پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ)آسیہ (رضی اللہ عنہا)

آسیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا دختر الفرج جرہمیّہ!مکہ کے حجون میں سکونت تھی،یعلی بن اشدق نے عبداللہ بن جراد العقیلی سے روایٔت کی،کہ آسیہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اور آپ کے سامنے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا،کہ مجھ سے زنا کا جُرم سرزد ہوگیا ہے، اس لئے مجھے پاک کردیجیئے،دریافت فرمایا،کیا تونے بچہ جناہے؟ اس نے جواب دیا،نہیں،آپ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم نے دریافت فرمایا،کتنا عرصہ رہ گیا ہے؟اس نے جواب دیا کم وب...

(سیّدہ )عاتکہ( رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر عبدالمطلب بن ہاشم قرشیہ ہاشمیہ ،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی پھوپھی تھیں، ان کے اسلام کے بارے میں اختلاف ہے،اور ابن اسحاق اور علماکی ایک جماعت کا خیال ہے،کہ حضورِاکرم کی پھوپھیوں میں سے سوائے جناب صفیہ کے اور کسی نے اسلام قبول نہیں کیا،اور عاتکہ ابوامیہ بن مغیرہ مخزومی کی بیوی اور عبداللہ ام زبیر اور قریبہ کی والدہ تھیں،ان سے ام کلثوم دختر عقبہ بن ابی معیط وغیرہ نے روایت کی۔ عبیداللہ بن احمد نے باسنادہ یون...

(سیّدہ)عاتکہ(رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر خالد بن منقذبن ربعیہ اور ایک روایت میں عاتکہ دختر بن خلیف بن منتقذبن ربعیہ بن اصرم بن قبیس بن حرام بن حبشیہ بن سلول بن کعب بن عمرو بن ربعیہ بن ربعیہ خزاعہ ہے،یہی خاتون ام معبدہیں،جن کے بیٹے کا نام معبدتھا،ان کے شوہرکا نام اکثم بن ابوالجون خزاعی تھا،اور ان کی کنیت ابومعبد تھی،یہ وہی خاتون ہیں جن کے خیمے میں حضورِاکرم ہجرت کے موقعے پر اُترے تھے۔ عبدالمالک بن وہب مذجحی نے حر بن صباح نخعی سے،انہوں نے ابومعبد خزاعی سے روا...

(سیّدہ )عاتکہ( رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر نعیم بن عبداللہ عدویہ،ابونعیم اور ابوعمر نے انصاریہ لکھاہے،عبداللہ بن عقبہ نے ابوالاسود سے،انہوں نے حمید بن نافع سے،انہوں نے زینب دختر ابو سلمہ سے،انہوں نے عاتکہ سے روایت کی کہ ایک عورت حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی،اورگزارش کی کہ اس کا داماد فوت ہوگیاہے،اور اس کی لڑکی نے اس قدر گریہ زاری کی ہے،کہ مجھے اس کی بینائی کے بارے میں خطرہ پڑگیاہے،کیا وہ آنکھوں میں سرمہ ڈال سکتی ہے،آپ نے فرمایا،اس کی عدت تو ...

(سیّدہ )عالیہ( رضی اللہ عنہا)

عالیہ دختر طبیان بن عمرو بن عوف بن عبد بن ابوبکر بن کلاب الکلابیہ،حضورِاکرم نے ان سے نکاح کیا،اور کچھ عرصہ آپ کے پاس رہیں،پھر انہیں طلاق ہوگئی،اور بہت کم علمأ نے ان کا ذکر کیا ہے،یہ ابو عمر کا قول ہے،لیکن ابن مندہ اور ابونعیم نے لکھاہےکہ آپ نے مجامعت سے پہلے ہی اس خاتون کو طلاق دےدی تھی،اور عالیہ نے اپنے عمزادے آیت تحریمہ کے نزول سے پہلے نکاح کرلیا تھا اور جب انکے جسم پر برص کے نشان دیکھے تھے،توطلاق دے دی تھی،ابو نعیم نے یہ روایت...

(سیّدہ)عاتکہ(رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختراسیدبن ابوالعیص بن امیہ بن عبدشمس قرشیہ امویہ عتاب بن اسید کی ہمشیرہ تھیں،فتح مکہ کے دن ایمان لائیں،حضورِاکرم کی صحبت نصیب ہوئی،مگر ان سے کوئی حدیث مروی نہیں،یہ ابن اسحاق کا قول ہے۔ زبیر نے محمد بن سلام سے روایت کی کہ حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شفاء دختر عبداللہ عدویہ کو پیغام بھیجا کہ کل صبح کا کھانا میرے ہاں کھانا،میں دوسرے دن گئی،تو عاتکہ دختر ِاسید کو ان کے دروازے پر دیکھا،ہم دونوں اکٹھی اندر داخل ہوئیں،تھوڑی...

(سیّدہ )عاتکہ( رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر ولید بن مغیرہ مخزومی،خالد بن ولید کی ہمشیرہ اور صفوان بن امیہ جمحی کی زوجہ تھیں، صفوان کی چھ بیویاں تھیں،جب اسلام قبول کیا،تودو کو طلاق دے دی،اور عاتکہ کو صفان نے حضرت عمر کے عہد خلافت میں طلاق دی،ہم اس واقعے کو ام وہب کے ترجمے میں بیان کریں گے، ابوموسیٰ نے انکا ذکر کیا ہے۔ ...

(سیّدہ)عاتکہ(رضی اللہ عنہا)

عاتکہ دختر زید بن عمرو بن نفیل قرشیہ عدویہ،ہم ان کا نسب ان کے بھائی سعید بن زید کے ترجمے میں بیان کر آئے ہیں،یہ خاتون عمر بن خطاب کی عمزاد تھیں،ان کا نسب نفیل میں جمع ہوجاتا ہے،مدینے کو ہجرت کی ،عبداللہ بن ابوبکر صدیق کی زوجہ تھیں،چونکہ یہ خاتون بڑی حسین وجمیل تھیں،اس لئے شوہرکو ان سے اتنی سخت محبت تھی،کہ وہ ان سے جدائی برداشت نہیں کرسکتے تھے،اور غزوات میں شریک نہ ہوتے،چنانچہ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ نے انہیں حکم دیا،کہ بیوی کو طلاق...