خلفاء کرام  

حضرت سلطان نور نگ کھیتران

سلطان نور نگ کھیتران رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ سیاحت کی غرض سے پنجاب میں دامانِ کوہ مغربی جبل اسود تشریف لے گئے ۔ جہاں آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک چھوٹے سے بچے کو گائے چراتے ہوئے دیکھا۔ اس بچہ کے فیضِ ازلی نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے فیض کو جنبش دی اور آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ایک ہی نگاہ سے اسے مجذوب الی اللہ کردیا۔ نور نے بچے کے جسمِ مطہرہ کو منور کردیا اور پھر وہ بچہ پروانہ وار حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے...

حضرت سلطان لعل شاہ

سلطان لعل شاہ رحمتہ اللہ علیہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ایک بار سیر وسیاحت کرنے اور فیضِ روحانی کو عام کرتے ہوئے علاقہ سنگھڑ کے قصبہ جنگ میں تشر یف لے گئے اورایک مسجد میں قیام فرمایا۔ اتفاقاً ایک بچہ جس کا نام لعل شاہ تھا اور عمر سات آٹھ سال تھی مسجد میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کی نظروں کے سامنے سے گزرا۔ اس بچے پر آپ رحمتہ اللہ علیہ کی توجہ مبارک کا ایسا اثر ہوا کہ اس میں جذبہ ء عشقِ الٰہی پیدا ہوگیا اور وہ ساری رات آپ رحمتہ اللہ علیہ کی خدم...

حضرت سلطان طیب

حضرت سلطان طیب رحمتہ اللہ علیہ حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ ایک بار بھکر تشریف لے گئے وہاں حضرت شعلی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند حضرت شیر شاہ رحمتہ اللہ علیہ کے ایک مرید اور خلیفہ حضرت سلطان طیب رحمتہ اللہ علیہ رہائش پذیر تھے ان کے ہاں اولادِ نرینہ نہ تھی ۔ سلطان طیب کو جب آپ رحمتہ اللہ علیہ کی تشریف آوری کا پتہ چلا تو خدمت میں حاضر ہو کر دعا کے طالب ہوئے۔ اس وقت حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے پاس دو سیب پڑے تھے حضرت سلطان العارفین رح...

حضرت سلطان حمید

حضرت سلطان حمید رحمتہ اللہ علیہ سلطان حمید رحمتہ اللہ علیہ حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے اہم خلفاء میں شمارہوتے ہیں۔ عشقِ مرشد میں آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مقام بہت اونچا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کے حالاتِ زندگی بہت کم معلوم ہیں۔ "" مناقبِ سلطانی  ""سے صرف اتنا معلوم ہے کہ سلطان حمید رحمتہ اللہ علیہ حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ بھکر تشریف لے گئے اور بھکر کے نواح میں سیر کیلئے نکلے ۔سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ میدان چول...

سیّد محمد موسیٰ شاہ

سیّد محمد موسیٰ شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا اصل نام سیّد محمد موسیٰ شاہ ہے لیکن موسن شاہ کے لقب سے مشہور و معروف ہوئے۔ آپ کا سلسلہ نسب سیّد عبد الجبار رحمتہ اللہ علیہ کے ذریعہ غوث الاعظم حضرت شیخ عبد القادر جیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ تک پہنچتا ہے۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا سلسلہ نسب اس طرح سے ہے: سیّد موسیٰ شاہ بن سیّد عابد بن سیّد عبد الجلیل بن سیّدکمال الدین شاہ بن سیّد مبارک شاہ بغدادی عادل پوری بن سیّد حسین دہلوی بن سیّد محمد مکی ا...

سید احمد و سید محمود

  سید احمد و سید محمود رحمتہ اللہ علیہ اِن دونوں بھائیوں کے مزار ات خوشاب میں ""دربارِشاہاں ""کے نام سے مشہورہیں اور اِن کے بارے میں زیادہ تفصیلات دستیاب نہیں ہیں بس اتنا معلوم ہے کہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کے مرید اور خلیفہ تھے۔ ایک روایت کے مطابق دونوں بھائی عالمگیر کے لشکر میں تھے۔ عالمگیر اور داراشکو ہ کے درمیان جب خوشاب میں جنگ ہوئی اور جنگ کے دوران داراشکوہ کا پلہ بھاری نظر آنے لگا تو اُس موقعہ پر عالمگیر نے ...

حضرت ملا معالی

حضرت ملا معالی رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ قندھار بلوچستان کے علاقہ ڈھاڈر سے سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت کے لیے آئے اور بیعت اور تلقین حاصل کر کے خلافت سے سرفراز ہوئے۔آپ نے سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی زندگی میں ہی صوبہ بلوچستان میں تلقین و ارشاد کا آغاز کر دیا تھا اور آپ رحمتہ اللہ علیہ کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ آپ رحمتہ اللہ علیہ بلوچستان میں حضرت سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کے پہلے خلیفہ تھے۔آپ ر...

حضرت عالم شاہ

حضرت عالم شاہ رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ بھی مُلاّ معالی رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی ملاقات کو تشریف لائے اور فیض حاصل کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار مبارک قندھا ر(بلوچستان)کے نواح میں ہے۔ (اسد الغابۃ جلدبمبر ۸)...

حضرت ملا مصری

حضرت ملا مصری رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ بھی مُلاّ معالی رحمتہ اللہ علیہ کے ہمراہ سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ کی زیارت کو تشریف لے گئے اور فیض حاصل کیا۔ آپ رحمتہ اللہ علیہ کا مزار بلوچستان کے شہر ڈھاڈر میں ہے۔ (مناقبِ سلطانی)...

حضرت شیخ جنید قریشی

حضرت شیخ جنید قریشی رحمتہ اللہ علیہ آپ رحمتہ اللہ علیہ ملتان کے نواح میں دریائے راوی کے مشرقی گاؤں سردار پور کے رہنے والے تھے۔ حضرت سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باھو رحمتہ اللہ علیہ ایک مرتبہ سفر کے دوران آپ رحمتہ اللہ علیہ کے گاؤں سردار پور پہنچے تو وہاں سلطان العارفین رحمتہ اللہ علیہ کی شیخ جنید قریشی رحمتہ اللہ علیہ سے ملاقات ہوئی۔ انہوں نے آپ رحمتہ اللہ علیہ کے اعزاز میں دعوت کی۔ شیخ جنید رحمتہ اللہ علیہ نے جنڈ کے درخت کا پھل جسے عرفِ عام می...