پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )بریرہ( رضی اللہ عنہا)

بریرہ،حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی آزاد کردہ کنیز تھیں،بریرہ اولاً بنو ہلال کی لونڈی تھیں،ایک روایت میں ابو احمد بن حجش کا نام مذکور ہ،ایک روایت میں بنو انصار میں سے کسی کی لونڈی تھیں،انہوں نے انہیں زرفدیہ پر آزاد کرنا قبول کرلیا،چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے خرید کر انہیں آزاد کردیا۔ ابو اسحاق بن محمد فقیہہ وغیرہ باسناد ہم ابو عیسٰی سے،انہوں نے بندار سے،انہوں نے ابن مہدی سے،انہوں نے سفیان سے، انہوں نے منصور سے،انہوں نے ابرا...

(سیّدہ )حبشیہ( رضی اللہ عنہا)

حبشیہ خزاعیہ عدویہ عدی خزاعہ،یہ خاتون سفیان بن معمر بن حبیب البیا ضی کی بیوی تھیں،انہوں نے حبشہ کو ہجرت کی تھی، اسے ابن البیعہ نے ابوالاسود سے،انہوں نے عروہ سے روایت کی، کہ ان کے نام میں تصحیف ہو ئی ہے،اصل نام حسنہ تھا، ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )حمامہ( رضی اللہ عنہا)

حمامہ ،ابو عمر نے ان کا ذکر ان لوگوں میں کیا ہے،جنہیں کفارِ مکہ اسلام لانے کے جرم میں تکلیف پہنچاتے تھے، انہیں حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خرید کر آزاد کر دیا تھا،یہ ابن الدباغ کا قول ہے۔ ...

(سیّدہ )خلیسہ( رضی اللہ عنہا)

خلیسہ ،جناب حفصہ کی کنیز تھیں،ان کی حدیث علیہ دختر مکیت نے اپنی دادی سے،انہوں نے خلیسہ سے روایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج عائشہ اور حفصہ باتیں کررہی تھیں،کہ جناب سودہ نمودارہوئیں تو انہوں نے آپس میں کہا ،کہ دیکھو ،سودہ کی حالت مقابلتہً کتنی بہتر ہے،(وہ طائفی کھالیں بنایا کرتی تھیں) آپس میں مشورہ کیا ،آؤ سودہ کو پریشان کریں،جب وہ قریب آئیں،تو انہوں نے کہا،سودہ! کیا تمہیں معلوم ہواہے؟ کونسی بات؟دجال کا خروج ہوگیا ...

(سیّدہ)صفیہ(رضی اللہ عنہا)

صفیہ یہ بھی ایک صحابیہ تھیں،ان سے اسحاق بن عبداللہ بن حارث نے روایت کی،کہ وہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضر ہوئیں،اور آپ کے سامنے حلوہ پیش کیا،جس سے آپ نے تناول فرمایاپھر نماز پڑھی،لیکن وضو نہ فرمایا،ابوعمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر ابی امیہ بن مغیرہ بن عبداللہ بن عمر بن مخزوم قرشیہ مخزومیہ ،ازواج مطہرات میں سے تھیں، ان کے والد کا نام ابو امیہ حذیفہ اور عرف زادالراکب تھا،جو قریش کے مشہور اور سخی آدمیوں میں سے تھے،جناب ہند کی والدہ کا نام عاتکہ دختر عامر بن ربعیہ بن مالک بن خزیمہ بن علقمہ تھا۔ ان کے نا م کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں رملہ ہے،جوغلط ہے،ایک میں ہند ہے،اور اکثر اسی کو درست کہتے ہیں۔ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جناب ہند سے...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر ابوطالب،ام ہانی قرشیہ ہاشمیہ،ان کے بارے میں اختلاف ہے،ایک روایت میں ہند اور ایک میں فاختہ مذکور ہے،اور جس آدمی نے ان کانام ہند بتایاہے،اس کی دلیل یہ ہے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایت کی،کہ ہبیرہ بن ابی وہب مخزومی،ام ہانی کا شوہر تھا، وہ نجران میں مقیم تھا اور وہیں بحالت کفر مرا۔جب اسے ام ہانی کے قبولِ اسلام کا علم ہوا،جو اس کی بیوی تھی،اور جس کا نام ام ہانی ہند تھا،تواس نے ذیل کے شعر کہے۔ (۱)اَ...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر عتبہ بن ربعیہ بن عبدشمس بن مناف قرشیہ ہاشمیہ،ابوسفیان بن حرب کی بیوی اور امیرمعاویہ کی والدہ تھیں فتح مکہ کے موقع پراسلام قبول کیا،اور حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے ابوسفیان سے ان کونکاح کو (حالانکہ بیوی شوہر سے ایک رات بعداسلام لائی)جائزقرار دے دیا تھا،اور یہ ایسی خاتون تھیں،جوجری،مغرور،ذی رائے اور عقل مند تھیں،غزوۂ احد کے موقع پر وہ ذیل کے رجزیہ اشعار پڑھ رہی تھیں۔ نَحنُ نَبَاتُ طارق ہم صبح کے ستارے کی بیٹیا...

(سیّدہ )ہند( رضی اللہ عنہا)

ہند دختر اثاثہ بن عباد بن مطلب بن مناف قرشیہ مطلبیہ،یہ خاتون مسطح بن اثاثہ کی ہمشیرہ تھیں، عدی نے مسطح کے ترجمے میں ان کا ذکرکیا ہے،ابوجعفر نے باسنادہ یونس سے ،انہوں نے ابنِ اسحاق سے،انہوں نے صالح بن کہسان سے روایت کی کہ ہند دختر ربعیہ احد کے معرکے میں ایک اونچی سی چٹان پر جس سے میدانِ جنگ نظر آتاتھا،چڑھ کر بیٹھ گئیں،جب اصحابِ رسول کریم رؤف و رحیم کو وہ حادثہ پیش آیا،تو اس عورت نے وہاں سے چلّاچلّاکر ذیل کے یہ اشعار پڑھے۔ (۱)ن...