پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )برہ( رضی اللہ عنہا)

برہ دختر عامر بن حارث بن سباق بن عبدالدار بن قصی قرشیہ عبدریہ،ابو اسرائیل کی بیوی تھیں،جو بنو حارث سے تھے،یہ وہی صاحب ہیں، جن کے قصّے میں حدیث فی النذر مذکور ہے،اور جن کے یہاں اسرائیل نامی ایک بچہ پیدا ہوا تھا،ابو اسرائیل جنگ جمل میں مارےگئے تھے،برہ نے ہجرت کی تھی،ابو عمر نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )برہ( رضی اللہ عنہا)

برہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دختر ابو تجراۃ العبدریہ،مکیز بیر کا بیان ہے،کہ تجراہ بنو کندہ کا ایک ضمنی قبیلہ ہے،جو مکے آگئے تھے۔ اس خاتون نے صفیہ دختر شیبہ اور عمیرہ دختر عبداللہ بن کعب بن مالک نے روایت کی ،منصور حجبی نے اپنی والدہ سے،انہوں نے برہ دختر ابو تجراہ سے روایت کی ،کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو صفا اور مروہ کے درمیان سعی کرتے دیکھا ، جب اختتام کو پہنچتے تو فرماتے کہ تیز چلو،کہ خدا نے تیز چلنے کا حکم دیاہے نیز ...

(سیّدہ )برکہ( رضی اللہ عنہا)

برکہ دختر ثعلبہ بن عمرو بن حصن بن مالک بن سلمہ بن عمرو بن نعمان،ان کی کنیت امِ ایمن تھی،اور ان کے بیٹے کا نام ایمن بن عبید تھا،یہ خاتون اسامہ بن زید کی والدہ بھی تھیں،عبید الجشی کے بعد ام ایمن نے زید بن حارثہ سے نکاح کیا تھا،یہ خاتون حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیز اور خادمہ تھیں،دونوں ہجرتوں میں شریک تھیں،اور ام الظباء کے نام سے مشہور تھیں،ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ` ...

(سیّدہ )برکہ( رضی اللہ عنہا)

برکہ دختر یسار،قیس بن عبداللہ اسدی کی بیوی،بقولِ موسیٰ بن عقبہ ابن شہاب سے روایٔت کی کہ اس خاتون نے اپنے خاوند کے ساتھ حبشہ ہجرت کی تھی،یہ ابو سفیان کی کنیز تھیں،دونوں نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )بروع( رضی اللہ عنہا)

بروع دختر واشق الرواسیہ،ایک روایت میں ان کی نسبت اشجعیہ ہے،جو ہلال بن مرہ کی بیوی تھیں،یحییٰ بن محمود نے اذناً باسنادہ تا ابن عاصم،اسماعیل بن عبداللہ سے،انہوں نے ہشام بن عمار سے،انہوں نے صدقہ بن خالد سے ،انہوں نے مثنیٰ سے،انہوں نے عمرو بن شعیب سے، انہوں نے سعید بن مسیب سے،انہوں نے بروع دختر واشق سے روایٔت کی کہ انہوں نے ایک شخص سے نکاح کیا،اور خود کو اس کے سپرد کردیا،لیکن وُہ قبل از مجامعت مرگیا،حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے ...

(سیّدہ )برصا( رضی اللہ عنہا)

برصاء عبدالرحمٰن بن ابی عمرہ کی والدہ تھیں،ان کا نام کبشہ یا کبیشہ تھا،ان سے عبدالرحمٰن بن عمرہ نے روایت کی،کہ میری دادی نے مجھے بتایا ،کہ حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم ہمارے یہاں تشریف لائے،اور کھڑے کھڑے ایک مشکیزے سے پانی تناول فرمایا،ابن مندہ اور ابو نعیم نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )برزہ( رضی اللہ عنہا)

برزہ دختر مسعود بن عمرو،جو صفوان بن امیہ کی بیوی تھیں،ان کے بیٹے کا نام عبداللہ تھا،جب اسلام آیا تو ان کی سات بیویاں تھیں،ام وہب کے ترجمے میں ان کا ذکر آیا ہے،ابو وہب نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ...