محی الدین ابو نصر بن غوث الاعظم
حضرت سید محی الدین ابو نصر محمد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: کنیت: ابو محمد۔ لقب: محی الدین ۔ اسم گرامی: محمدبن ابو صالح نصر۔ مکمل نام: محی الدین ابو نصرمحمد۔ سلسلہ نسب: محی الدین ابو نصرمحمد بن سید ابو صالح عبد اللہ نصر بن سید عبد الرزاق بن غوث الاعظم سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی۔ تحصیل ِعلم: آپ کی تعلیم و تربیت والد گرامی کےزیر سایہ ہوئی۔فقہ و حدیث دیگر علوم ِعقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی سےفرمائی۔ان کےعلاوہ آپ نےبہت سے مشائخ ِ ...