(سیّدہ )ہزیلہ( رضی اللہ عنہا)
ہزیلہ دختر حارث بن حزن ہلالیہ،ام المومنین میمونہ کی ہمشیرہ تھیں،بقولِ جعفر یہ ام حفید کا نام ہے، یہ وہ خاتون ہیں ،جنہوں نے جناب میمونہ کو گوہ،پنیر اور گھی بطور تحفہ پیش کیا تھا،انہوں نے ایک بدو سے نکاح کیاہواتھا،قعتبی نے مالک سے،ا نہوں نے عبدالرحمٰن بن عبداللہ بن ابو صعصعہ سے ، انہوں نے سلیمان بن یسار سے روایت کی،کہ حضورِاکرم میمونہ دختر حارث کے گھر تشریف لے گئے تو انہوں نے گوہ،جس میں انڈے بھی تھے پیش کیا،دریافت فرمایا،یہ اشیاء کہاں ...