پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا دختر عفان بن ابوالعاص بن امیہ بن عبد شمس جو عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی ہمشیرہ تھیں،فتح مکہ کے دن اسلام قبول کیا،جو سعد حلیف بنو مخزوم سے ان خواتین میں شامل تھیں، جوفتح مکہ کے موقعہ پرہندہ زوجہ ابو سفیان کے ساتھ اسلام لائی تھیں،جعفر نے ان کا ذکر کیا ہے، انہوں نے زاہد بن احمد سے،انہوں نے ابو لبابہ سے،انہوں نے عماد بن حسن سے،انہوں نے سلمہ بن فضل سے،انہوں نے ابن اسحاق سے روایٔت کی،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہ...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا دختر ارقم،ابوالسائب محزومی نے اپنی دادی آمنہ سے روایٔت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے انہیں وادی عقیق میں ایک کنوأں عطافرمایا،جو بعد میں بئرِ آمنہ کے نام سے مشہور ہوااور آپ نے صحابیہ کے لئے دعائے برکت فرمائی۔ آمنہ مہاجرہ تھیں،اشیری نے انکا ذکر ابن الدباغ سے صحابیا ت میں کیا ہے اور اس سےانہوں نے ابوعمر پر استدراک کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا دختر خلف الاسلمیہ مزحومہ (بشرطیکہ اس کے بارے میں حدیث ثابت ہوجائے) ابو موسیٰ مدینی نے عائشہ دختر عمر بن سلہب،والدۂ حافظ بن لفتوانی سے روایت کی،کہ انہوں نے ابوالقاسم یوسف بن محمد بن یوسف خطیب الہمدانی سے اجازۃً انہوں نے ابوالعباس احمد بن ابراہیم بن برکان سے ،انہوں نے ابو جعفر بن محمد بن احمد صغار سے ،انہوں نے ابو یزید محمد بن یحییٰ بن خالد سے، انہوں نے محمداحمدبن صالح سے،انہوں نےبکر بن یونس حنفی سے ،انہوں نے مبارک...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہا،دختر قیس بن عبداللہ ،جو بنو اسد بن ابو خزیمہ سے تھیں،یہ خاتون اپنے والد کے ساتھ حبشہ میں ام حبیبہ دختر ابو سفیان اور برکہ دختر یسار کی معیت میں تھیں،اور یہ دونوں خواتین عبیداللہ بن حجش کی رضاعی والدہ تھیں،ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے۔ ابن اثیر لکھتے ہیں کہ آمنہ دخترِقیس اور آمنہ دختر رقیش جن کا ذکر پہلے گزر چکا ہے،دونوں ایک ہیں، اور ابو موسیٰ نے دونوں کا ذکر علیحدہ علیحدہ کیا ہے،اور یہ سمجھاہے کہ دونوں مخ...

شیخ ابوالحسن علی روزی بن محمود بن ابراہیم قدس سرہ

آپ وقت کے عظماء مشائخ سے تھے ابوالحسن حضری﷫ کے مرید تھے شیخ عبدالرحمٰن سلمٰی سے صحبت حاصل کی آپ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے ایک ہزار مشائخ سے ملاقات اور صحبت کا موقعہ ملا ہے اور ہر ایک سے ایک ایک واقعہ یاد ہے کتاب رباط روزی کی تصنیف بیان کی جاتی ہے جسے آپ نے اپنے پیرومرشد ابوالحسن حصری کے لیے تصنیف کی آپ رمضان میں ۴۵۱ھ میں فوت ہوئے۔ ...

(سیّدہ)آمنہ (رضی اللہ عنہا)

آمنہ رضی اللہ عنہادختر رقیش،بنو غنم بن دودان سے مہاجرہ ہیں،بقول جعفر المستغفری انہیں صحبت حاصل ہو ئی،اور انہوں نے باسنادہ ابن اسحاق سے روایت کی،ابو موسیٰ نے مختصراً ذکر کیا ہے،طبری اور واقدی نے بھی ذکر کیا ہے۔ ...

مولوی محبوب عالم صاحب گجراتی

آپ کا وطن موضع سیدا تحصیل پھالیہ ضلع گجرات پنجاب تھا۔ علوم دینیہ کی تحصیل کے لیے آپ ہندوستان گئے۔ اور فارغ التحصیل ہوکر مدرسہ اسلامیہ کرنال میں مدرس مقرر ہوئے۔ حضرت صاحب کے فقر کا آواز ہ سن کر کرنال سے حاضر خدمت ہوئے۔ اور بیعت ہوکر واپس چلے گئے۔ پھر تین مہینے کے بعد ملازمت سے مستعفی ہوکر انبالہ چلے آئے۔ یہاں آپ کے آنے پر مدرسہ توکلیہ جاری ہوا۔اور آپ گیارہ برس حضرت صاحب کی خدمت میں رہے۔ آپ سے نواحی گجرات میں بہت فیض ہوا اور بہت سے لوگ...

حضرت حماد دیاس بن مسلم قدس سرہٗ

ابو عبداللہ کنیت۔ حماد بن مسلم دیاس نام۔ دیاس دوشاب فروش کو کہتے ہیں اور دوشاب انگور یا کھجور کے شیرہ کو کہتے ہیں جو باسی اور ترش ہوچکا ہو۔ اسی اعتبار سے اس کو دوش آب یعنی باسی کہا جاتا ہے۔ (نیز اس کے معنی ٹھنڈا پانی بیچنے والے کے بھی ہیں) اپنے زمانے کے پیرانِ کبار، عارفِ اسرار اور صاحبِ خوارق و کرامت میں سے تھے۔ حضرت غوثِ اعظم کے پیر بھائی تھے۔ حضرت ثقلین اکثر آپ کی خدمت میں جاتے تھے اور فوائد عظیم حاصل کرتے تھے۔ اگرچہ اَن پڑھ تھے م...