(سیدنا) حذیفہ (رضی اللہ عنہ)
بارقی۔ ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا جاتا ہے جنھوں نے نبی ﷺ کا زمانہ پایا تھا جنادہ ازدی سے روایت کرتے ہیں اور ان سے ابو الخیر یزنی نے روایت کی ہے۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے مختصر لکھا ہے۔ میں کہتا ہوں ابو موسینے حذیفہ ازدی کا تذکرہ ابن مندہ پر استدراک کرنے کے لئے لکھاہے حالانکہ ابن مندہ نے ان کا تذکرہ شروع ہی میں لکھاہے ابو موسی نے سمجھا کہ ازدی اور چیز ہے اور باقی اور چیزہے حالانکہ ایسا نہیں ہے ازد ایک بڑا قبیلہ ہے جس کی بہت سی س...