پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا نہار رضی اللہ عنہ

العبدی: ابو موسیٰ نے اذنا، ابو القاسم عباد بن محمد بن حن کی کتاب سے انہوں نے ابو احمد بن محمد بن علی المکفوف سے روایت کی ابو موسیٰ کہتے ہیں میں نے ابو الخیر محمد بن رجاء بن یونس سے پڑھا انہوں نے احمد بن عبد الرحمٰن بن احمد سے انہوں نے احمد بن موسیٰ سے ان دونوں نے عبد اللہ بن محمد سے انہوں نے محمد بن احمد بن معدان سے انہوں نے محمد بن عوف سے انہوں نے سفیان انفراری سے انہوں نے یوسف بن اسباط سے انہوں نے سفیان ثوری سے انہوں نے ثور بن یزید...

سیّدنا نہشل رضی اللہ عنہ

بن مالک الوائلی: حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک مکتوب دیا یوسف بن عمرو بن موسیٰ بن سعید بن مسلم بن قیتبہ بن مسلم عمرو بن حصین وائلی باہلی نے اپنے والد سے انہوں نے مسلم بن قیتبہ سے روایت کی کہ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہشل کو ایک فرمان لکھ کر دیا اور حدیث بیان کی ابن مندہ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ

بن رباح ابو زہیر ثقفی: یحییٰ ثقفی نے اذناً باسنادہ ابو بکر سے انہوں نے ابو بکر بن ابی شیبہ سے انہوں نے یزید بن ہارون سے انہوں نے نافع بن عمر الجمی سے، انہوں نے اُمیّہ بن صفوان بن عبد اللہ سے۔ انہوں نے ابو بکر بن ابی زہیر ثقفی سے انہوں نے اپنے باپ سے روایت کی کہ مَیں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو طائف کے ایک ٹیلے پر خطبہ دیتے ہوئے سنا۔ آپ نے فرمایا۔ جلدی ہی تمہیں اہلِ جنت اور اہلِ نار کا یا بھلے لوگوں اور بُرے لوگوں کا علم ہوجائے...

سیّدنا معاذ رضی اللہ عنہ

ابو زہرہ: ان سے یہ حدیث مروی ہے کہ جب حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھتے تو فرماتے ’’اللّٰھُمَّ لَکَ صُمْتُ‘‘: یحییٰ بن یونس نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ حصین بن عبد الرحمان نے ان سے روایت کی جعفر کا قول ہے کہ وہ تابعی تھے۔ جس شخص نے ان کی حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے صحبت ثابت کی ہے، وہ غلطی پر ہے۔ ابو موسیٰ نے اس کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسعود رضی اللہ عنہ

بن سنان الاسلمی: امام زہری نے ان کا ذکر اس حدیث میں کیا ہے جو انہوں نے عبد الرحمٰن بن کعب بن مالک سے روایت کی ہے، وہ بیان کرتے ہیں کہ بنو خزرج نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ابو رافع بن ابی الحقیق کو قتل کرنے کی اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اجازت دے دی، چنانچہ مندرجۂ ذیل اصحاب اس مہم پر روانہ ہوئے: عبد اللہ بن عتیک (سردار قوم) عبد اللہ بن انیس، مسعود بن سنان، ابو قتادہ اور خزاعی بن اسود، جو بنو اسلم سے تھے اور بنو خزرج ک...

سیّدنا مسعود رضی اللہ عنہ

بن سوید بن حارثہ بن نضلہ بن عوف بن عبید بن عویج بن عدی بن کعب قرشی، عدوی: یہ بنو عدی کے ان ستر آدمیوں میں شامل تھے۔ جو ہجرت کر کے مدینہ آگئے تھے۔ اور بقول زبیر و ابن کلبی انہوں نے غزوۂ موتہ میں وفات پائی۔ نیز زبیر نے لکھا ہے کہ یہ لاولد تھے۔ یہ مسعود بن اسود بن حارثہ کے جن کا ذکر پیشتر آچکا ہے عمزاد تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسعود رضی اللہ عنہ

بن ضحاک بن عدی بن جابر اللخمی: ان سے عبد السلام بن مستیز بن مطاع بن زائدہ بن مسعود بن ضحاک نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا مسعود سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کا نام مطاع رکھا اور فرمایا کہ تم اپنی قوم کے مطاع ہو اور پھر انہیں ابلق گھوڑے پر سوار کرایا۔ تینوں نے اس کا ذکر کیا ہے۔ لیکن ابو عمر اور ابن مندہ نے ان کا نام مسعود بن عدی لکھا ہے۔ ابو موسیٰ نے بھی ان کا ذکر کیا ہے اور ان کانام مسعود بن ضحاک لکھا ہے اور چ...