منظومات  

جاکے صبا تو کوئے محمدﷺ

جاکے صبا تو کوئے محمد ﷺلاکے سنگھا خوشبوئے محمدﷺ چاک ہے ہجر سے اپنا سینہ دل میں بسا ہو شہر مدینہچشم لگی ہے سوئے محمدﷺ حشر کا خوف ہے سب پر غالب سب ہیں رضائے حق کے طالبحق کی نظر ہے سوئے محمدﷺ تشنہ دہان و غم ہے تمہیں کیا ابر کرم اب جھوم کے برسالو وہ کھلے گیسوئے محمد ﷺ رنگ ہے ان کا باغ جہاں میں ان کی مہک ہے خلد و جناں میںسب میں بسی خوشبوئے محمد ﷺ شمس و قمر ہیں ارض و فلک میں جن و بشر میں حورو ملک میںعکس فگن ہے روئے محمد ﷺ مشک و گلاب و عودو عن...

اے شہنشاہِ مدینہ الصلوٰۃ والسلام

اے شہنشاہ مدینہ الصلوٰۃ والسلامزنیت عرشِ معلّٰے الصلوٰۃ والسلام رب ہب لی امتی کہتے ہوئے پیدا ہوئےحق نے فرمایا کہ بخشا الصلوٰۃ والسلام دست بستہ سب فرشتے پڑھتے ہیں ان پر درودکیوں نہ ہو پھر ورد اپنا الصلوٰۃ والسلام مومنو پڑھتے نہیں کیوں اپنے آقا پر درود ہے فرشتوں کا وظیفہ الصلوٰۃ والسلام بن شک آیا یہ کہہ کر سر کے بل بت گرگئےجھوم کر کہتا تھا کعبہ الصلوٰۃ والسلام سر جھکا کربا ادب عشق رسول اللہ میںکہہ رہا تھا ہر ستارہ الصلوٰۃ والسلام غنچے چٹک...

شہ عرش اعلیٰ سلامٌ علیکم

شہ عرش اعلیٰ سلامٌ علیکمحبیب خدایا سلامٌ علیکم مرے ماہ طیبہ سلامٌ علیکمشہنشاہ بطحا سلامٌ علیکم خبر جن کے آنے کی تھی مدتوں سےہوا جلوہ فرما سلامٌ علیکم جو تشریف لائے وہ سلطانِ عالمتو کعبہ پکارا سلامٌ علیکم دو عالم کا آقا ومولیٰ بنا کرتمہیں حق نے بھیجا سلامٌ علیکم یہ آواز ہر سمت سے آرہی ہےشہ دین و دنیا سلامٌ علیکم تمنا ہے اپنی مدینے پہنچ کرکہوں پیش روضہ سلامٌ علیکم دعا ہے کہ جب وقت ہو جانکنی کاہو لب پر وظیفہ سلامٌ علیکم جمیل اپنے آقا شفی...

تیرے جد کی ہے بارھویں غوث اعظم

ترے جد کی ہے بارہویں غوث اعظمملی ہے تجھے گیا رہویں غوث اعظم کوئی ان کے رتبہ کو کیا جانتا ہےمحمد کے ہیں جانشیں غوث اعظم تو ہے نور و آئینٔہ مصطفائینہیں تجھ سا کوئی حسیں غوث اعظم ہوئے اولیا ذی شرف گرچہ لاکھوںمگر سب سے ہیں بہتریں غوث اعظم جہاں اولیا کرتے ہیں جبھ سائی وہ بغداد کی ہے زمیں غوث اعظم ترے روضۂ پاک کے دیکھنے کوتڑپتا ہے قلب حزیں غوث اعظم مجھےبھی بلا لو خداراکہ میں بھیگھسوں آستاں پر جبیں غوث اعظم مرے قلب کا حال کیا پوچھتے ہویہ دل ہ...

ہے دل کوتیرے جستجو غوثِ اعظم

ہے دل کو تری جستجو غوث اعظمزباں پر تری گفتگو غوث اعظم ترا ذکر گلشن میں بلبل کے لب پرگلوں میں ترا رنگ و بو غوث اعظم نظر میں کوئی خوبرو کیا سمائے بسا میری آنکھوں یں تو غوث اعظم ہیں سورج اگر مصطفیٰ چاند ہے تو ہیں جلوے ترے چار سو غوث اعظم لگا زخم تیغِ معاصی کا دل پرتو رحمت سے کردے رفو غوث اعظم مدد کرمیں ہوں ناتواں اور تنہاہیں اعدا بہت جنگجو غوث اعظم قوی کر قوی مجھ کو دے ایسی قوت کہ ہو سرنگوں ہر عد و غوث اعظم عمل پوچھے جاتے ہیں مجھ سے لحد م...

نہیں میرے اچھے عمل غوثِ اعظم

نہیں میرے اچھے عمل غوث اعظممگر تم پہ رکھتا ہوں بل غوث الاعظم ترا دامن پاک مجھ سے نہ چھوٹایہ ہے عمر کاماحصل غوث الاعظم حسین وحسن پھول باغ نبی کےاُسی باغ کا تو ہے پھل غوث الاعظم ہے قولِ خضریہ کہ سب اولیا میںنہیں تیرا کوئی بدل غوث الاعظم بھکاری ترے شمس و زہرہ عطارو گدا مشتری و زحل غوث الاعظم ترے نام کا جو بھی تعویذ باندھےنہ ہو اُس کو کوئی خلل غوث الاعظم کیا تو نے آرام اس جاں بلب کووہ تھے دست و پا جس کے شل غوث الاعظم شفا خانہ عام دربار عال...

گلِ بوستانِ نبی غوثِ اعظم

گل بوستان نبی غوث اعظممہ آسمان علی غوث اعظم جسے چاہے کردے عطا سر بلندیملی ہے تجھے خسردی غوث اعظم ولی ہوگیا وہ اشارے سے تیرے سدا جس نے کی رہزنی غوث اعظم بڑھا ہاتھ تیری طرف مفلسوں کانظر تیری جانب اٹھی غوث اعظم ولی بن گئے دم میں فساق ورہزننظر تیری جب پڑگئی غوث اعظم دلی قطب و ابدال و اوتا دوکاملکریں تجھ سے کیا، ہمسری غوث اعظم تو وہ گل ہے باغ حسین و حسن کاکہ بو تیری سب میں بسی غوث اعظم قدم کیوں نہ لیں اولیا چشم و سر پر کہ ہیں والی ہر ولی غو...

تری مدح خواں ہر زباں غوث اعظم

تری مدح خواں ہر زباں غوث اعظمترا نام مومن کی جاں غوث اعظم پناہ غریباں تری ذاتِ والاترا گھر ہے دار الاماں غوث اعظم زمانہ نہ کیوں کر ہو مہماں کہ تم نےبچھا یا ہے رحمت کا خواں غوث اعظم تری مجلس و عظ میں آتے اکثرعرب سے شہ مرسلاں غوث اعظم جسے شک ہو وہ خضر سے پوچھ دیکھےتری مجلسوں کا سماں غوث اعظم نہ لے بھول کر نام بلبل چمن کا جو دیکھے ترا گلستاں غوث اعظم ہے بزم حسین و حسن تجھ سے روشنتوہے نور کا شمعداں غوث اعظم ترے جد امجد ہیں نور الہٰیہے نوری...

حق کے محبوب کی ہم مدح و ثنا کرتے ہیں

حق کے محبوب کی ہم مدح و ثنا کرتے ہیںاپنے اس آئینہ دل کی جلا کرتے ہیں راہ میں اُن کی جوزر اپنا فدا کرتے ہیںگویا فردوس بریں مول لیا کرتے ہیں جو شب و روز ترا نام جپا کرتے ہیںتیرکب ان کی دعاؤں کے خطا کرتے ہیں ہم وہ بندے ہیں کہ دن رات خطا کرتے ہیںیہ وہ آقا ہیں کہ سب بخش دیا کرتے ہیں وہی پاتے ہیں بہت جلد مقاصد دل کےتیری ہی سمت جو منہ کرکے دعا کرتے ہیں کردیا اپنے خزانوں کا خدا نے مالکبے طلب جس کو جو چاہیں وہ عطا کرتے ہیں میں تری دین کے قربان ک...

اے شکیب جان مضطر رحمۃ للعا لمین

  اے شکیب جان مضطر رحمۃ للعا لمینرحم گستر بندہ پردر رحمۃ للعا لمین ایک نورت ماہ پر و ر رحمۃ للعا لمینبردرِ تو مہر چا کر رحمۃ للعا لمین من رانی قدرأ الحق سب فرمان شماکاش بینم روئے انور رحمۃ للعا لمین از سموم رنج و غم در دوالم من سوختمشد دل من مثل اخبر رحمۃ للعا لمین قطرۂزاب کرم کا افیت یک قطرہ بدہچوں دلے دارم چو مجمر رحمۃ للعا لمین تیرۂ و تارست شامِ ماغریباں صبح کنآفتاب ذرہ پر ور رحمۃ للعا لمین گرجمال احمدی خواہی در اصحابش ببیںآں چ...