پسندیدہ شخصیات  

متوکل بن لیث رحمتہ اللہ علیہ

متوکل بن لیث ایک صحابی سے،ابوجعفرنےباسنادہ یونس بن بکیرسے،انہوں نےمحمدبن عبداللہ دمشقی سے،انہوں نےمتوکل بن لیث سے،انہوں نےایک آدمی سےسنا،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایاجس کےپاؤں اللہ کی راہ میں غبارآلودہوئے،اس پرجہنم کی آگ حرام ہوگئی چنانچہ میرے دل میں خواہش پیداہوئی،کہ میں بھی اپنےپاؤں غبارآلودکروں اوراپنی سواری کوآرام دوں، ابن مندہ نےذکرکیاہے،اوریہ صحابی جابربن عبداللہ انصاری ہیں۔ ...

مزینہ عبدالرحمٰن رضی اللہ عنہ

مزینہ عبدالرحمٰن،ابوموسیٰ نےاجازۃً محمدبن عمربن ہارون سے،انہوں نےابوبکرثابت کی کتاب سے عبداللہ بن حسن الخاس کوپڑھ کرسنایا،کہ محمدبن اسماعیل بصلانی سےبندارسے،انہوں نے محمد بن جعفرسے،انہوں نےشعبہ سے،انہوں نےعیداسےسنا،انہوں نےحسن سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن بشرسے،انہوں نے بنومزینہ کے کئی آدمیوں سےجوصحابی تھے،سناکہ بنومزینہ کاسردار قبیلہ جس کانام ابن الابحر یاابجرتھا،کچھ مانگنے کے لئے حضورِاکرم کی خدمت میں حاضرہوا، فرمایا...

نعیم بن ابوہند رحمتہ اللہ علیہ

نعیم بن ابوہندایک صحابی سے،مسلم بن ابراہیم نےمحمدبن طلحہ سے،انہوں نےسلیمان بن عثمان سے،انہوں نےابوالرمکاہ سے،انہوں نےنعیم بن ابوہندسےروایت کی،ایک بادیہ نشین حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضرہوا،اس نے حضورصلی اللہ علیہ وسلم سےکچھ مانگا،اورآپ نے اس کی خواہش پوری کردی،ابنِ مندہ نے مختصراً ذکرکیاہے۔ اسی حدیث کوابونعیم نےاسی اسنادسے،نعیم بن ابوہندسےزیادہ تفصیل سے بیان کیاہے۔ انہی سے مروی ...

نعیم بن سبع رحمتہ اللہ علیہ

نعیم بن سبع ایک صحابی سے،رقیہ بن مصقلہ نےنعیم بن سبع الادوی سے،انہوں نےایک صحابی سے روایت کی،کہ وہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کےساتھ ایک سفرمیں شریک تھے،اوردورانِ سفر میں نماز میں قصرکرتےتھے،اوروہ مقام مدینہ سےچارفرسنگ کےفاصلے پرتھا، ابنِ مندہ نےذکرکیا ہے۔ ...

نعیم بن سلامہ رضی اللہ عنہ

نعیم بن سلامہ بنوسلیم کے ایک آدمی سے،انہیں صحبت نصیب ہوئی،جب بھی رسولِ کریم کھانے سے فارغ ہوتےتویہ دعاپڑھتے۔ "الھم لک الحمد،اطعَمت وسقیتَ واتبعتَ وارویتَ فَلکَ الحمد غیرمکفور ولا مودع ولامتغنی عنک" ابنِ مندہ اورابونعیم نے ذکرکیاہے۔ ...

نافع بن جبیربن مطعم رحمتہ اللہ علیہ

نافع بن جبیربن مطعم ایک صحابی سے،رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بشربن سحیم کوحکم دیاکہ وہ شہربھرمیں منادی کردیں،کہ جنت میں نفس مسلمہ کےعلاوہ اورکوئی داخل نہ ہوگااوروہ کھانے پینے کےدن ہوں گے،اورجابرسےبھی اسی طرح مروی ہے،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

نصر بن عاصم یشی رحمتہ اللہ علیہ

نصربن عاصم یشی ایک صحابی سے،ایک صحابی سےمروی ہے،کہ وہ حضورصلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں قبول ِاسلام کےلیےاس شرط پرآیا،کہ وہ صرف دونمازیں پڑھاکرےگا،لیکن جب اسلام قبول کرچکاتواسے حکم ہوا کہ پانچ نمازیں اداکرناہوں گی،ابونعیم نےذکرکیاہے۔ ...

قاسم بن مخمیرہ رحمتہ اللہ علیہ

قاسم بن مخمیرہ ایک صحابی سے،اوزاعی نےقاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی کہ رسولِ کریم نےایک موقعہ پرنمازجمعہ پڑھائی اورسورج آپ کے دائیں ابروپرچمک رہاتھا،ابنِ ابی حبہ نےباسنادہ عبداللہ سے،انہوں نےاپنےوالدسے،انہوں نےمنصورسے،انہوں نےبلال سے، انہوں نے قاسم بن مخمیرہ سے،انہوں نےایک صحابی سےروایت کی،کہ جس شخص نےکسی ذمی کو قتل کیا،اسےبہشت کی خوشبوسونگھنابھی نصیب نہ ہوگی،حالانکہ اس کی خوشبوست...

قزعہ بن یحییٰ رحمتہ اللہ علیہ

قزعہ بن یحییٰ ایک صحابی سے،اوزاعی نےحسان بن عطیہ سے،انہوں نےقزعہ بن یحییٰ سےروایت کی کہ بصرے میں ایک صحابی سے ہماری ملاقات ہوگئی،جب انہوں نےروانگی کاارادہ کیا،تواہلِ بصرہ کےکچھ لوگوں نےجن میں میں بھی شامل تھا،بغرض مشابعت ان کاساتھ دیا،لوگ واپس ہوتے گئے اورآخرکارصرف میں رہ گیا،میں نےان سےدرخواست کی کہ ازراہِ کرم مجھےحضورصلی اللہ علیہ وسلم کی کوئی حدیث سنائیے،انہوں نےکہامیں نے حضورِاکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا،جس نے...