پسندیدہ شخصیات  

(سیّدہ)اسماء(رضی اللہ عنہا)

اسماء دختر سلمہ،ایک روایت میں سلامہ بن محزمہ بن جندل بن ابیر بن نہشل بن وارم تمییہ دارمیہ مذکور ہے،بقولِ ابو عمران کی کنیت ام الجلاس تھی،ابنِ مندہ اور ابو نعیم نے ان کانام اسماء دخترِ محزبہ تمییہ لکھا ہے،وہ جلاس اور عیاش کی والدہ تھیں،یہ دونوں ابو ربعیہ کے بیٹے تھے،ان سے عبداللہ بن عیاش اور ربیع دخترِ معوذ نے روایت کی،اور ابن مندہ اور ابو نعیم نے عبداللہ بن حارث کی وہ حدیث روایت کی،جو انہوں نے عبداللہ بن عیاش بن ابو ربعیہ سے روایت کی...

جری النہدی رضی اللہ عنہ

جری النہدی بنوسلیم کےایک آدمی سے،عبدالوہاب بن ہبتہ اللہ نے باسنادہ عبداللہ بن احمدسے، انہوں نے والدسے،انہوں نے معاذسے،انہوں نے شعبہ سے،انہوں نے ابواسحاق سے،انہوں نے جری النہدی سے،انہوں نے بنوسلیم کے ایک آدمی سےروایت کی کہ حضورِاکرم نے اپنے ہاتھ کومیرے ہاتھ پررکھ کرفرمایاکہ سبحان اللہ نصف میزان ہےاورالحمدللہ میزان کوبھرلےگااور اللہ اکبرزمین وآسمان کی وسعتوں کوپرکردیگا،وضونصف ایمان ہےاورروزہ نصف صبرہے۔ ...

جریربن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ

جریربن عبداللہ بجلی،ایک ایسےآدمی سےجسےحضوراکرم کی صحبت ملی،ابویاسرنے باسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےاسحاق بن یوسف سے،انہوں نے ابوخباب سے، انہوں نے زاذان سے،انہوں نےجریربن عبداللہ سےروایت کی،کہ ہم حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینےسےباہرنکلے،دیکھاکہ ایک سوارہماری طرف چلاآرہاہے،حضورِاکرم نےدیکھا، تو فرمایا،ایسامعلوم ہوتاہےکہ اس کاارادہ ہم سےملاقات کاہےوہ ہمارے قریب آکررُک گیااورسلام کہا،ہم نےسل...

جنادہ انصاری

جنادہ(ایک انصاری سے)ابومنصور بن مکارم بن احمد بن سعد بن حسن المؤدب نے باسنادہ (تا ابوزکریایزیدبن ایاس بن قاسم ازدی)ابوحفص احمد بن صالح بن عبدالصمد اسدی سے،انہوں نے اپنے والدسے،انہوں نے محمد بن محاشرسے،انہوں نے مجاہدسے،انہوں نے جنادہ سے روایت کی، کہ ہم ایک انصاری کے پاس گئے،اورکہا،جوکچھ تم نے رسولِ کریم سے سُناہے، ہمیں سناؤ،اورکسی غیر کی کوئی بات نہ کہنا،خواہ وہ تمہارے دماغ میں جاگزیں ہی کیوں نہ ہو،اس نے کہا،حضوراکرم ...

جندب بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ

جندب بن عبداللہ بجلی ایک صحابی سے،حمادبن سلمہ نےابوعمران جونی سےروایت کی،کہ میں نے جندب سےکہاکہ میں نے ابنِ زبیرسےبیعت کی ہےکہ ان کی طرف سےشامیوں سےلڑونگا،اس نے کہا،گویاتویہ کہناچاہتاہے،کہ اس خونریزی کافتوٰی تونےجندب سے حاصل کیاہے،میں نے کہا، میں اس سلسلے میں اپنے بغیرکسی اورسے فتویٰ لینےکی ضرورت نہیں محسوس کرتا،پھرتیراجوجی چاہے،فتویٰ دے،فلاں آدمی نے مجھے رسولِ اکرم کی زبانی یہ بات سُنائی کہ مقتول قاتل کوساتھ دربارِ...

کلب ثابت بن معبد رضی اللہ عنہ

کلب ثابت بن معبدبنوکلب کےایک آدمی سے،عبدالملک بن ثابت بن معبدنے اپنےوالدسے، انہوں نےبنوکلب کےایک آدمی سے روایت کی،کہ وہ حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوئے، اور دریافت کیا،یارسول اللہ میں ایک عورت کےحسن وجمال پرفریفتہ ہوں،لیکن وہ بانجھ ہے،کیامیں اس سے شادی کرلوں فرمایا کہ ایک سیاہ فام عورت جوبچے جنے،میرےنزدیک اس سے کہیں بہتر ہے،کیا تم نہیں جانتےکہ میں کثرت کوپسندکرتاہوں،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

کلیب بن شہاب رضی اللہ عنہ

کلیب بن شہاب،جہنیہ یامزنیہ کےایک آدمی سے،عاصم بن کلیب نے اپنے والدسےروایت کی کہ حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےزمانے میں سوائے صحابہ کےاورکسی کوبھی حکومت عطانہیں ہوتی تھی،انہی سے مروی ہےکہ ایک دفعہ ہم ایران میں تھے،کہ عیدالاضحیٰ آگئی اوربکریاں مہنگی ہوگئیں،چنانچہ ہم دودواوربعض اوقات تین تین جذع (دو سالہ اونٹ کا بچہ)کے بدلے میں ایک بوڑھی بکری خریدتے تھے،پس حضوراکرم کے صحابہ میں سےایک آدمی ہماری مددکوکھڑاہوا،پھر عید...

کردوس ایک صحابی سے رحمتہ اللہ علیہ

کردوس ایک صحابی سے،شعبہ نےعبدالملک بن میسرہ سے،انہوں نےکردوس سےجواہل کوفہ کا مشہورقصہ گوتھاروایت کی،کہ اس نےایک بدری سےسنا،حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاکہ مجھےقصہ گوؤں کی محفل میں بیٹھنے سےیہ بہترمعلوم ہوتاہے،کہ میں چارغلام آزادکردوں، دونوں نےذکرکیاہے۔ ...

خال ابی السوارالعدوی رضی اللہ عنہ

خال ابی السوارالعدوی رضی اللہ عنہ،ابوموسیٰ نے اجازۃً حسن بن احمدسے،انہوں نے ابونعیم سے، انہوں نےابوعلی محمدبن احمد بن بالویہ نیشاپوری سے،انہوں نے ابوبکربن خزیمہ سے،انہوں نے محمد بن عبدالاعلی سے،انہوں نے معمّر بن سلیمان سے،انہوں نے والدسے،انہوں نے سمیط سے، انہوں نے ابوالسوارسے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی،کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کودیکھاکہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے پیچھے چل رہےتھے،یہ بھی ا...

خال سویدبن حجیر رضی اللہ عنہ

خال سویدبن حجیررضی اللہ عنہ،یعلی بن اسدنےقزعہ بن سویدسے،انہوں نے والدسے،انہوں نے سویدبن حجیرسے،انہوں نے اپنے ماموں سے روایت کی کہ میں حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرفہ اورمزدلفہ کےدرمیان ملا،اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کے مہارپکڑلی،اورعرض کیا، یارسول اللہ وہ کون سے اعمال ہیں،جومجھے جنت کے قریب اوردوزخ سے دورکردیں گے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا،بخدا،سوال کومختصر کرکےتم نے اسے عظمت اورطوالت دےدی ہے! فرض ...