علمائے احناف  

محمد بن مقاتل

                محمد بن مقاتل رازی : امام محمد کے اصحاب میں سے فقیہ محدث تھے۔ حدیث مطیع اور وکیع اور ان کے طبقہ سے سُنا اور روایت کیا،مدت تک شہر رے کے قاضی رہے۔تقریب میں آپ کو ضعفاء میں بیان کیا گیا ہے لیکن کوئی وجہ ضعف کی نہیں [1]   1۔ صاحب کتاب مدعی مدعا علیہ وفات ۲۴۲ھ؁   (حدائق الحنفیہ)...

محمد برکددی

          محمد بن احمد بن موسیٰ بن سلام بخاری برکدی: فقیہ محدث عالم متجر تھے۔ ابو جعفر کنیت تھی۔حدیث کو اپنے شہر برکد (علاقہ بخارا) کے علماء فضلاء سے سُنا اور اپنے باپ اور ولید بن اسمٰعیل اور ابی عبد اللہ بن ابی حفص کبیر وغیرہ سے روایت کی اور آپ سے ابو جفص احمد بن احمد بن حمدان وغیرہ نے روایت کی۔بخاراکی اس عدالت کےجہاں ظالموں کو سزا دی جاتی تھی،مدت تک قاضی رہے اور امیر ابی ابراہیم اسمٰعیل بن احمد کے عہ...

احمد برتی

 احمد بن محمد بن عیٰسی بن از ہر برتی: فقیہ کامل محدث ثقہ حجت عابد اور قصبۂ برت کے جو بغداد کے پاس واقع ہے،رہنے والے تھے۔کنیت ابو العباس تھی۔ فقہ ابی سلیمان موسیٰ جو زجاتی تلمیذ امام محمد سے پڑھی اور انہیں سے ان کی کتابوں کو روایت کیا۔قاضی یحییٰ بن اکثم شاگرد وکیع بن جراح سے بھی استفادہ کیا اور حدیث کو بکثرت بیان کیا مگر تسنیف کم کی،خطیب بغدادی سے روایت ہےکہ اپ ثقہ حجت تھے،آپ کو نیکی سے یاد کرنا چاہئے،آپ سے یحییٰ بن صباحہ نے روایت کی۔ شہرواسط...

سلیمان بن شعیب

سلیمان بن شعیب: امام محمد کے اصحاب میں سے عالم فاضل فقیہ متجر تھے جنہوں نے ان سےت نوادر کو لکھا اور آپ سے ھافظ ابو جعفر طحطاوی نے روایت کی۔وفات آپ کی ۲۷۸ھ؁ میں ہوئ۔’’فصیح ملک‘‘ آپ کی تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

محمد بن ازہر  

 سلیمان بن شعیب ازہر خراسانی: ائمہ کبار میں سے صاحب طبقۂ عالیہ اور اپنے وقت کے خراساتن میں مرجع فتاوےٰونوازل تھے۔ستاسی سال کی عمر میں شنبہ کے روز بعد عشرۂ اولیٰ ماہ شوال ۲۷۸ھ؁ میں فوت ہوئے[1]     1۔بعمر ۷۸ سال ۲۵۱ھ؁ میں فوت ہوئے’’جواہر المضیہ‘‘ (مرتب) (حدائق الحنفیہ)  ...

محمد بن سلمہ

 محمد بن سلمہ بلخی: فقیہ کامل تھے متجر تھے۔۱۹۲ھ؁ میں پیدا ہوئے کنیت ابو عبداللہ تھی،فقہ شداد بن حکیم پھرابی سلیمان جو زجانی سےپڑھی اور بغداد میں محمد بن شجاع سے تعلم کیا اور سات برس تک ان کی صحبت میں رہے۔جب آپ نے محمد بن شجاع سے اپنے وطن کو واپس جانے کی اجازت مانگی تو انہوں نے فرمایاکہ جب تم خراسان میں گئے اور وہاں کے لوگوں نےآپ سے مسائل پھر اپنے وطن کو واپس آئے۔           آپ کا قول ہے کہ علم فقہ ...

محمد بن یمان

        محمد بن یمان سمر قندی: اپنے زمانہ کے امام کبیر فقیہ بے نطیر طبقہ ابی منصور ما تریدی میں سے تھے،کتاب معالم الدین اور کتاب رد کرامیہ تصنیف کی اور ۲۶۸ھ؁ میں فوت ہوئے۔ (حدائق الحنفیہ)...

نصیر شاواں

            نصیر بن یحییٰ بلخی المدعوبہ شاداں : عالم فاضل فقیہ کامل تھے۔فقہ ابی سلیمان جو زجانی تلمیذ امام محمد سے حاصل کی اور آپ سے ابو غیاث بلخی نے روایت کی،۲۶۷ھ؁ یا ۲۶۸ھ؁ میں فوت ہوئے،’’امام فقہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔ (حدائق الحنفیہ)...

ابو حفص صغیر

        محمد بن احمد بن الزبر قان المعروف بہ ابو حفص صغیر: ماور اء النہر کےملک میں شیخ حنفیہ امام ربانی ، عالم فاضل ، فقیہ محدث ثقہ،زاہد،متورع،صاحب سنت و اتباع تھے۔ ابو عبد اللہ کنیت تھی ۔ فقہ اپنے والد امام ابو حفص کبیر تلمیذ امام محمد سے اخذ کی اور حدیث کو ابی الولید طالسی اور حمیدی اور یحییٰ بن معین وغیرہ سے سنا اور روایت کیا اور مدت تک طلب علم میں امام بخاری کے رفیق رہے یہاں تک کہ بخار میں ریاست مذہب حنفیہ ک...

احمد خصاف

        احمد بن عمر بن مہیر خصاف [1]: ابو بکر کیت تھی ۔ بڑے عالم فاضل محدث فقیہ زاہد پرہیز گار عارف مذہب حاسب فرضی تھے۔ علم اپنے باپ شاگرد امام محمد حسن تلمیذ امام ابو حنیفہ سے پڑھا اور حدیث کو اپنے باپ اور عاصم وابو داؤد طیالسی ومسدبن مسرہد ویحییٰ بن عبد الحمید حمانی وعلی بن مدینی وابی نعیم الفضل بن وکین وغیرہ سے روایت کیا۔ شمس الائمہ حلوائی کہتے ہیں کہ آپ ان علمائے کبار میں سے ہیں کہ جن کامذہب کے معاملہ میں اق...