ابو سعید بروع
احمد بن حسین بروعی : فقہائےکبار اور مشائخ نامدار سے بڑے عالم فاضل امام وقت مجتہد عصر تھے اور شہر بردع میں جو آذر یا ئیجان متعلقہ حد غربی ایران میں ہے،رہتے تھے،کنیت آپ کی ابو سعید تھی،علم آپ نے اسمٰعیل بن حماد اور ابی علی دقاق سے حاصل کیا اور آپ سے ابو الحسن کرخی اور ابو طاہر دباسی اور ابو عمر والبطری نے تفقہ کیا۔حافظ الدین نفسی نے کتاب کافی کے باب الیمین فی الطلاق والعتاق می...