پسندیدہ شخصیات  

سیدنا) اغر (رضی الہ عنہ)

ابن ینسار جھنی۔ یہ صحابی ہیں۔ ان سے ابو بردہ بن ابی موسی وغیرہ نے روایت کی ہے ان کا شمراہل کوفہ میں ہے ان سے عمرو بن مرہ نے انھوںنے ابی بردہ سے انھوں نے اغر سے انھوں نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ نے فرمایا ہمیں ہر روز ستر مرتبہ اللہ سے استغفار کیا کرتا ہوں یہ ابن مندہ کی تقریر کا ماحصل ہے۔ اور ابو عمر نے ان کو اور اغر مزنی کو ایک کر دیا ہے ان سے اہل بصرہ میں ابو بردہ وغیرہ نے رویت کی ہے ور بعض لوگوںکا بیان ہے کہ انس ے ابن عمر نے بھی رویت کی ہے اب...

سیدنا) اغر (رضی اللہ عنہ)

  غفاری۔ ان کا نسب ابو عمر نے تو غفاری بیان کیا ہے ور ابن مندہ ور ابو نعیم نے کہا ہے کہ اغر صحابہ میں ایک شخص تھے اور انھوںنے ان سے وہ حدیث رویت کی ہے جو شبیب بن روح نے اغر سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نے نبی ﷺ کے پیچھے فجر کی نماز پڑھی تو آپنے سورہ روم پڑھی تھی اور ابو نعیم کا بیان اغر بن یسار کے تذکرہ میں انشاء اللہ آئے گا۔ انکا تذکرہ تینوں نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

سیدنا) اعین (رضی اللہ عنہ)

  ابن عتبیعہ بن ناجیہ بن عقال بن محمد بن سفیان بن مجاشع بن دارم بن مالک بن حنظلہ بن مالک بن زید مناۃ بن تمیم۔ درمی ہیں پھر مجاشعی ہیں۔ یہ اور فرزوق شعر ناجیہ میں جاکے مل جاتے ہیں کیوں کہ فرزوق کا نام ہمام بن غالب بن صعصعہ ابن ناجیہ ہے اور یہ اور اقرع بن حابس بن عقال عقال میں اکے مل جاتے ہیں۔ یہی تھے جنھوں نے جنگ جمل میں اس اونٹ کے پیر کاٹے تھے جس پر عائشہ رضی اللہ عنہا سور تھیں۔ ان کا تذکرہ ابو عمر نے لکھا ہے۔ اور جب حضرت معاویہ نے عبداللہ ب...

سیدنا) اعور (رضی اللہ عنہ)

  ابن بشامہ عنبری۔ ابو موسی نے بیان کیا ہے کہ عبدان بن محمد نے ان کا تذکرہ کیا ہے ور کہا ہے کہ ہم سے محمد بن مرزوق بصری نے بیان کیا وہ کہتے تھے میں سالم بن عدی بن سعید بن جااوہ بن شعثم نے اپنے دادا بکر بن مرداس سے انھوں نے اعور بن بشامہ اور وردان بن مخرمہ اور ونیع بن رفیع عنبری سے نقل کر کے خبر دی کہ یہ لوگ نبی ﷺ کے حضور میں حاضر ہوئے اور  وقت آپ اپنے حجرے میں سو رہے تھے ہم نے آپ کا انتظار کیا اتنے میں عینیہ بن حصن فزاری قبیلہ عینیہ کے ...

