کرتے ہیں جن و بشر ہر وقت چرچا غوث کا
کرتے ہیں جن و بشر ہر وقت چرچا غوث کابج رہا ہے چار سو عالم میں ڈنکا غوث کا نار دوزخ سے بچائیگا سہارا غوث کالے چلے گا خلد میں ادنیٰ اشارہ غوث کا نزع میں مرقد میں محشر میں مدد فرمائیں گےہوچکا ہے عہد پہلےہی ہمارا غوث کا خالق کون و مکاں نے پہلے ہی روزازللکھ دیا ہے میری پیشانی پہ بندہ غوث کا کیا عجب بے پوچھے مجھ کو چھوڑ دیں منکر نکیردیکھ کر میرے کفن پر نام لکھا غوث کا نزع میں مرقد میں محشر میں کہیں بھی یا خدا ہاتھ سے چھوٹے نہ دامان معلیٰ غوث کا ...