پسندیدہ شخصیات  

محمود بن لبید رضی اللہ عنہ

محمود بن لبیدایک انصاری سے،فضل بن دکین نے ہشام بن سعدسے،انہوں نے زید بن اسلم سے، انہوں نے محمودبن لبیدانصاری سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی رسولِ اکرم نے فرمایا، صبح سویرے اٹھنے کی کوشش کرو،کیونکہ صبح سویرے اٹھنے میں بڑااجرہے، ابن مندہ اور ابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

معبدالجہنی رحمتہ اللہ علیہ

معبدالجہنی ایک صحابی سے،رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،علم،عمل سےبہترہے،تمام امور میں اعتدال مستحسن ہے،دین قطع وبریداورغلوکےدرمیان ہے،اورنیکی دوبرائیوں کےدرمیان ہے جسےصرف اللہ کےفضل وکرم سے حاصل کیاجاسکتاہےاورگھوڑے کاالف ہوجانابدترین سواری ہے، ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

موسیٰ بن ابوعائشہ رحمتہ اللہ علیہ

موسیٰ بن ابوعائشہ ایک آدمی کےواسطےسےایک اورآدمی سے،ایک آدمی نے اپنے مکان کےاوپر والی چھت پربیٹھ کرقرأت کی،اورپھراونچی آوازمیں اس نے "الیس ذالک بقادر علٰی ان یحیی الموتیٰ"اورکہا"سبحانک وبلیٰ" جب ان سےاس بارے میں پوچھاگیا،توجواب دیا،کہ انہوں نےرسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سےاس طرح سُنا،ابنِ مندہ نےذکرکیاہے۔ ...

عم مغیرہ بن سعدبن اخرم رضی اللہ عنہ

عم مغیرہ بن سعد بن اخرم رضی اللہ عنہ،اورایک روایت کی روسےسائل سعدبن اخرم یاابن المشفق ہیں،بلکہ ایک اور روایت میں عبداللہ بن منتفق مذکورہےاورصحیح میں ابوایوب کی حدیث میں مذکور ہےکہ ایک شخص نے یہ سوال پوچھا،ابوموسیٰ نے ذکرکیاہے۔ ...

محمدبن عبدالرحمٰن بن ثوبان رضی اللہ عنہ

محمدبن عبدالرحمٰن بن ثوبان ایک انصاری سے،ابونعیم نے سفیان سے،انہوں نے سعدبن ابراہیم سے،انہوں نے محمد بن عبدالرحمٰن سے،انہوں نے ایک انصاری سےروایت کی کہ حضوراکرم نے فرمایا،کہ جمعےکےدن ہرمسلمان کوغسل اورمسواک کرناچاہیےاوراگرمیسرہوتوخوشبولگائے، دونوں نے ذکرکیاہے۔ ...

محمدبن ابوعاصم رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن ابوعاصم ایک صحابی سے،ابراہیم بن طہمان نےربیعہ بن ابوعبدالرحمٰن سے،انہوں نے محمد بن ابوعاصم سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ انہوں نے رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جوتوں سمیت نمازپڑھ رہےتھے،ان دنوں مسجدکافرش مٹی کاتھا، چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نےمٹی والےجوتے سےپنڈلی پرمسح کیا۔ اس حدیث کوحکم بن سعدالایلی نےربیعہ سے،انہوں نےاسی طرح بیان کیا،دونوں نےذکرکیا ہے۔ ...

محمدبن ابوعائشہ رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن ابوعائشہ ایک صحابی سے،خالدالخداء نےابوقلابہ سے،انہوں نے محمدبن ابوعائشہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےصحابہ سےدریافت فرمایا،کیانماز میں امام قراءت کرتاہے،توتم بھی قراءت کرتے ہو،انہوں نےکہا،ہاں یارسول اللہ!فرمایا! آئندہ ایسامت کیاکرو،ہاں البتہ تم فاتحتہ الکتاب پڑھ سکتےہو،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

محمدبن علی بن حسین رضی اللہ عنہ

محمدبن علی بن حسین رضی اللہ عنہ ایک انصاری سے،ابن وہب نے سلیمان بن بلال سے،انہوں نے جعفربن محمدبن علی سے،انہوں نے اپنے والدسےروایت کی،کہ حضورِاکرم صلی اللہ علی وسلم کےپاس ایک سائل آیا،آپ نے صحابہ سےدریافت فرمایا،کیاکسی کے پاس کچھ وافرغلہ ہے،انصار کے بنوحبلی میں سے ایک شخص نےکہا،ہاں یارسول اللہ ہے،فرمایااسےچاراوسق وزن غلہ دےدو، پھرآپ نے کچھ دیرتوقف فرمایا،توانصار کی ایک عورت نےکہا،یارسول اللہ ہمارے پاس بھی کچھ نہیں...

محمدبن اسحاق رحمتہ اللہ علیہ

محمدبن اسحاق ایک صحابی سے،جنگ موتہ میں شریک تھے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس سے،انہوں نے ابنِ اسحاق سےروایت کی،کہ ایک شخص نےجوجنگ موتہ میں شریک تھا،واپسی پرذیل کےدوشعر کہے: (۱)کفی حزناانی رجعت وجعفر وزید وعبداللہ فی رمس اقبر (ترجمہ)مجھےغم کویہی بہت ہے،کہ میں تولوٹ آیاہوں لیکن جعفر،زیداورعبداللہ قبرمیں دفن کردیےگئے ہیں۔ (۲)قضوانجھم ثمت مضراالسبلیہم وخلفت و للبلوی مع المتغبر (ترجمہ)انہوں نےاپنافرض اداکیا...