سیدنا) اعشی (رضی اللہ عنہ)

  مازنی۔ مازن بن عمرو بن تمیم کی اولاد میں سے ہیں۔ ان کا نام عبداللہ بن اعور ہے اور بعض لوگ اور کچھ بھی بیان کرتے ہیں۔ بصرہ میں سکونت اختیار کر لی تھی۔ ہمیں ابو الفضل منصور بن ابی عبداللہ طبری نے اپنی اسناد سے ابو یعلی یعنی احمد بن علی بن مثنی تک خبر دی وہ کہتے تھے ہمس ے مقدمی نے بیان کیا وہ کہتے تھے ہم سے ابو معشہ یوسف ابن یزید نے بیان کیا وہ کہتے تھے م سے صدقہ بن طیلسہ نے بیان کیا وہ کہتے تھے مجھ سے معن بن ثعلبہ مازنی نے بیان کیا وہ کہتے ت...

سیدنا) اعرس (رضی اللہ عنہ)

  ابن عمرو یشکری۔ ان کا شمار بصرہ والوں میں ہے ان کی حدیث عبداللہ بن یزید بن اوس نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا میں نبی ﷺ کے پاس کچ ہدیہ لے کے گیا آپ نے قبول فرما لیا اور ہمارے لئے چراگاہ میں برکت کی دعا مانگی اور اسی سند سے ان کی کئی حدیثیں مروی ہیں۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

مولانا مجدالدین حاجی

بزرگوں کے وہ تمام ملفوظات جو ہمارے مطالعہ سے گزرے مولانا مجدالدین حاجی کا ان میں سے کسی ایک میں بھی ذکر نہیں، البتہ بعض بزرگوں سے زَبانی سُنا ہے کہ مولانا مجدالدین حاجی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ بھی ایک بزرگ تھے اور سلسلہ سہروردیہ میں شیخ شہاب الدین سہروردی کے مرید تھے، آپ نے بارہ حج کیے تھے اور دہلی میں رہتے تھے، اسی زمانہ میں سلطان شمس الدین التمش نے آپ کو دہلی کا وزیر انتظامات مقرر کردیا، چونکہ آپ نے اس عہدہ کو بطیّب خاطر اور برضاد رغبت قبول نہیں ...

سیدنا) اضبط (رضی اللہ عنہ)

  سلمی ان کی کنیت ابو حارثہ ہے ان ی حدیث عبدالرحمن بن حارثہ بن اضبط نے اپنے والد سے انھوں نے ان کے دادا اضبط سلی سے رویت کی ہے یہ نبی ﷺ کے صحابی تھے کہتے تے ین نے نبی ﷺ کو فرماتے ہوئے سناکہ میں نے دوزخ کو دیکھا تو وہاں زیادہ تر عورتوں کو پایا۔ ان کا تذکرہ ابن مندہ اور ابو نعیم نے لکھا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...

شیخ محمود موئینہ دوز

آپ قاضی حمیدالدین ناگوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مرید اور خواجہ قطب الدین کے عقیدت مندوں اور دوستوں میں سے تھے، خواجہ صاحب کی اکثر و بیشتر مجالس میں آپ شریک رہتے تھے، خواجہ صاحب کے ملفوظات میں آپ کا کثرت سے ذکر کیا گیا ہے، آپ کا مزار بھی خواجہ صاحب کے مزار کے نزدیک اس دروازے کے باہر ہے جو حوض شمسی کی جانب ہے، حاجت مند لوگ آپ کے مزار پر آکر ایک پتھر اٹھاکر ایک جانب رکھ دیتے ہیں، اور جب مراد پوری ہوجاتی ہے تو اس پتھر کے وزن کے برابر شکر بانٹتے ہیں...

سیدنا) اضبط (رضی اللہ عنہ)

  ابن حیی بن زعل اکبر۔ ان کی حدیث عبدالمہیمن بن اضبط بن زعل اکبر نے اپنے والد اضبط سے روایت کی ہے کہ انھوں نے کہا رسول خدا ﷺ نے فرمایا جو شخص ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے اور ہمارے بڑوںکی تعظیم نہ کرے وہ ہمارے گروہ سے نہیں۔ ان کا تذکرہ ابو نعیم اور ابو موسی نے کیا ہے۔ (اسد الغابۃ جلد نمبر ۱)...