ابوعقبہ رضی اللہ عنہ
ابوعقبہ اور ایک روایت میں عقبہ ہے،انصارکے ایرانی النسل غلام تھے،خلیفہ نے انہیں بنوہاشم کا مولیٰ اور صحابی لکھاہے،بقولِ ابراہیم بن عبداللہ خزاعی وہ جبیر بن عتیک کے مولیٰ تھے۔ محمد بن اسحاق نے داؤد بن حصین سے،انہوں نے عبدالرحمٰن بن عقبہ سے،انہوں نے اپنے والد سے جوایرانی غلام تھے ،روایت کی کہ وہ حضورِاکرم کے ساتھ غزوۂ احد میں موجودتھےاورانہوں نے ایک مشرک پر وارکیا،اورکہا،لو،اس کا مزہ چکھو،کہ میں ایک...