علمائے احناف  

اسحٰق بن بہلول

            اسحٰق بن بہلول بن مورق : فقیہ محدث حافظ حدیث تھے۔ ۱۶۴ھ؁ میں شہر انبار میں پیدا ہوئے ۔فقہ حسن زیادہ اور ہیشم  بن موسیٰ اصحاب امام ابو یوسف سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے باپ او ر سفیا ن بن عینیہ اور وکیع بن جراح اور اسمٰعیل بن عینیہ سے سُنا اور روایت کیا ۔خطیب بغدادی نے لکھا ہے کہ آپ نے ایک کتاب فقہ میں متضاد نام اور ایک کتاب علم قراءۃ میں اور ایک مسند تصنیف فرمائی اور ۲۵۲ھ؁ میں وفات پائی۔&...

ایوب نیسا پوری

        ایوب بن حسن نیساپوری : بڑے فقیہ اور زاہد مستجاب الدعوات تھے، کنیت ابو الحسن تھی۔فقہ امام محمد سے اخذ کی اور ۲۵۰ھ؁ میں فوت ہوئے ۔ سید ابراہیم بن محمد بن سفیان آپ کے اخص اصحاب میں سے تھے۔ ’’ قدوۂ دین و دنیا  ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

 خالد بن یوسف  

          خالد بن یوسف بن خالد بن عمیر الستمی : عالم ماہر فقیہ متجر محدث معتبر تھےلیکن ابو حاتم نے کہاہے کہ جو احادیث آپ نے اپنے والد ماجد کے سوا اور لوگوں سے روایت کی ہیں وہ ضرور لائق اعتبار ہیں ۔کنیت آپ کی ابو الربیع تھی، ۲۴۹ھ؁ میں فوت ہوئے۔ ’’ قدوۃ اہل زمان ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے (حدائق الحنفیہ)...

 ہلال رائی  

          ہلال بن یحییٰ بن مسلم الرائی البصری : فقیہ محدث تھے اور لوگ بسبب کثرت علم و فہم کے آپ کو رائی کہتے تھے۔ آپ نے فقہ کو امام ابو یوسف و امام زفر سے حاصل کیا اور حدیث کو ابی عوانہ وغیرہ سے سُنا ۔آپ سے بکار بن قتیبہ نے اخذ کیا۔ آپ نے ایک کتاب شروط میں اور ایک احکام وقف میں تصنیف کی۔وفات آپ کی ۲۴۵ھ؁میں ہوئی ۔ ’’قطب الزمانہ‘‘ آپ کی تاریخ وفا تہ ہے۔  (’’احکام الوقف...

یحییٰ بن اکثم

        یحییٰ بن اکثم بن محمد بن فطن بن سمعان مروزی : بڑے علامہ فقیہ محدث صدوق عارف مذہب بصیر احکام تھے، ابو محمد کنیت تھی ۔ آپ نے حدیث کو امام محمد و ابن مبارک و سفیان بن عینیہ وغیرہ سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے بخاری نے غیر جامع میں اور ترمذی نے روایت کی ۔خطیب بغدادی نے لکھا ہے کہ آپ بدعت سے بالکل سلیم اور بڑے مضبوط اہل سنت و جماعت تھے ۔ طلحہٰ بن محمد نے کہا ہے کہ آپ دنیا کے اعلام میں سے تھے ،امر آپ کا مشہو ...

یحییٰ بن اکثم

        یحییٰ بن اکثم بن محمد بن فطن بن سمعان مروزی : بڑے علامہ فقیہ محدث صدوق عارف مذہب بصیر احکام تھے، ابو محمد کنیت تھی ۔ آپ نے حدیث کو امام محمد و ابن مبارک و سفیان بن عینیہ وغیرہ سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے بخاری نے غیر جامع میں اور ترمذی نے روایت کی ۔خطیب بغدادی نے لکھا ہے کہ آپ بدعت سے بالکل سلیم اور بڑے مضبوط اہل سنت و جماعت تھے ۔ طلحہٰ بن محمد نے کہا ہے کہ آپ دنیا کے اعلام میں سے تھے ،امر آپ کا مشہو ...

ابراہیم بلخی

         ابراہیم یوسف بن میمون بن قدامہ بلخی : اپنے وقت کے شیخ اجل امام اکمل محدث ثقہ صدوق تھے۔ امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں آپ کو بڑی عزت و حرمت حاصل تھی،مدت تک امام ابو یوسف کی صحبت میں رے یہاں تک کہ اپنے ہمسفر وں پر فائق ہو گئے۔ حدیث کو آپ ن سفیان بن عینیہ و وکیع واسمٰعیل بن علیہ اور حماد بن یزید سے سنا اور امام مالک سے صرف یہ ایک حدیث روایت کی، عن نافع عن ابن عمر رضی اللہ عنہما کل مسکر خمرو کل مسکر حرام۔...

داؤد خوار زمی  

            داؤد بن رشید خوارزمی : امام محمد وحفص بن غیاث کے اصحاب میں سے محدث ثقہ فقیہ کامل تھے جو بغداد میں آکر ٹھہرے۔یحییٰ بن معین نے آپ کی توثیق کی  ،امام مسلم وابو داؤد وابن موجہ اور نسائی نےآپ سے روایت لی اور امام بخاری نے بھی صحیح میں ایک حدیث بالواسطہ آپ سے بیان کی۔ آپ نے ایک کتاب نوادر تصنیف کی اور ۲۳۹ھ؁ میں وفات پائی۔ ’’ عالم زمان ‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق ال...

بشر کندی

        بشر بن الولید بن خالد کندی: امام ابو یوسف کے اصحاب میں سے بڑے فقیہ محدث ثقہ دیندا رصالح عابد تھے۔ فقہ امام ابو یوسف سےحاصل کی اور ان سے کتب و امالی کو روایت کیا ۔حدیث کو آپ نے امام مالک و حماد بن زیدہ وغیر سے سُنا اور آپ سےحافظ ابو نعیم موصلی اور بغوی اور ابو یعلیٰ اور حامد بن شعیب وغیرہ نے روایت کی اور ابو داؤد نے اپنی سنن میں آپ سے روایت لی۔عبد الرحمٰن سلمی کہتے ہیں کہ میں نے آپ کی نسبت دار قطنی سے پوچ...

حاتم اصم

        حاتم بن اسمٰعیل [1]بلخی المعروف بحاتم اصم : مشائخ بلخ میں سے زاہد زمانہ عابد یگانہ معرض عن الدنیا و مقبل عقبیٰ ریاضت وورع وصدق واحتیاط میں بے بدل تھے حتٰی کےآپ کےحق میں شیخ جنید فرماتے تھے کہ آپ ہمارے زمانہ کے صدیق ہیں ۔ ابو عبد الرحمٰن کنیت تھی ۔ امام عبد الر حمٰن کنیت تھی ۔امام ابو حنیفہ کے اتباع میں سے تھے ۔آپ نے شریعت و طریقت کو شقیق بلخی اصحاب امام ابو یوسف سے حاصل کیا۔آپ کا قول ہےکہ جو شخص بغیر فقہ...