پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ)سہیمہ(رضی اللہ عنہا)

سہیمہ دخترعمیر مزینہ،یہ خاتون رکانہ بن عبد یزید المطلبی کی زوجہ تھیں،محمد بن سرایا بن علی نے ابو زرعہ سے ،انہوں نے محمدبن ادریس شافعی سے،انہوں نے محمد بن علی کے چچاسےانہوں نے عبداللہ بن سائب،انہوں نے نافع بن عجیرسے،انہوں نے عبد یزید سے روایت کی،کہ رکانہ نے اپنی بیوی سہمیہ کو طلاق دے دی،پھر وُہ آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے،اور کہا یا رسول اللہ،میں نے رکانہ کو صرف ایک طلاق دی ہے،حضورِ اکرم نے فرمایا،ہا ں تو نے صرف ایک ہی طلاق دی ہے،اور ر...

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعد دختر ربیع بن انصاریہ،ہم ان کا نسب ان کے بیٹے کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،یہ خاتون سعد کے بعد فوت ہوئی تھیں،ام سعد امِ خارجہ کی جو زید بن ثابت کی زوجہ تھیں،ہمشیرہ ہیں،ان کا ذکر تو صحابیات میں ملتا ہے،لیکن ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،ابن مندہ اور ابونعیم نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

سیّدنا مالک رضی اللہ عنہ

بن حمزہ بن الیفع بن کرب الہمدانی الناعظی: آپ اپنے دو چچاؤں، عمراؤ مالک کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوئے، اور ناعظ سے مراد بنو ربیعہ بن مرثد کا قبیلہ ہے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی مجالد بن سعید اور عامر بن شہر اسی قبیلے سے تھے۔ ابو عمر نے اس کی تخریج کی ہے۔ ...

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعد دختر سعد بن ربیع بن ابوزہیر از بنوحارث بن خزرج،ہم ان کا نسب ان کے والد کے ترجمے میں لکھ آئے ہیں،ابونعیم نے ان میں اور قبل الذکر خاتون میں فرق کیا ہے۔ ابو موسیٰ نے اذناً ابوعلی سے،انہوں نے ابونعیم سے(ح)ابوموسیٰ نے حبیب بن محمد بن احمد سے، انہوں نےاحمد بن نعمان سے،انہوں نے محمد بن ابراہیم بن علی سے،انہوں نے حسین بن محمد بن حماد سے،انہوں نےعمروبن ہشام حرانی سے،انہوں نے محمد بن مسلمہ سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے داؤد ...

(سیّدہ )ام سعد( رضی اللہ عنہا)

ام سعد دختر زیدبن ثابت انصاریہ،ایک روایت میں انہیں،زید بن ثابت کی زوجہ بتایاگیاہے،محمد بن زاذان ان کی حدیث کے راوی ہیں،ایک روایت میں ہے کہ راوی کو ان سے سماع حاصل نہیں کیونکہ ان دونوں میں عبداللہ بن خارجہ حائل ہے۔ محمد بن عبداللہ بن عمار موصلی نے عثمان بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے عنبہ کوفی سے،انہوں نے محمد بن زاذان سے،انہوں نے ام سعد دختر زید بن ثابت سے روایت کی کہ میں نے حضورِ اکرم کو فرماتے سُنا کہ جب تم فصد کراؤ،تو خون کو دفن ...

(سیّدہ)سہلہ(رضی اللہ عنہا)

سہلہ دختر عاصم بن عدی انصاریہ،غزوۂ خیبر کے موقع پر پیدا ہوئیں،اور آپ نے ان کا نام سہلہ تجویز فرمایا،عبدالعزیز بن عمران نے سعید بن زیاد سے ،انہوں نے حفص بن عمر بن عبدالعزیز بن عوف سے،انہوں نے اپنی دادی سہلہ سے روایت کی کہ میں غزوۂ خیبر کے موقعہ پرپیدا ہوئی،اور حضورِاکرم نے میرانام سہلہ رکھا،اور دعافرمائی،کہ خدا تمہارے کام میں آسانی پیدا کرے اور مالِ غنیمت سے مجھے بھی حِصہ عطافرمایا،اور عبدالرحمٰن بن عوف سے اسی دن میر انکاح پڑھایا...

(سیّدہ)سخیلہ (رضی اللہ عنہا)

سخیلہ دختر عبیدہ جو عمر و بن امیہ ضمری کی زوجہ تھیں،زبرقان بن عبداللہ نے اپنے والد سے انہوں نے عمروبن امیہ ضمیری سے روایت کی،کہ انہوں نے ابریشم کی ایک چادر خریدی اور اپنی بیوی سخیلہ کو اوڑھادی،ان سے عثمان یا عبدالرحمٰن بن عوف نےپوچھا کہ تم نے وہ چادر کیا کی،انہوں نے کہا، کہ میں نے اپنی بیوی کو بطور صدقہ دے دی،انہوں نے پوچھا،کیا جو چیز اپنے اہل و عیال کو دی جائے،وہ بھی صدقہ ہوسکتی ہے،انہوں نے کہا،میں نے حضور ِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہ...

(سیّدہ)سہلہ(رضی اللہ عنہا)

سہلہ دخترسعد ساعدی و ہمشیرہ سہل بن سعد،ان کی حدیث کو منصور بن عمار نے ابن لہیعیہ سے انہوں نے عبداللہ بن ہبیرہ سے،انہوں نے سہلہ دختر سعد سے روایت کیا،انہوں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں گزارش کی،یا رسول اللہ !ایک بیوی بعض اوقات اپنے شوہر کو اپنی طرف مائل کرنے کے لئے حیلے حوالوں سے کام لیتی ہے،فرمایا یہ متاع دنیاہے،آخرت میں اس کی کوئی قدر و قیمت نہیں ابن مندہ اور ابونعیم نے انکا ذکر کیا ہے۔ ...