بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرت محمد کی
بشر سے غیر ممکن ہے ثنا حضرت محمد کیخدا کرتا ہے خود قرآن میں مدحت محمد کی پسند حق ہوئی صل علیٰ صورت محمد کینہ کیوں دونوں جہاں کو دل سے ہوچاہت محمد کی ہے مژوہ مومنوں کو مَنْ رَّأنِیْ قَدْرَأَلْحَقَّخدا دیکھا جیسے حاصل ہوئی رویت محمد کی بشر جن و ملک ہرگز نہیں ممکن کہ پہچانیںخدا ہی جانتا ہے رفعت و شوکت محمد کی خدا سے اپنی امت کے لیے پوچھا جو موسیٰ نےتو فرمایا کہ افضل سب سے ہے امت محمد کی ہوئے بت سرنگوں آتشکدہ میں زلزلہ آیادلوں پر چھاگئی کفار...