ روایت کی کہ ساراقرآن صواب ہے،اس حدیث کو حرب بن ثابت نے اسحاق بن جاریہ سے انہوں نے اپنے والد سے ، انہوں اپنے دادا سے روایت کیا،ابنِ مندہ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...
ابوایوب انصاری،ان کانام خالد بن زید بن کلیب بن ثعلبہ بن عبدِ عوف بن غنم بن مالک النجار انصاری،خزرجی،نجاری ہے،بیعت عقبہ کے علاوہ تمام غزوات میں شامل رہے،حضرت علی کرم اللہ وجہہ کے مخصوص طرف داروں میں تھے،ابن کلبی اور ابن اسحاق وغیرہ لکھتے ہیں،کہ جنگ جمل اور جنگ صفین میں حضرت علی کے لشکر میں تھے،اور نہروان کی لڑائی میں حضرت علی کے مقدمتہ الجیش میں شامل تھے،شعبہ کہتے ہیں ،میں نے حکم سے دریافت کیا،کیا ابوایوب جنگ صفین می...
ابوعزہ ہذلی رضی اللہ عنہ:ان کا نام یساربن عبداللہ یا یساربن عبدیایساربن عمروتھا،ابواحمدعسکری کے مطابق ابوعزہ ہذلی یسار بن عامربن تمیم بن لفاتہ بن ملاص بن خزیمہ بن دہمان بن سعد بن مالک بن ثور بن طانجہ بن لحیان بن ہذیل ہے،بصرے میں سکونت تھی،انہیں صحبت نصیب ہوئی، ایک روایت میں ان کا نام مطربن عکامس ہے کیونکہ دونوں سے ایک ہی حدیث مروی ہے، ایک روایت میں ابوعزۂ مطرسے مختلف آدمی ہیں اور یہی اکثریت کا خیال ہے ان سے ابوالم...
ابوالجودان،ابوموسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہےاور صرف یہ لکھا ہے،کہ ابو زکریا نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ...
ابوجندب عتقی،انہیں صحبت نصیب ہوئی،فتح مصر میں موجود تھے،ان سے کوئی حدیث مروی نہیں یہ ابوسعید بن یونس کا قول ہے،ابنِ مندہ اورابونعیم نے ان کا ذکرکیا ہے۔ ...
> ابوعزیزبن ہاشم بن عبدمناف بن عبدالدار بن قصی قرشی عبدری،یہ مصعب بن عمیر اورابوالروم کے بھائی تھے،اوران کی اورمصعب کی والدہ کا نام خناس دخترِمالک از بنوعامر بن لوئی تھا،اورابوعزیز کا نام زرارہ تھا،انہیں حضورِاکرم کی صحبت اورسماع حاصل ہوا،ان سے نبیہ بن وہب نے روایت کی،یہ غزوۂ بدر میں بہ حیثیت کافرشریک تھے،اورجنگی قیدی بنا لئے گئے تھے۔ ابوجعفرنے باسنادہ یونس سے ،انہوں نے ابن اسحاق سےروایت کی کہ مج...
ابوبہیہ فزاری،ان سے ان کی بیٹی بہیہ نے روایت کی،کہ میرے والد نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے مُہر نبوّ ت کو ہاتھ لگانے کی اجازت طلب کی،اور آپ کی قمیص میں ہاتھ ڈال کر اسے چھوأ، پھر انہوں نےدریافت کیا یارسول اللہ!وہ کونسی اشیاءہیں،جن کے استعمال سے روکناناجائز ہے!آپ نے فرمایا،نمک اور پانی،ابن مندہ اور ابونعیم کے علاوہ ابوموسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے،اور لکھا ہے کہ کئی غیرمعروف لوگوں نے بھی ان کا ذکرکیا ہے،ابنِ م...
ابوبکربن زیدبن مہاجر،بنوجہنیہ کے ایک آدمی سے،ان کاقول ہے کہ ان کاایک بھائی فوت ہوگیااور اس نےدودیناراپنےبعدچھوڑے،میں نے حضورِاکرم صلی اللہ وسلم کی خدمت میں عرض کیا، یارسول اللہ میرابھائی فوت ہوگیاہے،اوراس کاترکہ صرف دودینارہیں،آپ نے فرمایا،گرم لوہے کےدوداغ اس کے بعداس آدمی نے کہا،اگرمیں نے حضوراکرم سے جھوٹ منسوب کیاہو تومیں بد ترین آدمی ہوں،ابن مندہ نےذکرکیاہے۔ ...