متفرق صحابہ کرام  

ابومجن ثقفی رضی اللہ عنہ

ابومجن ثقفی،ان کانام عمروبن حبیب بن عمروبن عمیربن عوف بن عقدہ بن غیرہ بن عوف بن ثقیف التقفی تھا،ایک روایت میں مالک بن حبیب اوردوسری میں عبداللہ بن حبیب آیاہے،ایک اورروایت کی رُوسےان کی کنیت ہی ان کا نام ہے،جب نویں ہجری کے ماہِ رمضان میں بنوثقیف نے اسلام قبول کیا،تویہ بھی مسلمان ہوگئے تھے،ان سے ابوسعیدبقال نے روایت کی،حضورِاکرم نے فرمایا،مجھے اپنی امت سے تین باتوں کاخطرہ ہے،ستاروں پر ایمان لانا،تقدیرکی تکذیب اورسلاطی...

ابومجیبہ الباہلی رضی اللہ عنہ

ابومجیبہ الباہلی،ایک روایت میں عمِ مجیبہ ہے،ابوموسیٰ کے مطابق یہ ان لوگوں میں ہیں،جن کانام معلوم نہیں ہوسکا،ابوعمرکہتے ہیں،میں انہیں نہیں جانتا،ابوعمراورابوموسیٰ نے انہیں ان لوگوں میں شمارکیاہے،جنہوں نے اپنے والد سے روایت کی۔ ...

ابونضر رضی اللہ عنہ

ابونضر،غزوہِ خیبر میں شریک تھے،اوران کانام ان میں شامل ہے،ابوعمر نے ان کا ذکرکیاہےاورلکھاہےکہ میں اس سے زیادہ ان کے بارے میں کچھ نہیں جانتا،اورابنِ ہشام نے ان کا ذکران لوگوں میں کیاہے،جنہیں حضورِاکرم نے خراجِ خیبر میں خصوصی امداد فرمائی تھی،لیکن ابن ہشام بھی ان کے بارے میں مطمئن نہیں ہیں۔ ...

ابوالنجم رضی اللہ عنہ

ابوالنجم،حسن بن سفیان نے ان کا ذکرکیاہے،ان کی حدیث ابن لہیعہ نے کعب بن علقمہ سے روایت کی کہ ابوالنجم نے حضورِاکرم سے سُنا،آپ نے فرمایا،جلدہی میری امت میں ایک ایسا آدمی پیداہوگا، جوبڑا خناس ہوگا،ابونعیم اور ابوموسیٰ نے مختصراً ان کا ذکرکیاہے۔ ...