علمائے احناف  

محمد بن عبد اللہ    

          محمد بن عبد اللہ بن مثنی بن عبداللہ انس بن مالک الانصاری البصری : امام زفر کے اصحاب میں سے محدث ثقہ فقیہ جید تھے۔ امام احمد و ابن مدینی اور ائمہ صحاح ستہ نے آپ سے حدیث کی روایت کی ، بعد ابن معاز کے بصرہ کی قضا آپ کو دی گئی ، پھر بغداد میں عسکر کی قضا پر مقرر ہوئے اور کچھ عرصہ کے بعد پھر بصرہ کے قاضی ہوئے جہاں ۲۱۵ھ؁ میں وفات۱ پائی ۔’’ قطب عدل‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے ۔   &...

خلف بن ایّوب

            خلف بن ایوب بلخی: امام زفر و امام محمد اصحاب میں سے فقیہ محدث ،عابد،زاہد صالح تھ۔کنیت ابو سعید تھی۔ فقہ  امام ابو یوسف سے اخذ کی اور حدیث کو اسرائیل بن یوسف سے سُنا اور اسد بن عمرو بن عوف اور معمر سے روایت کیا اور آپ سے امام احمد اور ابو کریب وغیرہ نے روایت کی اور صحیح ترمذی میں یہ حدیث آپ سے روایت ہوئی خصلتان لا یجتمعان فی منافق حسن سمت وفقہ فی الدین ۔ مدت تک آپ ابراہیم بن اوہم کی صحب...

بشر بن ابی ازہر

          بشر بن ابی ازہر یزید نیساپوری : کوفہ کے م شہور ین فقہاء میں سے عالم سے عالم فاضل ، فقیہ محدث تھے، فقہ امام ابو یوسف سے حاصل کی اور حدیث کو عبد اللہ بن مبارک وابن عینیہ اور شریک سے سماعت کیا اور آپ سے علی بن مدینی محمد بن یحییٰ ذہلی نے روایت کی ، مدت تک نیساپور کے قاضی رہے اور ۲۱۳ھ؁ میں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

اسماعیل بن حمّاد

اسمٰعیل بن حماد بن امام ابی حنیفہ کوفی: عالم فاضل،عابد،زاہد،صالح،متدین،اپنے وقت کے امام بلا مدافعہ تھے۔آپ نے جد امجد امام ابو حنیفہ کو نہیں دیکھا۔کنیت ابو عبد اللہ تھی۔ فقہ اپنے والد ماجد امام حماد اور حسن بن زیاد سے اخذ کی اور حدیث کو اپنے والد اور نیز عمرو بن ذرو مالک بن مغول ابی ذئب و قاسم بن معن وغیرہم سے سُنا او رآپ سے سہل بن عثمان عسکری وعبد المومن بن علی الرازی اور ایک جماعت نے روایت کی اور ابو سعید بردعی نے فقہ پڑھی،پہلے بغداد  پھر ب...

ضحاک بن مخلد

          ضحاک بن مخلد بن ضحاک بن مسلم اشیبانی البصری : امام ابو حنیفہ کے اصحاب میں سے محدث ثقہ فاضل معتمد فقیہ کامل تھے، ابو عاصم کنیت اور نبیل کے لقب سے معروف تھے،اصحاب صحاح ستہ نے اپنی اپنی صحاح میں آپ سے تخریج حدیث کی اور بصرہ میں نوّے برس کی عمر میں ۲۱۲ھ؁ میں فوت ہوئے۔ ’’میزان عدل‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

معلّی بن منصور

              معلّی بن منصور رازی : امام ابو یوسف و امام محمد کے اصحاب کبار میں سے بڑے حافظ حدیث ثقہ،فقیہ  نبیل، صاحب ورع ودین و سنت تھے ۔کنیت ابو یحییٰ تھی۔حدیث کو مالک ولیث و حماد اور ابن عینیہ سے روایت کیا اور آپ سے ابن مدینی وابو بکر شیبہ اور امام بخار ی نے غیر جامع میں اور ابو داؤد و ترمذی وابن ماجہ نے اپنی اپنی سنن میں روایت کی۔ آپ نے امام ابو یوسف و محمد کی کتب وامالی اور نوادر کو...

ابراہیم بن رستم

          ابراہیم بن رستم مروزی : علامہ و فقیہ اور محدث ثقہ تھے۔ابوبکر کنیت اور نجم الدین لقب تھا۔فقہ کو امام محمس سے اخذ کیا اور ان سے نوادر کو لکھا اور حدیث کو اسد عمر و بجلی اور ابی علمہ نوح بن مریم مروزی شاگرد ان امام ابو حنیفہ اور نیز امام مالک و ثوری و سعید و حماد بن سلمہ اور اسمٰعیل بن عیاش سے سُنا اور روایت کیا ۔کئی دفعہ بغداد میں آئے اور آپ سے امام احمد بن حنبلاور ابو خثیمہ زہیر بن حرب  ن...

حسین بن حفص

          حسین بن حفص فضل بن یحییٰ ہمدانی الاصفہانی : فقیہ جید اور محدثین کے طبقہ کبا عاشرہ میں سے صدوق تھے۔ مسلم و ابن ماجہ نے آپ سے روایت کی ۔ ابو محمد کنیت تھی ۔فقہ امام ابو یوسف سے حاصل کی۔چونکہ آپ امام ابو حنیفہ کے مذہب ہی پر فتویٰ دیا کرتے تھے اس لیے امام موصوف کی فقہ اصفہا ن کے ملک میں انہیں کے ذریعہ سے شائع ہوئی ۔ مدت تک آپ اصفہان کے قاضی رہے ۔کہتے ہیں کہ آپ کو ایک لاکھ درم سالانہ کی آمدنی تھی ...

عصام بن یوسف

              عصام بن یوسف بن میمون بن قدامہ بلخی : بلخ میں اپنے وقت کے شیخ اور صاحب حدیث تھے ۔ابو عصمہ کنیت تھی اور ابراہیم بن یوسف بلخی کے بھائی تھے۔ ابو حاتم بن حبان نے آپ کو ثقت میں لکھا۔ابن مبارک و ثوری اور شعبہ سے روایت کی ، امام ابو یوسف کے بھی ہم صحبت رہے،لیکن رفع الیدین کیا کرتے تھے اور روایت میں ثبت تھے اور اکثر خطا بھی کر جاتے تھے[1] ۲۱۰ھ؁ میں فوت ہوئے۔ ’’ قدوۂ اہل جہاں...

زید بن ہارون

              زید بن ہارون الواسطی : ابو خالد کنیت تھی،اپنے زمانہ کے امام کبیر اور محدث ثقہ تھے۔حدیث کو امام ابو ضیدفہ او ر مالک اور سفیان ثوری اور دونوں حمادوں سے سنا اور روایت کیا اور آپ سے یحییٰ بن معین اور ابن مدینی نے روایت کی ۔ آپ نماز بڑی آہستگی اور طویل قراءت سے پڑھا کرتے تھے۔ وفات آپ کی ۲۰۵ھ؁ میں ہوئی ۔واسطی  آپ کو اس لیے کہتے ہیں کہ آپ شہر واسط کے رہنے والے تھ ےجو درمیان بغداد ...