متفرق  

عمدۃ المدرسین مولانا عبدالرشید رضوی بہاری

مدرس شمس العلوم گھوسی ضلع مئو ولادت حضرت مولانا عبدالشید رضوی بن حکیم محمد نذیر اشرفی بن حکیم محمد بشر بن کرمات میاں ۱۵؍جولائی ۱۹۲۶ء کو موضع بٹھگائیں تھانہ تریاں ضلع چپھرا صوبہ بہار میں پیدا ہوئے۔ خاندانی حالات مولانا عبدالرشید رضوی کےوالد ماجد اپنے وقت کے نامور حکیم تھے۔ طب یونانی میں مہارت رکھتے تھے۔ اپنے گاؤں ہی میں مطب کرتے تھے۔ اسی وجہ سےمولانا عبدالرشید کا خاندان اپنے گاؤں اور قرب وجوار میں عزت و قعت کی...

فاضل گرامی مولانا عبدالغنی قادری رضوی

نیوٹن شریف ضلع جھنڈ واڑہ ایم۔ پی ولادت حضرت مولانا عبدالغنی قادری رضوی ۱۶؍جون ۱۹۲۷ء کو بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام موبکھیڑا جھنڈ واڑہ صوبہ ایم۔ پی میں پیدا ہوئے۔ اس خاندان میں پہلی ولادت پر پورے خاندان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ مولانا عبدالغنی کے والد ہندی اسکول میں ماسٹر تھے اس لیے تبدیلی آئے دن ہوتی رہتی تھی۔ تعلیم وتربیت مولانا عبدالغنی رضوی کے والد ماجد نے نیوٹن چکلی سے بارہ میل دور جامی جنا دیو کے ایک مکتب میں آپ کا داخلہ کرادیا۔ آپ...

مولانا الحاج صوفی محمد عبدالعزیز آفریدی رضوی

چترا درگاہ کرناٹک ولادت ہونالی ریاست کرناٹک ایک قدیم تاریخی گاؤں ہے جو شی مو گا شہر سے شمالی جانب چالیس کلو میٹر کے فاصلے پر دریائے تنگا سمجھدار کے کنارے پر واقع ہے۔ اس گاؤں میں متعدد ومشائخ عظام سادات کرام کی خانقاہ ہیں، درگاہ جو ہمہ وقت فیض رساں ہیں۔ اسی گاؤں میں مولانا صوفی عبدالعزیز آفریدی رضوی ۲۲؍مئی ۱۹۲۲ء کو پیدا ہوئے اور یہیں پر رہ کر والدین کے زیر سر پرستی پرورش ہوئی۔ صوفی عبدالعزیز کے جد کریم ن ے پورا نام...

حضرت مولانا صوفی عبدالرحمٰن وجودی رحمۃ اللہ علیہ

والد ماجد کا نام سید محمد حسن، وطن کوٹ مخدوم عبد الحکیم تعلقہ مبارک پور شکار پور سندھ، ۱۱۶۲؁ھ میں آپ کی ولادت ہوئی، ۱۹؍سال کی عمر تک والد سے تحصیل علوم کی، قصبہ مہاروی چند دنوں مولانا اسداللہ سے پڑھنے کے بعد دہلی پہونچے اور وہاںسےرامپور آئے، رام پور سے۱۱۹۸؁ھ میں لکھنؤ پہونچ کر حضرت بحر العلوم مولانا عبد العلی فرنگی محلی قدس سرہٗ کی خدمت میں رہ کر ۱۱۹۹؁ھ میں درسیات کی تکمیل کی، ۱۲۰۵؁ھ میں فریضۂ حج ادا کیا، لکھنؤ میں مسجد پنڈاری میں ق...

حضرت مولانا قاضی عبد الرزاق کان پوری علیہ الرحمۃ

نگینہ ضلع بجنور وطن، حضرت مولانا شاہ احمد حسن استاد زمن سےتحصیل وتکمیل علوم کی اور علوم و فنون میں ممتاز ومشہور ہوئے، حضرت حاجی امداد اللہ مکی کےمرید تھے، ساری زندگی خدمت تدریس میں بسر کردی، پڑھانےکا انداز خوب پایا تھا، مدرسہ امداد العلوم بانس منڈی کان پور میں درس دیتے تھے، حضرت مولانا مشتاق احمد اُستاد زادہ مولانا شاہ حبیب الرحمٰن ابن مولانا شاہ محمد عادل، مولانا محمد ظفر الدین قادری رضوی صاحب صحیح البہاری مشہور آفاق عالم، مدرس، مصن...

