(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)
ہند دختر اسید بن حضیر انصاریہ،ان کا ذکر محمد بن عبدالرحمٰن بن سعد بن زرارہ کی حدیث میں ملتا ہے، ابن مندہ اور ابونعیم نے اس پر کچھ اضافہ نہیں کیا،لیکن ابو عمر نے اضافہ کیا ہے کہ ان سے ابوالرجال نے روایت کی،کہ حضورِ اکرم عموماً قرآنِ حکیم سے خطبہ دیا کرتے تھے،چنانچہ میں نے ق۔وَالقُراٰنِ المَجِیدِحضور رسول ِکریم کی زبانی سُن سُن کر یاد کرلی تھی۔ ...