حضرت مولانا خلیل الرحمٰن رامپوری علیہ الرحمۃ
شہر دربھنگہ سے دور،اتروکچھم جانب کوردنی، بھپوری وہ بستیاں ہیں، جو ایک ساتھ بولی جاتی ہیں،صاحب ترجمہ بھپورہ کے ساکن تھے،اپنی بغی کے ضرب وجوار میں فارسی عربی پڑھی،مدرسہ عالیہ رام پور سے علوم متعارفہ کی تکمیل کی، مولوی محمد طیب عرب التوفی ۱۳۲۳ھ، مولانا فضل حق رامپوری المتوفی ۱۹۴۰ھ نامور اساتذہ کی شاگردی میں کئی سال رہے،مولوی محمد شاہ محدث رام پور ی المتوفی ۱۳۲۸ھ سے حدیث پاک پڑھی،مدرسہ شمس العلوم بد ایوں (قائم کردہ حضرت شہید مرحوم مول...