(سیّدہ ) ام عبد( رضی اللہ عنہا)
ام عبد دختر حارث بن یزید ہذلی،جعفر نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ نے اختصار سے انکا ذکر کیا ہے۔ ...
ام عبد دختر حارث بن یزید ہذلی،جعفر نے اسی طرح ان کا ذکر کیا ہے،ابوموسیٰ نے اختصار سے انکا ذکر کیا ہے۔ ...
ام عبد دختر سود بن قویم بن صاہلہ ہذلیہ،یہ خاتون بقولِ ابوعمر عبداللہ بن مسعود کی والدہ تھیں اور ان کا نام اللہ تعالیٰ کے نام کی طرف مضاف نہیں تھا،ابن مندہ اور ابونعیم نے ام عبداللہ بن مسعود لِکھا ہے اور ان سے ان کے بیٹے نے روایت کی،یہ دونوں ایک ہیں اور ابوعمرکا قول صحیح ہے،کیونکہ حضور اکرم عبداللہ بن مسعود کو ابن ام عبدکہتے ہیں۔ ام عبد نے حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلّم سے روایت کی،کہ آپ دعائے قنوت قبل از رکوع پڑھتے تھے اور ابو...
رائطہ دختر حارث بن حبیلہ بن عامر بن کعب بن سعد بن تمیم بن مرہ،انہوں نے اپنے خاوند حارث بن خالد بن صخر بن عامر بن کعب کےساتھ حبشہ کو ہجرت کی ،جہاں عائشہ اور زینب پیدا ہوئیں اور وفات پا گئیں۔ ابو جعفر نے باسنادہ تا یونس محمد بن اسحاق سے بہ سلسلۂ مہاجر بن حبشہ،بنو تمیم سے حاث بن خالد بن صخر اور ان کی زوجہ رائطہ دختر حارث کا نام لیا ہے،ابو موسیٰ نے ان کا نام رائطہ اور ابو عمر نے ریطہ لِکھا ہے۔ ...
ام عبدالحمید،رافع بن خدیج کی زوجہ تھیں،ان سے یحییٰ بن عبدالحمید بن رافع بن خدیج نے روایت کی،کہ رافع غزوہ احد یا خیبر میں ایک تِیر سے زخمی ہو گئے،وہ رسولِ اکرم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور درخواست کی کہ آپ وہ تیر ان کے سینے سے کھینچ کر نکال دیں،آپ نے فرمایا،صرف تیر ہی نکالوں یا روئی بھی،اگر تو چاہے تو تیر نکال لیتاہوں اور روئی کو رہنے دیتا ہوں،اور میں قیامت کے دن شہادت دونگا،کہ تم شہید ہو،جناب رافع نے اس مشورے سے اتفاق کیا اور آپ نے ا...
ام عبید دختر سراقہ بن حارث بن عدی انصاریہ،بقول ابنِ حبیب انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیعت کی۔ ...
ام عبدالرحمٰن دختر ابوسعید خدری،عبدالعزیز بن محمد بن محمد بن ابو حمید سے،انہوں نے دختر سعد بن ابراہیم بن ابوسعید خدری سے،انہوں نے اپنی پھوپھی یعنی ام عبدالرحمٰن سے روایت کی کہ حضورِ اکرم ابوسعید کی عیادت کے لئے ہمارے گھر تشریف لائے،ہم نے بکری کا بازو کھانے کو پیش کیا،آپ نے اس سے تناول فرمایا،پھر آپ نے نماز ادا فرمائی،اور کلی نہیں کی،ان کا ذکر ابن مندہ اور ابونعیم نے کیا ہے۔ ...
رائطہ دخترثابت بن فاکہہ بن ثعلب انصاریہ از بنو خطمہ،بقول ابن حبیب حضور اکرم سے بیعت کی۔ ...
رائطہ دختر سفیان بن حارث خزاعیہ،جو قدامہ بن مظعون کی بیوی تھیں،ان سے ان کی بیٹی عائشہ نے روایت کی،کہ وہ اپنی ماں کے ساتھ تھیں،جب خواتین نے آپ سے بیعت کی،تینوں نے ذکر کیا ہے۔ ...
رجاءعنویہ،بصرے میں سکونت اختیار کرلی تھی،ان سے محمد بن سیرین نے روایت کی،ابو یاسر نے باسنادہ عبداللہ بن احمد سے ،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے عبدالرزاق سے،انہوں نے ہشام سے،انہوں نے ابن سیرین سے، انہوں رجاء سے روایت کی،کہ میں حضورِاکرم کے پاس بیٹھی ہوئی تھی،کہ ایک عورت اپنے بیٹے کو لئیے آئی،اس نے گزارش کی ،یارسول اللہ ،اس کے لئے برکت کی دعا فرمائیے،کہ اس سے پہلے میرے تین بچے مر چکے ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا،قبول اسلام ک...
ام العلاء انصاریہ،حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بیعت کی،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابوکامل سے،انہوں نے ابراہیم بن سعد سے ،انہوں نے ابنِ شہاب اور(ح)یعقوب سے،انہوں نے اپنے والد سے،انہوں نے ابن شہاب سے،انہوں نے خارجہ بن یزید بن ثابت سے،انہوں نے ام العلاء سے یہ خاتون ان کے قبیلے سے تھی،یعقوب کہتے ہیں کہ انہیں اس خاتون نے بتایا،کہ انہوں نے رسولِ کریم سے بیعت کی اور ...