پسندیدہ شخصیات  

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن حبشیہ: ان کے بھائی کا نام ابو قرصاقہ ھیدرہ بن حبشیہ تھا۔ زیاد بن سیار نے عروہ بنت عیاض بن ابی قرصافہ سے انہوں نے اپنے والد قرصافہ سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت فرمایا کیا تمہارا کوئی عزیز ہے۔ مَیں نے کہا! ہاں رسول اللہ! میرا ایک چھوٹا بھائی ہے، فرمایا! اسے میرے پاس لے آؤ۔ مَیں اُسے لائی تو اُس نے بیعت کر کے اسلام قبول کرلیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا۔ اس کا کیا نام ہے۔ مَیں نے عرض کیا میسم۔ حض...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو رائط بنت مسلم: مکّے میں سکونت رکھ لی تھی۔ ابو عمر کا قول ہے کہ وہ قرشی تھے۔ لیکن یہ نہیں بتایا کہ قریش کی کس شاخ سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی بیٹی نے اِن سے روایت کی۔ یہ غزوۂ حنین میں موجود تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے ان کا نام دریافت کیا۔ انہوں نے جواب دیا۔ غراب۔ فرمایا۔ تمہارا نام مسلم ہے۔ تینوں نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن رباح الثقفی: ان سے عدن بن ابی جحیفہ نے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک سفر کے دوران میں ایک آدمی کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے سُنا۔ فرمایا حق بات کہہ رہا ہے۔ پھر اس نے کلمۂ شہادت پڑھا، تو فرمایا۔ اس نے شرک سے بیزاری کا اعلان کیا ہے۔ پھر جب اس نے اشہدان محمداً رسول اللہ کہا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ کلمہ اسے جہنم سے ڈھال کی طرح بچائے گا۔ اس کے بعد حکم دیا تم اسے ڈھونڈ لو مجھے یہ کوئی چرواہا معلوم ہوتا...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن سائب بن حباب: انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسلاً روایت کی۔ بعض نے انہیں صحابہ میں شمار کیا ہے۔ ان کے بیٹے محمد نے ان سے روایت کی ہے۔ ابو عمر نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو عباد: ابن ابی لیلی نے عباد بن مسلم سے انہوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے پاس سے گزرے، جب کہ وہ مسجد میں ایک آدمی کے پاس بیٹھے تھے۔ پھر حدیث بیان کی۔ ابو مندہ اور ابو نعیم نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عبد الرحمٰن: انہیں حضور کی صحبت نصیب ہوئی اور ان سے شمسیہ بنت بہان نے روایت کی۔ مسلم ان کے مولی تھے۔ ان سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے موقعہ پر حضور صلی اللہ علیہ وسلم خواتین سے بیعت لے رہے تھے۔ ایک عورت آئی جس کا ہاتھ مردوں کا سا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعت سے انکار کردیا۔ وہ چلی گئی اور اپنے ہاتھوں پر مہندی لگالی۔ ایک مرد آیا اور اس کی انگلی میں لوہے کا چھلّا تھا۔ فرمایا! خدا اس ہاتھ کو پاک نہ کرے جس میں لوہے کا چھلّا ہو۔ تینوں...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

ابو عبد اللہ قرشی: ایک روایت میں عبید اللہ ابو مسلم آیا ہے۔ ابو عمر کہتے ہیں کہ یہ صاحب نہ تو رائطہ کے والد ہیں اور نہ مجھے معلوم ہے کہ یہ قریش کے کس قبیلے سے ہیں اور جس نے ان کا نام عبید اللہ بیان کیا ہے۔ اس کی یاد داشت زیادہ ٹھیک ہے۔ ابو احمد نے باسنادہ، ابو داؤد سے، انہوں نے محمد بن عثمان عجلی سے، انہوں نے عبید اللہ بن موسیٰ سے، انہوں نے ہارون بن سلمان سے، انہوں نے عبید اللہ بن مسلم سے، انہوں نےاپنے والد سے روایت کی وہ کہتے ...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن عقرب ازدی: انہوں نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ جس شخص نے قسم کھائی کہ وہ اپنے غلام کو ضرور سزا دے گا۔ اس کا کفّارہ یہ ہے کہ وہ اسے چھوڑ دے اور اس کے لیے کفارے میں بھلائی ہے۔ ان سے بکر بن وائل بن داؤد کوفی نے روایت کی اور وہ قابلِ اعتماد آدمی ہے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مسلم رضی اللہ عنہ

بن علاء الحضرمی: ان کا نام عاص تھا جسے حضور اکرم نے بدل کر مسلم کردیا۔ زکریا بن طلحہ بن مسلم بن علاء بن حضرمی نے اپنے باپ سے انہوں نے اپنے دادا سے بیان کیا کہ مسلم کا نام عاصی تھا جسے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے بدل کر مسلم کردیا۔ ان کا نسب ہم علاء بن حضرمی میں بیان کر آئے ہیں۔ ابو موسیٰ اصفہانی نے کتابتہً ابو علی سے، انہوں نے ابو نعیم سے انہوں نے سلیمان بن احمد بن حسن بن مابہرام الایذجی سے۔ انہوں نے محمد بن مرزوق سے، انہوں ن...