متفرق  

مفتی عبدالمقتدر بدایونی

حضرت علامہ مفتی عبدالمقتدر بدایونی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ حضرت تاج الفحول مولانا شاہ عبد القادر بد ایونی قدس سرہٗ کے بڑےلڑکے، گیارہ جمادی الاولیٰ دوشنبہ کے دن، صبح صادق کے وقت ۱۲۸۳ میں ولادت با سعادت ہوئی، تاریخی نام غلام پیر رکھا گیا، حضرت سیف اللہ المسلول نے‘‘مطیع الرسول محمد عبدالمقتدر’’ نام تجویز فرمایا، مولانا حکیم سراج الحق ابن مولانا فیض احمد بد ایونی نے رسم تسمیہ ادا کرائی، حضرت تاج الفحول نے حکیم صاحب کو بسلسلۂ تع...

(سیدنا) تمیم (رضی اللہ عنہ)

    خراش بن صمہ انصاری کے غلام تھے اپنے آقا خراش کے ہمراہ جنگ بدر میں شریک تھے ان کا تذکرہ عروہ بن زبیر نے اور زہری نے ان لوگوں میں کیا ہے جو جنگ بدر واحد میں شریک تھے رسول خدا ﷺ نے ان کے اور عباب غلام عتبہ بن غزوان کے درمیان میں مواخات کرا دی تھی۔ ان کا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

  (سیدنا) بلیل (رضی اللہ عنہ)

  ابن بلال بن احیحہ بن جلاح کنیت ان کی ابو لیلی۔ عمران کے بھائی ہیں یہ دونوں بھائی نبی ﷺ کے صحابی تھے اور دونوں احد میں اور اس کے بعد کے غزوات میں شریک ہوئے یہ عدوی کا بیان ہے۔ ان کا تذکرہ ابن دباغ نے کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۲)...

حضرت شیخ حسین

آپ معز بلخی کے صاحبزادے تھے، مشہور یہ ہے کہ آپ اپنے سگے چچا شیخ مظفر کے مرید اور خلیفہ تھے، لیکن آپ کے اپنے بیانات سے اس بات کا ترشح ہوتا ہے کہ آپ شیخ شرف الدین کے حلقہ ارادت میں داخل تھے اور شیخ مظفر کے تربیت یافتہ تھے اور انہی سے خلافت بھی حاصل کی، ادائل عمر میں دہلی میں رہ کر تعلیم حاصل کی، اس کے بعد درویشوں کے طریقوں یعنی سلوک کو حاصل کرنے کے لیے بغایت ایزدی حجاز کا سفر اختیار کیا اور مدینہ منورہ میں سید الکونین صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت سے...

سیدنا) انس (رضی الہ عنہ)

  ابن معاذ جہنی انصاری۔ ان کا شماراہل مدینہ میں ہے۔ انکی حدیث سہل بن معاز بن انس نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے۔ ابن مندہ نے کہا ہے کہ ہمیں احمد بن حسن بن عتبہ نے خبر دی وہ کہتیتھے ہمیں یحیی بن عثمان بن صالح نے خبر دی وہ کہتے تھے ہمس ے نعیم بن حماد نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہمیں رشد بن سعد نے زبان بن فائد سے انھوں نے سہل بن معاذ بن انس سے نھوں نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے انھوں نے رسول خدا ﷺ...