پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ )بثینہ( رضی اللہ عنہا)

بثینہ دختر ضحاک،ثابت بن ضحاک انصاری کی ہمشیرہ،محمد بن مسلمہ ان سے نکاح کے متمنی تھے،چنانچہ ایک ہمسائے کے گھر میں چھپ کر انہوں نے اس خاتون کو دیکھا۔ ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے ان کا ذکر کیا ہے، ابو موسیٰ لکھتے ہیں،کہ ابو نعیم نے اس خاتون کا نام اسی طرح لکھا ہے،لیکن ابو عبداللہ بن مندہ نے ان کا نام اپنی کتاب التاریخ میں ثا سے ثبینہ تحریر کیا ہے،نیز محمد بن مسلمہ کی حد یث میں اس خاتون کی صحبت کا ذکر نہیں۔ ...

(سیّدہ )بسرہ( رضی اللہ عنہا)

بسرہ دختر صفوان بن نوفل بن اسد بن عبدالعزی بن قصی بن کلاب،قرشیہ اسدیہ،یہ ابو عمر اور ابو نعیم کا قول ہے،مگر ابن مندہ نے ان کا نسب یوں لکھا ہے،بسرہ دختر صفوان بن امیہ بن محرث بن خُمل بن شق بن عامر بن ثعلبہ بن حارث بن مالک بن کنانہ، مگر سلسلہ اوّل درست ہے،ان کی والدہ کا نام سالمہ دخترِ امیہ بن حارثہ بن اوقص سلمیہ اور وہ ورقہ بن نوفل کی بھتیجی تھیں، اور عقبہ بن معیط کی ماں جائی بہن،اور جناب بسرہ مغیرہ بن ابوالعاص کی زوجہ تھیں،اور دو اول...

(سیّدہ )بیضاء( رضی اللہ عنہا)

بیضاء کو صفوان اور سہیل کی والدہ تھیں، ان کا تعلق بنو حارث بن فہر سے تھا،انہیں حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی صحبت نصیب ہوئی،ان کے بیٹے ان سے منسوب تھے،چنانچہ ابن بیضاءکہا جاتا،ان کا نام وعد دختر حجدم بن عمرو بن عائش بن ظرب بن حارث بن فہر تھا،ان کے دونوں بیٹے صحابی تھے،ابو موسیٰ نے ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)ضبأعہ(رضی اللہ عنہا)

ضباعہ دختر عامر بن قرظ عامریہ،انہوں نے مکے میں اسلام قبول کیا،ابوموسیٰ نے اجازۃً ابوعلی سے، انہوں نےابو نعیم سے،انہوں نے محمد بن احمد سے،انہوں نے محمد بن عثمان بن ابو شیبہ سے،انہوں نے منجاب سے،انہوں نے عبداللہ بن اجلح سے،انہوں نے کلبی سے،انہوں نے عبدالرحمٰن عامری سے،انہوں نے اپنی قوم کے شیوخ سے،روایت کیا،کہ ہم عکاظ کے بازار میں تھے،کہ حضورِاکرم ہماے پاس آئے اور ہمیں اللہ کی نصرت اور اس کی حفاظت کی طرف بلایا،ہم نے آپ کی دعوت پر لبیک...

(سیّدہ)ضبأعہ(رضی اللہ عنہا)

ضباعہ دختر حارث انصاریہ،ام عطیہ کی ہمشیرہ ،ان سے ام عطیہ نے آگ پر پکی ہوئی چیز کے کھانے سے،ترکِ وضوکی روایت کی،ابوعمر نے ان کا مختصراًذکر کیا ہے،لیکن ابن مندہ اور ابو نعیم نے ترجمہ مفردہ میں ان کا ذکر نہیں کیا،بلکہ ان کا ذکر اس حدیث میں کیاہے،جس میں آگ پر پکّی ہوئی اشیاء کے کھانے پر ترکِ وضو کا ذکر ہے،اور اسی حدیث میں اشتراط فی الحج کا ذکر ہے،ہم اس کا ذکر کریں گے۔ ابو نعیم نے طبرانی سے،انہوں نے علی بن عبدالعزیز سے،انہوں نے خل...

(سیّدہ)ضبأعہ(رضی اللہ عنہا)

ضباعہ دختر زبیربن عبدالمطلب بن ہاشم قرشیہ،ہاشمیہ،حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی عمزاد اور مقداد بن عمرو کی زوجہ تھیں،انہوں نے عبداللہ اور کریمہ کو جنم دیا،اول الذکر جنگ جمل میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہاکے ساتھ تھے،اور وہاں مارے گئے تھے،ان سے ابنِ عباس،جابر،انس عائشہ ،عروہ اور اعرج نے روایت کی۔ اسماعیل بن علی وغیرہ نے باسنادہم تا محمد بن عیسیٰ،زیاد بن ایوب بغدادی سے،انہوں نے عباد بن عوام سے،انہوں نے ہلال بن حبان سے ،انہوں نے عکرمہ س...

(سیّدہ)ضحاک(رضی اللہ عنہا)

ضحاک دختر مسعود اور حویصہ اور محیصہ کی ہمشیرہ تھیں،یزید بن عیاض نے سہل بن عبداللہ سے، انہوں نے سہل بن ابو حثمہ سے رایت کی،کہ ضحاک دختر مسعود،غزوۂ خیبر میں رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے ساتھ تھیں،ابن مندہ ابو نعیم نے ذکر کیا ہے،ابو نعیم لکھتے ہیں،کہ ابن مندہ نے اسی طرح روایت کیا ہے،لیکن انہوں نے اس خاتون کو ام ضحاک لکھا ہے،ہم کنیتوں کے تحت اس پر پھر گفتگو کریں گے۔ ...

(سیّدہ )دقرہ( رضی اللہ عنہا)

دقرہ ام وال اُذینہ،طبرانی نےان کا ذکر کیا ہے،ایک روایت کے مطابق انہیں صحبت نصیب ہوئی،لیکن ان سے کوئی روایت مذکور نہیں،جناب عائشہ سے روایت کی،ابو نعیم اور ابو موسیٰ نے مختصراً ان کا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ )درہ( رضی اللہ عنہا)

درہ دختر ابو لہب قرشیہ ہاشمیہ،انہوں نے اسلام قبول کر کے ہجرت کی،یہ خاتون حارث بن نوفل بن حارث بن عبدالمطلب کی زوجہ تھیں،ان کے بطن سے عقبہ،ولید اور ابو مسلم پیداہوئے۔ محمد بن اسحاق نے نافع اور زید بن اسلم سے ،انہوں نے ابن عمر سے،انہوں نے سعید بن ابو سعید مقبری اورابن منکدرسے،انہوں نے ابوہریرہ سے،انہوں نے ابوہریرہ سے،انہوں نے عمار بن یاسر سے روایت کی کہ درہ دختر ابو لہب ہجرت کر کے مدینے آئیں اور رافع بن معلی زرقی کے مکان میں قیا...