ضیائی شخصیات  

(سیّدہ )حقہ( رضی اللہ عنہا)

حقہ دختر عمرو،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،اور انہیں ماشأ اللہ قبلتین (بیت المقدس اور مسجد حرام) کی طرف نماز ادا کرنے کی سعادت ملی،شریک نے عاصم احول سے،انہوں نے ابو مجلز سے ، انہوں نے حقہ دختر عمرو سے روایت کی،کہ انہوں نے حضورِ اکرم کی زیارت کی،اور قبلتین کی طرف نماز ادا کی،اور جب بھی احرام باندھتی یا ارادہ کرتی،تو میں اپنے جامہ دان کھول کر جو لباس بھی پسند کرتی،پہن لیتی،حتیٰ کہ زعفرانی رنگ کے بھی کپڑ...

(سیّدہ )حرملہ( رضی اللہ عنہا)

حرملہ دخترِ عبدالاسود بن خزیمہ بن ابو قیس بن عامر بن بیاضہ خزاعیہ،ایک روایت میں حریملہ آیا ہے،ابوعمر نے یہی لکھا ہے،یہی خیال طبری کا ہے،ابن حبیب نے حرملہ لکھا ہے۔ ...

(سیّدہ )حسانہ( رضی اللہ عنہا)

حسانہ مزیتہ،ان کا نام جثامہ تھا،حضورِ اکرم نے حسامہ بنا دیا،یہ خاتون حضرت خدیجتہ الکبرٰی رضی اللہ عنہاکی دوست تھیں،حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وسلّم ان سے مروّت سے پیش آتے تھے،اور اسے پاس داری عہد کا نام دیا کرتے ،جو اہلِ ایمان کی علامت ہے۔ ابن ابو ملیکہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک دفعہ ایک بڑھیا حضور صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،فرمایا،کون ہو؟ اس نے عرض کیا،میں جثامہ مزینہ ہوں،فرمایا ،تم جثا...

(سیّدہ )حسنہ( رضی اللہ عنہا)

حسنہ شرجیل بن حسنہ کی والدہ تھیں،انھوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی،ابراہیم بن سعد نے مہاجر ین حبشہ میں بنو جمح بن عمرو سے سفیان بن معمر بن حبیب بن وہب بن جمح،ان کے دو بیٹوں خالد اور جنادہ،ان کی والدہ حسنہ اور ان کے اخیانی بھائی شرجیل کا ذکر کیا ہے،ابن مندو اور ابو نعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )حویصلہ( رضی اللہ عنہا)

الحویصلہ دختر قطبہ،ابو عمر نے قطبہ کے ترجمے میں ذکر کیا ہے،کہ قطبہ نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یارسول اللہ! میں اپنی طرف سے اور حویصلہ کی طرف سے آپ سے بیعت کرتا ہوں۔ حیہ دختر ابوحیہ،ان کی حدیث کر عبداللہ بن عون نے عمرو بن سعید سے ،انہوں نے ابو زرعہ بن عمرو بن حریر سے انہوں نے حیہ دختر ابو حیہ سے روایت بیان کی کہ ایک بار میرے پاس ایک اجنبی آیا،میں نے پوچھا،کون ہو،کہا ابوبکر صدیق،پوچھا،حضورِ اکرم کے رفی...

(سیّدہ )حواء( رضی اللہ عنہا)

حواء دختر رافع بن امرأ القیس از بنو عبدالاشہل،بقول ابنِ سعد انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی،ابن مندہ نے اختصاراً ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )حواء( رضی اللہ عنہا)

حواء دختر یزید بن ستان بن کرز بن زعورأ انصاریہ،بقول مصعب،اس خاتون نے اسلام قبول کیا اور خاوند سے چھپائے رکھا،جب ان کا خاوند قیس بن خطیم جو شاعر تھا،قریش کا حلیف بننے مکے آیا،تو حضورِ اکرم نےاسلام کی دعوت دی، اس نے آپ سے مدینےآنے کی مہلت مانگی،حضور رسالتمآب نے اسے اپنی بیوی سے اجتناب کا حکم دیا کیونکہ و ہ اسلام قبول کر چکی تھیں، اور فرمایا کہ بیوی کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے،قیس نے حضور کے حکم کی تعمیل کی،جب حضورِ اکرم کو اس کا ...

(سیّدہ )حواء( رضی اللہ عنہا)

حواء ام بجید انصاریہ،یہ خاتون انصار میں اپنے شوہر سےپہلے اسلام لائیں،اور حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی بیعت کی،ان کے خاوند کا نام قیس بن حطیم اور والد کا نام یزید بن سکن بن کرزبن عورأ از بنو عبدالاشہل تھا،یہ ابو نعیم کا قول ہے کہ ایک روایت میں حواء دختر رافع بن امرأ القیس از بنو عبدالاشہل مذکور ہے،ابو نعیم نے یہ سارا فلسفہ ابن اسحاق سے،انہوں نے عاصم بن عمرو بن قتادہ سے لیا ہے،ابو نعیم کی رائے میں یزید بن سکن کی بیٹی ام بج...

(سیّدہ )حواء( رضی اللہ عنہا)

حواء دختر زید بن سکن انصاریہ از بنو عبدالاشہل،مدنی تھیں اور عمرو بن معاذ اشہلی کی دادی تھیں۔ ابو یاسر بن ابی حبہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے روح سے،انہوں نے مالک بن زید بن اسلم سے،انہوں نے ابن بجید انصاری سے،انہوں نے اپنی دادی سے،انہوں نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سُنا،کہ سائل کو جلی روٹی کا ٹکڑا ہی دے دو،لیکن رد نہ کرو۔ اسی خاتون سے عمرو بن معاذ نے روایت کی ،اور امام احمد نے اس ...