حضرت مولانا عبد الغفار خاں رامپوری قدس سرہٗ

عبد الغفار نام، والد کا نام محمد خاں محمد خاں شاہ منصور علاقہ سر حد کے رہنے والے تھے تحصیل علم کے لیے رام پور پہونچے، ملا غفران وغیرہ علمائے رام پور ے کتب درسیہ پڑھیں، رام پور ہی میں اُن کی شادی ہوئی، اس عقد سے ۱۲۷۳؁ھ میں مارے گئے، اس لیے ایک ہی سال کی عمرسے آپ اپنے نانا مرزاباقی بیگ کے زیر تربیت پرورش پائی،۔۔۔۔ آپ نے صرف ونحو مولانا عالم علی مراد آبادی سے پڑھا۔ میبذی اور مُلّا حسنتک مولانا حافظ عنایت اللہ خاں سے پڑھا۔ حضرت قطب ارشاد...

فاضل اجل مولانا مظفر علی رضوی سہسوانی

مقیم قصبہ سہسوان ضلع بدایوں شریف سہسوان سلطنت مغلیہ کے زمانے کا ایک تاریخی قصبہ ہے۔ سید ابراہیم سید اکبر شہید وغیرہا اولیاء کرام کا مسکن رہا۔ جنہوں نے آپ نی عمر شریف تبلیغ اسلام میں گزاری اور جہاد بھی کیے اور شہید بھی ہوگئے۔ جن کے مزارات طیبہ آج بھی مرجع خلائق ہیں۔ بادشاہ جہانگیر نے قلعہ جہانگیر تعمیر کرادیا تھا، چاروں طرف کی دیوار اندر کے کھنڈ رات آج بھی شہادت دے رہے ہیں۔ آج محلہ جہانگیر آباد کے نام سے آباد ہے۔ ایک بزرگ مجذوب ...

فاضل جلیل مولانا محمد ناظم علی قادری رضوی بارہ بنکوی ﷫

فاضل جلیل  مولانا محمد ناظم علی قادری رضوی بارہ بنکوی ﷫ ولادت مولوی صوفی لعل محمد قادری برکاتی حنیفی سجادہ نشین خانقاہ برکاتیہ حنفیہ بارہ بنکی کے برادر گرامی مولانا مفتی ناظم علی رضوی بن عبدالسبحان ۱۹۵۰ء کو موضع کٹھوریپورے بدھئ شاہ ضلع بارہ بنکی میں پیدا ہوئے۔ مولانا ناظم علی بارہ بنکوی کے برادر اکبر مولوی صوفی لعل محمد قادری، مولانا مفتی محمد حنیف علیہ الرحمہ سے شرف ارادت رکھتے ہیں۔ اور اجازت بیعت احسن العلماء مولانا سید مصطفیٰ حیدر حسن...

حضرت مولانا شاہ عبد السمیع بیدل رامپوری قدس سرہٗ

نسلی علاقہ شیخ الاسلام خواجہ عبداللہ انصاری کے واسطے سے حضرت ابو ایوب انصاری صحابی رضی اللہ عنہ سے ہے، اپنےوطن رام پور منہاران ضلع سہارن پور میں پیدا ہوئے، علمائےدہلی حضرت مفتی صدر الدین وغیرہ سے اخذ علوم کیا، دور طالب علمی میں ۱۲۷۰؁ھ میں مرزا غالب کے شاعری میں شاگرد ہوئے، اور بیدل تخلص اختیار کیا، فکر معاش میں میڑٹھ پہونچے، مشہور مخیر رئیس حافظ عبدالکریم رئیس لال کرتی میرٹھ نے اپنے لڑکوں کی تعلیم کےلیے آپ کو بارہ روپے اور روٹی پر مدرس رکھ لیا،...

حضرت مولانا شاہ عبد اللطیف ستّھنی قدس سرہٗ

مغلیہ ولطنب کے آخری تاجدار بہادر شاہ ظفر کے صاحبزادے، علوم اسلامیہ کے فاضل، بھائیوں کے قتل اور والد کی گرفتاری اور مغلیہ سلطنت کی تباہی وبربادی کے بعد ایک عرصہ تک رد پوش رہے، اور پھر فقیرانہ زندگی اختیار کرلی، حضرت خواجہ سلیمان تونسوی کے خلیفہ حضرت شاہ محمد بلال وشاہ عبد الکریم کے فیض صحبت سے صاحب عرفان و مقام ہوئے، نماز کے ایسے پابند کہ سو۱۰۰، برس تک تکبیر اولیٰ فوت نہیں ہوئی میلاد شریف سے عشق تھا، ۳۳بار حج وزیارت سے مشرف ہوئے، چار برس تک تہتوا...