متفرق  

امام ابو الحسن شاذلی

حضرت شیخ ابوا لحسن علی شاذلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: علی بن عبداللہ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:امام الاولیاء،قطب الزمان،بانیِ سلسلہ عالیہ شاذلیہ۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:شیخ سید ابوالحسن علی شاذلی  بن سید عبداللہ بن سید  عبدالجبار بن سید یوسف بن سید یوشع بن سید برد بن سید بطال بن  سید احمد بن سید محمد بن سید عیسیٰ بن سید محمد بن سید امام حسن مجتبیٰ بن سیدنا علی المرتضی ٰ کرم اللہ وجہہ الکریم۔رضی اللہ عنہم۔اس لحاظ سے آپ حسنی سید ہوئ...

بحر العلوم مولا نا عبد العلی لکھنوی

بحر العلوم مولانا عبد العلی لکھنوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: نام عبدالعلی کنیت ابوالعباس،لقب"بحرالعلوم" سلسلہ نسب اسطرح ہے:مولانا عبد العلی لکھنوی بن مولانا نظام الدین سہالوی بن مولانا قطب الدین سہالوی شہید (علیہم الرحمہ)۔ آپ کا سلسلہ نسب چند واسطوں سے حضرت خواجہ عبداللہ انصاری علیہ الرحمہ سے ملتا ہے۔ تاریخِ ولادت: 1144 ھ، لکھنؤ میں پید اہوئے۔ تحصیلِ علم: سترہ سال کی عمر میں تمام علوم  ِنقلیہ وعقلیہ اور جملہ درسی کتب کی تکمیل اپنے والدِ گرا...

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ

بہاءالدین محمد بن جلال الدین رومی معروف بہ سلطان ولد رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:بہاءالدین محمد۔لقب:سلطان ولد۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: مولانا بہاءالدین محمد بن مولائےروم مولانامحمد جلال الدین رومی بن محمدبہاؤالدین  بن محمد بن حسین بلخی  بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضی اللہ  عنہم اجمعین)۔آپ مولائےروم حضرت مولانا  محمد جلال الدین رومی کے فرزندِ اکبر اور دوسرے جانشین تھے۔ تاریخ ِولادت: آ...

حضرت مولانا سید محمد مدنی

حضرت مولانا سید محمد مدنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ امیر کشور خطابت مولانا سید محمد مدنی، حضرت محدث اعظم مولانا سید شاہ محمد اشرفی کچھوچھوی کے فرزند ثالث، ابتداء سے انتہا تک در العلوم اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڈھ کے اساتذہ سےدرسیات پڑھیں، شعبان ۱۳۸۲؁ھ میں والد ماجد کی رحلت کے ایک سال بعد فراغت پائی، آپ اپنے والد ماجد قدس سرہٗ اور ماموں کے مرشد زادہ قطب الارشاد زبدۃ العارفین شیخ المشائخ حضرت مولانا الحاج سید شاہ مختار اشرف مدظلہٗ العالی سجادہ نشین س...

حضرت مولانا شاہ عبد الباری فرنگی محلی

حضرت مولانا شاہ عبد الباری  فرنگی محلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالباری۔لقب:امام العلماء،فرنگی محلی،لکھنوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت شاہ عبدالباری  بن حضرت شاہ مولانا عبدالوہاب بن حضرت مولاناشاہ محمد عبدالرزاق بن مہلک الوہابیین حضرت مولانا شاہ محمد جمال الدین فرنگی محلی۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1295ھ،مطابق 1878ءکو"فرنگی محل" لکھنؤ(ہند)میں ہوئی۔ تحصیل علم:حضرت مولانا شاہ عبد الباقی فرنگی محلی&nbsp...

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ

حضرت مولانا صوفی حمیداللہ انڑ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ   بن الحاج صوفی غلام قادر انڑ گوٹھ نو آباد (تحصیل ڈوکری ضلع لاڑکانہ) میں 11،اکتوبر 1915ء کو تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت  آپ کی ابتدائی تعلیم و تربیت اپنے گھر میں ہوئی۔ والد ماجد دیندار ، صوفی منش، خدا رسیدہ درویش اور مہمان نواز شخصیت کے مالک تھے۔ صوفی غلام قادر دین کی خدمت کا جذبہ رکھتے تھے اسی جذبہ کے تحت گوٹھ میں دینی مدرسہ قائم کر رکھا تھا، جہاں حضرت مولانا غلام محمد شاہانی (جو کہ عل...

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی

حضرت مولانا عزیز اللہ الحبوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا محمد عزیز اللہ الحبوی ، لاڑکانہ اور خیر پور میرس کے نامور عالم ، اعلیٰ منتظم ، بیدار مغز استاد اور باصلاحیت سیاسی کارکن تھے ۔ گوٹھ مسوحب ( تحصیل و ضلع لاڑکانہ ) میں حبیب اللہ ڈیتھو کے گھر کے رجب المرجب 1370ھ کو تولد ہوئے ۔ تعلیم و تربیت  پرائمری تعلیم آبائی گوٹھ مسوحب میں حاصل کی۔ اس کے بعد آپ کے والد نے گوٹھ آگانی (تحصیل لاڑکانہ ) کے مدرسہ نعیمیہ میں داخل کرایا۔  جہاں حضرت ع...

حضرت اخون پنجو بابا افغان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت اخون پنجو بابا افغان رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سید عبدالوہاب المعروف آخوند پنجوبابا نام و نسب:آپ کا نام سید عبدالوہاب ہے۔اور والد کا نام سید غازی باباہے۔ جن کے ہاں آپ 945ھ میں موضع الکائے علاقہ یوسفزئی پیدا ہوئے آپ آخوند پنجو باباکے نام سے مشہور ہیں۔ آپ کو کتب تاریخ و سیر میں شیخ پنجو سنبھلی لکھتے ہیں۔ نیز آپ بھی اپنی نسبت سنبھل سے کرتے، آپ کے آباؤاجدادوہاں سے ہی آئے تھے ، اسی لئے آئین اکبری میں شیخ ابو الفضل نے (جو کہ جلال الدین اکبر کا وزیر ...

مولانا مفتی محمد مبین الدین محدث امروہوی

مولانا مفتی   محمد مبین الدین محدث امروہوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:محمد مبین الدین۔لقب:محدث امروہوی،رضوی۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:حضرت علامہ مولانا الحاج محمد مبین الدین رضوی بن شیخ احمد الدین بن شیخ معین الدین عرف سلطان احمد۔علیہم الرحمہ۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت ماہِ جمادی الآخر/1337ھ،مطابق مارچ/1919ءکو"امروہہ"ضلع مرادآباد(انڈیا) میں ہوئی۔ تحصیلِ علم:بسم اللہ خوانی کے بعد قرآن شریف کی تعلیم شروع ہوئی۔ ذہن رسا اور ق...