پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )ام عامر( رضی اللہ عنہا)

ام عامر دختر یزید بن سکن انصاریہ اشہلیہ،ابوعمر لکھتے ہیں،اگر یہ نام درست ہے تو یہ خاتون اسماء دختر یزید بن سکن ہیں،اور ان کا ذکر پہلے ہوچکا ہے،البتہ ان کی کنیت میں اختلاف ہے،یا یہ خاتون اسماء کی ہمشیرہ ہیں۔ ایک روایت میں عامر دختر سعید بن سکن ہے،ان کا نام فکیہہ تھا،اور ان کے بارے میں اکثر علماء کا یہی قول ہے،اس بناء پر یہ خاتون اسماء دختر یزید بن سکن کی عمزاد ہیں اور بقول ابوعمر انہوں نے حضور سے بیعت کی۔ اسی طرح ابنِ مندہ...

(سیّدہ )ام ابان( رضی اللہ عنہا)

امِ ابان دختر عتبہ بن ربعیہ بن عبد شمس بن عبد مناف قرشیہ ،عثمیہ،معاویہ کی خالہ تھیں اور شام میں اپنے شوہر ابن بن سعید بن عاص کے ہمراہ تھیں،جب ابان جنگ اجنادیہ میں مارے گئے،تو ام ابان مدینے واپس آگئیں اور حضرت ،عمر،زبیر،اور طلحہ نے انہیں نکاح کا پیغام بھیجا،مگر انہوں نے آخر الذکر کو ترجیح دی،ان سے کوئی روایت مروی نہیں،ابوعمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ ) ام عبس( رضی اللہ عنہا)

ام عبس انصاریہ،محمد بن سعد نے اپنی دختر میں ان کا ذکر کیا ہے،اور ام عبس دختر مسلمہ اور ام محمد بن مسلمہ تحریر کیا ہے،ان سے ابوعبس بن جبربن عمرو نے نکاح کیا،ان کی اولاد ہوئی،انہوں نے اسلام قبول کیا،آپ سے بیعت کی،اشیری نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )قشرہ( رضی اللہ عنہا)

قشرہ دختر رواس کندیہ،جوعرب کی عمررسیدہ خاتون تھیں،ابوعلی نے اذناً ابونعیم سے ،انہوں نے حسین بن علی بن احمد ربضی سے،انہوں نے ذکوان بن محمد بن علی حرشی سے ،انہوں نے محمد بن خلاد عطارسے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عمرو بن جبلہ باہلی سے،انہوں نے میسرہ دختر حبشی طائیہ سے، انہوں نے قتیلہ دختر عبداللہ سے،انہوں نے قشرہ دختر رواس کندیہ سے روایت کی ،کہ حضورِاکرم نے فرمایا،اے قشرہ،جب تم سے کوئی خطا سرزد ہو،تو اللہ کا ذکرکرو،تاکہ وہ تمہیں اپنی مغفرت...

(سیّدہ )ربداء( رضی اللہ عنہا)

ربداء دختر عمرو بن عمارہ بن عطیہ بلویہ،عبیداللہ بن سعید کا قول ہے کہ یاسر (بنوبلی کی ایک عورت جن کا نام ربداء دختر عمرو تھا) کے غلام تھے،وہ بکریاں چرارہے تھے،کہ حضور اکرم وہاں سے گزرے اور ان سے دودھ مانگا، انہوں نے ایک بکر ی کا دودھ دُوہ کر حضور اکرم کو پیش کیا،وہ چلا گیا،اور ہم وہاں بیٹھے رہے،اس نے جاکر اپنی مالکہ کو یہ بات بتا دی،اس خاتون نے غلام کو آزاد کردیا،اور اس نے ابوالربداء اپنی کنیت رکھ لی،غسانی نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )رائطہ( رضی اللہ عنہا)

رائطہ دختر حبان بن عمیر بن ثامرہ از بنو ہوازن،حضورِ اکرم نے یہ خاتون حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو ہبہ کردی تھی، کہ انہیں کچھ حِصّہ قرآن پڑھا دیں،ابوجعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی۔ ...