سیدنا) امیہ (رضی اللہ عنہ)
ابن ضیادہ۔ قبیلہ بنی خصیب سے ہیں۔ رسول خدا ﷺ کے حضور میں رفاعہ بن زید جذامی کے ہمراہ قبیلہ جذام کے وفد میں آئے تھے۔ یہ ابن سحق کا قول ہے۔ ان کا تذکرہ ابن دباغ اندسلی نے کیا ہے۔ امیہ ابن سعد قرشی۔ ان کا تذکرہ حافظ ابو موسی نے ابن مندہ پر استدراک کرنے کی غرض سے لکھاہے اور انھوںنے کہا ہے کہ ابو زکریا یعنی ابن مندہ نے اپنے دادا پر استدراک کرنیکے لئے لکھا ہے اور کہا ہے کہ یہ ان ستر آدمیوں میں سے ہیں جنھوں نے رسول خدا ﷺ سے درخت کے نیچے بیعت کی ت...